DailyNewsGujarKhanHeadline

گرمالہ کنویں میں دم گھٹنے سے 2نوجوان جاں بحق۔۔..۔۔Gujar Khan; Two die in village Garmala well

 موضع گرمالہ میں کنویں میں دم گھٹنے سے 2نوجوان جاں بحق ہو گئے ،ذرائع کے مطابق یونین کونسل کینٹ خلیل کے موضع گرمالہ میں دو نوجوان زہریلی گیس کا شکار بن گئے ،پہلے ایک نوجوان کنویں میں اترنے کے بعد زہریلی گیس کی وجہ سے بے ہوش ہو گیاجب کہ اسکی مدد کے لیے کنویں میں چھلانگ لگانے والے دوسرا نوجوان بھی زہریلی گیس کا شکار ہو گیا ،زہریلی گیس کا شکار ہونے والے حسنین ولد راجہ ظفراور شاہدعباس ولد زرم دم گھٹنے کی وجہ سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ذرائع کے مطابق ویران کنویں سے موٹر سائیکل نکالنے کی کوشش میں دونوں دوست موت کے منہ میں چلے گئے پولیس چوکی ڈہوک امب کے انچارج ایس آئی امیر زادہ نے واقعہ سے لا علمی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ اس سلسلے میں پولیس کو کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی مرحومین کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

Gujar Khan; Two men have died of poisonous gas at a well in village Garmala, According to police who told pothwar.com, that the two youngsters who died have been named as Hasnain son of Raja Zaffar and Shahid Abbass son of Zaram.

Both youngsters died while retrieving their motorcycle from the derelict well, which has not been used for decades.

 

Show More

Related Articles

Back to top button