DailyNewsKahuta

Lehri electricity transformer still replaced despite alleged bribe being paid

محکمہ واپڈاسب ڈویژن نارہ مٹور کے ایس ڈی اونے انت مچا دی 9ہزار شوت لینے کے باجود گاؤں لہڑی کا ٹرانسفامر ناں لگ سکا

محکمہ واپڈاسب ڈویژن نارہ مٹور کے ایس ڈی اونے انت مچا دی 9ہزار شوت لینے کے باجود گاؤں لہڑی کا ٹرانسفامر ناں لگ سکا ۔ایس ڈی او محکمہ واپڈاسب ڈویژن نارہ مٹور ٹال مٹول سے کام لینے لگا ۔8 دنوں سے بجلی بند عوام سخت پر شان کوئی بھی پر سان حال نہیں ۔علاقے کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ ذوالفقارعلی نے محکمہ واپڈا کے اعلیٰ حکام سے اس معاملے پر فی الفور از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔ تفصیل کے مطابق یونین کونسل لہڑی کے رہائشی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ ذوالفقارعلی نے میڈیا کے نمائندو ں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج سے 8دن قبل ہمارے علاقہ لہڑی کی بجلی خراب ہو گئی محکمہ والوں نے بتایا کہ ٹرانسفامر کی کواہل جل گئی ہم نہیں ٹھیک کر سکتے یہ کام پرائیویٹ آدمی کر ئے گا محکمہ واپڈاسب ڈویژن نارہ مٹور کے ایس ڈی اوامیر زمان نے مجھے ایک فون نمبر03418330501141دیا کہ اس بندے سے رابطہ کریں 28اگست 2018کو اس بندے نے مٹور آ کر مجھے کال کی کہ میں مٹور آیا ہوں آپ آجاہیں میں وہاں گیا اور ان کو مبلغ9000ہزار روپے نقد اس کو دیے مگر آج 8دن گزرنے کے باوجود بھی ہماری بجلی ٹھیک نہیں ہوئی سارا علاقہ تاریکی میں ڈوبا ہوا ہے انہوں نے کہا اب جب میں ایس ڈی او کے پا س جاتا ہوں وہ ٹال مٹول سے کام لیتا ہے کہتا ہے کون سے پیسے میں نے آپ سے لیے ہیں مجھے نہیں پتہ ۔ راجہ ذوالفقارعلی نے میڈیا کی وساطت سے وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور محکمہ واپڈا کے اعلیٰ حکام سے اس معاملے پر فی الفور از خود نوٹس لینے کی اپیل ہے ۔

Kahuta; Raja Zulfiqar Ali held a press conference and alleged that a 9,000 rps bribe was paid to Nara Mator sub division, but despite cash being pad the village Lehri is still not replaced with electricity transformer.

ایڈوائزر گزارہ کمیٹی تحصیل کہوٹہ راجہ عنائیت اللہ ستی نے ٹرک ڈراہیوروں سے رشوت کے طور پر لیے گے پیسے محکمہ جنگلات کے گارڈ سے واپس کرا دیے

ایڈوائزر گزارہ کمیٹی تحصیل کہوٹہ راجہ عنائیت اللہ ستی نے ٹرک ڈراہیوروں سے رشوت کے طور پر لیے گے پیسے محکمہ جنگلات کے گارڈ سے واپس کرا دیے ۔ ٹرک ڈراہیوروں کا ایڈوائزر گزارہ کمیٹی تحصیل کہوٹہ راجہ عنائیت اللہ ستی کا تہ دل سے شکر یہ ۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز صبح آزاد کشمیت سے مالکیتی لکڑی خرید کر پاکستان لانے والے ٹرک جن کے پاس پرمٹ اور خریدی گئی لکڑی کی رسید بھی ہوتی ہے آزاد پتن میں پکٹ پر محکمہ جنگلات کہوٹہ اہلکار200روپے اور کہوٹہ پنجاڑ چوک میں موجودمحکمہ جنگلات کہوٹہ کی چوکی پر موجود گارڈنے800روپے بطور رشوت طلب کی جو کہ قانوناًجرم تھا کیونکہ انہوں نے سرکاری لکڑی نہیں بلکہ مالکتی لکڑی خریدی تھی ان کے پاس رسید بھی موجود تھی اور لکڑی کاپرمٹ بھی موجود تھا علاقے کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت ایڈوائزر گزارہ کمیٹی تحصیل کہوٹہ راجہ عنائیت اللہ ستی کو جب اس بات کا بتہ چلا تو انہوں نے فی الفور جا کر ان ٹرک ڈراہیوروں کو محکمہ جنگلات کے اس گارڈ سے پیسے واپس لے کر دیے اور اپنا فون نمبر بھی ان کو دیا اور کہا کہ اگر آپ کو کوئی بلاوجہ تنگ کر ئے تو مجھے کال کریں اور انہوں نے ان ٹرک ڈراہیوروں سے بھی وعدہ لیا کہ وہ آج کے بعد کسی کو بھی رشوت نہیں دیں گے جس پر انہوں نے آئندہ رشوت ناں دینے کا وعدہ کیا اور ایڈوائزر گزارہ کمیٹی تحصیل کہوٹہ راجہ عنائیت اللہ ستی کا شکر یہ ادا کیا ۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button