DailyNews

Health committee Chakswari hold meeting to make important decisions

ہیلتھ کمیٹی چکسواری کی اہم اجلاس ہیلتھ کمیٹی چکسواری کی تنظیم نوسمیت اہم فیصلے

ہیلتھ کمیٹی چکسواری کی اہم اجلاس ہیلتھ کمیٹی چکسواری کی تنظیم نوسمیت اہم فیصلے چودھری محمدبشیرپرواز، داؤداحمدکاشف اورچودھری مظہرالٰہی سرپرست اعلیٰ منتخب رورل ہیلتھ سنٹرچکسواری کومثالی ہیلتھ سنٹربنانے کے عزم کاظہارتعاون پرمخیرشخصیات کاشکریہ ہیلتھ کمیٹی چکسواری کااہم اجلاس زیرصدارت چودھری عبدالغنی صدرکمیٹی منعقدہوا۔اجلاس میں چودھری خادم حسین ،حاجی اورنگزیب ، حاجی تاسب حسین،ٹھیکیدارشوکت حسین ،راجہ فضل الرحمن ،حاجی محمدقربان چودھری ،چودھری منیرحسین سیٹھی ،راجہ عبدالعزیزخان ،حاجی ملک سکندر،چودھری ذوالفقار، حاجی سلطان محمودقریشی ،اخلاق احمددانش ،داؤداحمدکاشف ،چودھری مظہرالٰہی ،ماسٹرمہربان علی ، راجہ شہبازخان ،چودھری طالب کلیال ،شبیراحمدچودھری ،چودھری عبدالقیوم ،عنصرمحمودغزالی ،مرزامحمدنذیر،ثاقب ظفر،چودھری واجدعلی ،محمدنصیر،واجدحسین ، عمران منظورمظہراقبال ،چودھری عبدالقیوم ،چودھری جاوید،واحدنوراوردیگرنے شرکت کی ۔اجلاس میں ہیلتھ کمیٹی چکسواری کی تنظیم نوکی گئی ۔چودھری محمدبشیرپرواز،چودھری مظہرالٰہی ،داؤداحمدکاشف چودھری ذوالفقاراحمدمتیالوی ہیلتھ کمیٹی چکسواری کے سرپرست اعلیٰ ،حاجی اورنگزیب نگران اعلیٰ ،چودھری عبدالغنی صدر، چودھری خادم حسین سینئرنائب صدر،راجہ شہبازخان نائب صدر، اخلاق احمددانش نائب صدر، یاسرممتازنائب صدر،حاجی تاسب حسین چودھری جنرل سیکرٹری ،چودھری ذوالفقارعلی ڈپٹی سیکرٹری ،ٹھیکیدارشوکت حسین سیکرٹری مالیات اورچودھری ظفراقبال(فیض پورشریف) سیکرٹری نشرواشاعت ہوں گے ۔شرکائے اجلاس نے چودھری عبدالغنی ،حاجی اورنگزیب ،حاجی تاسب حسین ،ٹھیکیدارشوکت حسین کی کارکردگی کوسہراہتے ہوئے مکمل اعتمادکااظہارکیا۔اجلاس میں اہم امورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔چودھری عبدالغنی نے کہاکہ سیاسی برادری علاقائی وابستگی سے بالاترہوکر چکسواری کے عوام کوصحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے کوششیں کررہے ہیں ۔مخیرشخصیات ہیلتھ کمیٹی چکسواری سے تعاون کررہی ہیں ۔مخیرشخصیات کے عطیات کامکمل ریکارڈ مرتب کیاگیااورایمانداری سے عطیات مستحقین تک پہنچانے کی بھرپورسعی کرتے ہیں الفلاح سوسائٹی ایسرکے تعاون سے رورل ہیلتھ سنٹرچکسواری میں ایمرجنسی سروسزجاری ہیں جبکہ کشمیرانصاف موومنٹ کے تعاون سے غریب مریضوں کے لیے ادویات مہیاکررہے ہیں ۔ رورل ہیلتھ سنٹرچکسواری کومعیاری ہیلتھ سنٹربنائیں گے۔

چودھری ارشدرحمان اوردیگرشخصیات کی راجہ جاویدالرحمن کوایس ایچ او پولیس تھانہ چکسوار ی تعینا تی پر مبارک باد

