DailyNewsHeadline

مسجد میں پروگرام کرانے پر جھگڑا ،دو طرفہ فائرنگ۔۔۔۔Rawat; Firing between rival groups at masjid

تھانہ روات کے علاقہ سندھو سیداں میں مسجد میں پروگرام کرانے پرپولیس موجودگی میں جھگڑا ،دو طرفہ فائرنگ سے 5 افراد زخمی ،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ سندھو سیداں کی رہائشی دو برادریوں میں اس وقت تصادم شروع ہو گیا جب ایک برادری مقامی مسجد میں علامہ عرفان مشہدی کا پروگرام منعقد کروانا چاہتی تھی جبکہ دوسری برادری انھیں پروگرام سے منع کر رہی تھی جس پر تصادم شروع ہو گیا اور اطلاع ملنے پر روات پولیس موقع پر بھی پہنچ گئی تھی عینی شاہدین کے مطابق روات پولیس کی موجودگی میں تصادم شدت اختیار کر گیا اور اس دوران 5 افراد شدید زخمی ہو گئے روات پولیس کے مطابق زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور انکے نام وجہ عناد کی تفصیلات ابھی بتانا قبل ازوقت ہو گا ایف آئی آر کے اندراج کے بعد صورتحال واضح ہو گی ۔

Rawat; A Firing between rivals groups at a village Sandhu Syedan, Rawat led to five people being taken to hospital with gun shots. The firing started with both rival groups disagreeing on a programme to take place at the masjid, The amazing thing was police was present at the time of firing.

تھانہ سہالہ کی پولیس چوکی روات جرائم پیشہ عناصر کی آماجگاہ بن گئی

تھانہ سہالہ کی پولیس چوکی روات جرائم پیشہ عناصر کی آماجگاہ بن گئی ، پولیس چوکی کے سامنے گن پوائنٹ پر لاکھوں روپے کی ڈکیتی، نااہل چوکی انچارج کی بارہا مرتبہ تعیناتیوں کے باعث جرائم میں بدستور اضافہ ،چوری ،ڈکیتی کی متعدد وارداتیں ، مقامی پولیس کی زیرسرپرستی فحاشی اور منشیات فروشی کے اڈے،جواء بازی کے اڈوں کی رونقیں بحال ،جرائم پیشہ گروہ سرعام منڈلانے لگے سہالہ پولیس بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے لگی تفصیلات کے مطابق تھانہ سہالہ کی پولیس چوکی روات میں تعینات سفارشی چوکی انچارج و محرر کی تعیناتی کے باعث ڈکیتی کی ڈاکوؤں نے شرفاء کا جینا حرام کر رکھا ہے دن دیہاڑے ہونے والی ڈکیتی کی واردات کے دوران 5 مسلح ڈاکو پولیس چوکی روات کے باالکل سامنے واقع چوہدری کریانہ سٹور میں داخل ہو گئے وہاں موجود سٹور مالکان کاشف ،آصف کے علاوہ 10 افراد موجود تھے جنھیں اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنا کر 3 لاکھ روپے نقدی ،اور 2 عدد طلائی انگوٹھیاں چھین لی گئیں بعدازاں اسلام آباد بیٹری کی دکان میں مسلح ڈاکو داخل ہو گئے جہاں موجود مالک جمیل احمد کو یرغمال بنا کر 90 ہزار روپے نقدی اور دو موبائیل چھین لئیے،گزشتہ روز ہی روات بازار سے محمد صدیق کا موٹرسائیکل نمبری RIN8769 چوری کر لیا گیاتاہم تحریری درخواستوں کے باوجود چوکی انچارج روات و محرر نے نااہلی چھپانے کیلئے کسی بھی واردات کامقدمہ تک درج نہ کیا متاثرین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد اور ایس ایس پی اسلام آباد سے فوری نوٹس لیکر مقدمہ کے اندراج اور نااہل چوکی انچارج اے ایس آئی قاسم کی فوری معطلی کا مطالبہ کیا ہے ۔

ماڈل تھانہ روات کے علاقہ میں نامعلوم چوروں نے پولیس سب انسپکٹر سمیت 2 گھروں کا صفایا کر دیا

ماڈل تھانہ روات کے علاقہ میں نامعلوم چوروں نے پولیس سب انسپکٹر سمیت 2 گھروں کا صفایا کر دیا لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات ،نقدی ،قیمتی اشیاء لوٹ کر فرار ،روائتی انداز میں مقدمات درج کسی قسم کا سراغ نہ مل سکا تفصیلات کے مطابق نامعلوم چوروں نے پہلی کامیاب واردات کے دوران اہل خانہ کی غیر موجودگی میں فیز8 سیکٹر ای میں رہائش پذیر تھانہ ویسٹرج کے سب انسپکٹر آصف اقبال کے گھر سے ساڑھے 7 لاکھ روپے مالیت کے 13 تولے طلائی زیورات ،50 ہزار روپے نقدی ،دو عدد پسٹل 9 ایم ایم ،4 عدد قیمتی گھڑیاں لوٹ لیں جبکہ دوسری واردات کے دوران فیز8 کے ہی رہائشی سردار شرین خان کے گھر سے 10 لاکھ روپے مالیت کے20 تولے طلائی زیورات ،2 لاکھ روپے نقدی ،2 عدد موبائیل فون ،2 عدد لیپ ٹاپ ،24 لاکھ روپے مالیت کی رولیکس گھڑی اور دیگر قیمتی سامان چوری کر کے فرار ہو گئے روائتی طریقہ تفتیش کے باعث روات پولیس کسی بھی واردات کا سراغ نہ لگا سکی ۔

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button