PTI refuse to give ticket to relatives of Parliament in NA60 election
کسی وزیر یا مشیر کے بھانجے، بھتیجے یا بیٹے، بھائی کو انتخابات کیلئے ٹکٹ جاری نہیں کیا جائے
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی دی گئی گائیڈلائن کے مطابق کسی رکن قومی و صوبائی اسمبلی یا کسی وزیر یا مشیر کے بھانجے، بھتیجے یا بیٹے، بھائی کو انتخابات کیلئے ٹکٹ جاری نہیں کیا جائے گا۔یہ بات تحریک انصاف کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل ارشد داد نے پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں این اے 60 راولپنڈی سے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ کے امیدواروں سے ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات میں پٹی جنرل سیکرٹری اعزاز آصف ملک ، چوہدری مصدق گھمن ، چوہدری محمد اصغر ، انجینئر افتخار چوہدری ، عارف عباسی ، ظہیر اعوان ، قیصر میر داد ، آفتاب قریشی ، محمد امین اور ارسلان عزیز شریک تھے۔ این اے60 کے امیدواروں نے پارٹی کے جنرل سیکرٹری کو چیئرمین کے نام قرارداد پیش کی۔ پانچ نکاتی اس قرارداد میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ موروثی سیاست کی بجائے این اے 60 سے تحریک انصاف کے امیدوار کو ٹکٹ جاری کیا جائے۔ ایڈیشنل سیکرٹری جنرل ارشد داد نے تحریک انصاف کی پالیسی سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ این اے 60 میں تحریک انصاف اپنے امیدواروں کے درمیان ٹکٹ کا فیصلہ کرے گی۔ انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ آئندہ چند روز میں پارلیمانی بورڈ قائم کر دیا جائے گا جو امیدواروں میں سے تین امیدواروں کو شارٹ لسٹ کرے گا جبکہ حتمی فیصلے کا اختیار پارٹی
چیئرمین کو حاصل ہو گا۔