 زمیندارہ آئرن سٹورچکسوار ی کے اونرچودھری ارشدرحمان چودھری امجدرحمان اورسیاسی وسماجی راہنماؤں حاجی چودھری مقصوداحمدطاہر منشی چودھری عبدالرشیدچودھری غضنفراقبال چودھری محمداعجاز حاجی چودھری محمدسلیم چودھری منیراختر حاجی چودھری منظور حسین اورچودھری محمداعظم کوٹھوی نے سب انسپکٹر راجہ جاویدالرحمن کی ایس ایچ اوپولیس تھانہ چکسواری تعیناتی کاخیرمقدم کرتے ہوئے انہیں دلی مبارک بادپیش کی ہے اورتوقع کااظہارکیاکہ راجہ جاویدالرحمن چکسواری میں سماج دشمن عناصراورجرائم پیشہ افرادکے خلاف کارروائی میں کلیدی کرداراداکریں گے

بہت جلد احتساب ہو گا کسی کو معاف نہیں کیا جا ئے گا

پی ٹی آئی کے مرکزی راہنماسابق امیدوار اسمبلی آزاد کشمیر اظہر صادق چوہدری نے کہا کہ آزاد کشمیر میں تعمیر وترقی اور گڈ گورنر کے دعوئے کرنے والوں دھرٹے کے دھرٹے رہ گئے ہیں پاکستان کی طرح ان لوگوں کو بھی پائی پائی کا حساب دنیا پڑے گا آزاد کشمیر میں آئین کی بالادستی کیلئے تحریک انصاف اپنی زمہ داری پوری کرئے گی انہوں نے کہا وزیراعظم پاکستان عمران کی قیادت مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے ایک نئی جہت کے ساتھ بھارتی حکمرانوں کو مذکرات کے میز پرآنا پڑئے گا اس کے لئے آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کے صدر سابق وزیراعظم وزیراعظم برسٹر سلطان محمود اپنی زمہ داریاں نبائیں گے انہوں نے کہا ان لوگوں کا جلدبندی ہو نے والا ہے ماضی کی حکومت انے اپنی حرف تجوریاں بھری ہیں آزاد خطہ کو لوٹ ہے ان کا بھی بہت جلد احتساب ہو گا کسی کو معاف نہیں کیا جا ئے گا 

ڈڈیال سٹی میں پانی کی شدید قلت کی وجہ سے لوگ پانی پانی بوند بوند کو تر س گئے

ڈڈیال سٹی میں پانی کی شدید قلت کی وجہ سے لوگ پانی پانی بوند بوند کو تر س گئے گزشتہ روز جو احتماج ہواتھا اس میں کہا گیا تھا دویا تین دن میں سپلائی بحال ہو جائے گئی لیکن انتظامیہ اور پبلک ہیلتھ نے ابھی تک سپلائی بحال نہیں کی ہے ڈڈیال شہر کی سیاسی سماجی اورر رفاہی تنظیموں کا اجلاس ہو اواڈ نمبر دو عقیل مشتاق چغتائی صدارت میں منعقد ہو ا جس میں ڈڈیال سٹی کے سنےئر راہنماؤں نے شرکت کی چغتائی برادری کے سرکردہ راہنما زوہیب مستاق چغتائی ایڈووکیٹ نے کہا آج 20سے زیادہ دن ہو گئے پانی کا بحران ہے لیکن محکمہ واٹر سپلائی نے کا بوسٹر خراب تھا وہ ٹھیک ہو گیاآج چوتھا دن پانی نہ لگانا سمجھ سے بالاتر ہے اگر دو یا تین دن اندار پانی نہ لگا تو پھر دربار سٹرکوں پر نکل کر شدید احتماج کریں گے شہر کے تمام روڑ ں کو بھی بند کر دیا جائے گا ڈڈیال کے سماجی حلقوں نے وزیر شہری اموار مطالبہ کیا وہ ان لوگوں سے پوچھیں پانی کیوں بند کیا گیا ہے اور پانی اپنی مرضی سے جہاں چاہتے ہیں لگا تے ہیں ان سے کوئی پوچھا والا نہیں ہم حالات کو خراب نہیں کرنے چاہتے اگرحالات خراب ہو ئے تو زمہ دار کون ہو گا اجلاس میں ڈڈیال شہر کے تقربیاًتمام وارڈز سے لوگوں نے شرکت کی 

 

Show More

Related Articles

Back to top button