محکمہ تعلیم نے میٹرک امتحانات میں صفر سے 50 فیصد تک نتائج لانے والے راولپنڈی ضلع کے 41 سکولوں کے ان تمام اساتذہ کے خلاف فوری کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور تمام سی ای او کو فوری طور پر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ایسے تمام اساتذہ کے خلاف کارروائی کرنے کیلئے اعلیٰ حکام کو ہدایت کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ انہیں اس سلسلے میں دی گئی سزا کے حوالے سے تفصیلات سے فوری طور پر آگاہ کیا جائے۔ اس سے قبل 9 اگست کو ان سکول سربراہوں کے خلاف انکوائری ہوچکی ہے اور 41 سکولوں کے سربراہان نے اس سلسلے میں اپنے جوابات جمع کرا دیئے ہیں۔
RAWALPINDI: Teachers at Government schools whose students showed dismal performance in the Matric Annual Examination are in for a world of pain. Action will be taken against 41 schools for showing a result less then 50% and inquiry to be held against the school head.