AJKDailyNews

Public uproar as gas cylinder price is increased to 1900rps

چکسواری میں منافع خوروں نے انت مچا دی گیس سلنڈر 19سوروپے وہ بھی کم مقدار میں فروخت کرنے لگے

 چکسواری میں گراں فروشوں اور منافع خوروں نے انت مچا دی گیس سلنڈر 19سوروپے وہ بھی کم مقدار میں فروخت کرنے لگے اشیا ء خوردونوش کی تمام چیزیں مہنگی دوکانداروں نے مصنوعی مہنگائی پیدا کرکے لوگوں کو لوٹنے لگے پرائس کنٹرول لمبی تان کر سوگئی غریب لوگوں کو انتظامیہ نے منافع خوروں کے رحم وکرم پرچھوڑ دیا لو گ فریاد کریں تو کس سے کریں انتظامیہ خاموش تماشا ئی بننے کے بجا ئے عوام کو ریلیف دلائے عوام کا اعلیٰ حکام سے پر زور مطالبہ تفصیلات کے مطابق چکسواری میں گیس سلنڈر کی قمیتو ں میں تحاشہ اضافہ کردیا گیا نئی حکومت آ تے ہیں گیس سلنڈر اور بجلی کے نرخ بڑ ھا دیئے گئے غریب عوام کا جینا مشکل ہو گیا فروٹ اور سبزیوں کی قمیتیں بھی آ سمان پر پہنچ گئیں دوکاندار گلی سڑی سبزیاں بھی مہنگے داموں فروخت کرکے لوگوں کو بیماریا ں بانٹ رہے ہیں کو ئی پوچھنے والا نہیں

Chakswari; The traders in Chakswari bazaar and surrounding region are selling gas cylinders at 1900 rps as well as increasing prices fruit and veg, The authorities are asked to take notice.

کھنڈا موڑ سے چکسواری تک پا نچ کلو میٹر کی مین سڑک پر چند روز تک تارکول ڈالنے کا کا م شروع کردیا جا ئے گا

کھنڈا موڑ سے چکسواری تک پا نچ کلو میٹر کی مین سڑک پر چند روز تک تارکول ڈالنے کا کا م شروع کردیا جا ئے گا روڑی اور بجری سے بیڈ مکمل ہو گیا ہے بارشوں کے باعث کام تھوڑا سالیٹ ہوا ہے ایک ماہ کے اندرکارپٹ سڑ ک اور پختہ نالیوں کی تعمیر بھی مکمل کر لی جائے گی چکسواری سے پلاک تک اگلے مرحلے میں کا م شروع کردیا جا ئے گا ان خیالات کااظہارمحمد شعیب اوورسیز محکمہ شاہرات میر پور اور سیون سٹار کمپنی کے سپر وائزر محمد رقیب نے معززین علاقہ کو سڑک کے کا م کی سست روی کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہو ئے کیا اس موقع پر ایڈ منسٹر یٹر میو نسپل کمیٹی چکسواری خواجہ محمد ایوب مسلم لیگ ن یو تھ کے کوارڈی نیٹر راجہ شجاعت علی خا ن چیئر مین زکواۃ کمیٹی حلقہ نمبردو راجہ عبدالعزیز مرکزی انجمن تاجران چکسواری کے سیکرٹری جنرل حاجی اورنگزیب پی ٹی آ ئی کے رہنما چیئر مین محمد شبیر سابق صدر پر یس کلب چکسواری مر زا محمد نذیر عمران بلال اور دیگر لوگ موجود تھے ۔ 

مغرب کو چا یئے کہ وہ اس طرح کی حرکات نہ کر ے,مولانا مفتی محمد وسیم رضا

مولانا مفتی محمد وسیم رضا نے کہاکہ مغرب کو چا یئے کہ وہ اس طرح کی حرکات نہ کر ے جس سے مسلمانو ں کے جذبات مجروح ہو تے ہو ں ہمارے پا س صرف رسول اللہ کی محبت ہی ہے جس پر ہم قائم ہیں ہالینڈ کی حکومت نے گستا خانہ خاکوں کے مقابلو ں کو منسوخ کرکے درست اقدام کیا ہے اس کا کریڈ ٹ پا کستانی قوم اور حکومت کو جاتا ہے جنہو ں نے نبی کریم ﷺ کی شان مین گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاج کرنے کیلئے تحریک لبیک والے گھر وں سے باہر نکل کر سڑکوں پر آ ئے ترکی کی حکومت کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے عالم اسلا م کی ترجمانی کی انہو ں نے کہاکہ ہم اپنے اوپر ہونے والے تمام مظالم توبرداشت کرسکتے ہیں مگر حضور کی شان میں کسی قسم کی گستاخی کو برداشت نہیں کرسکتے اللہ تعالیٰ ہم سب کو غیر ت ایمانی کا جذبہ عطا فرمائے ۔ 

ہیلتھ کمیٹی چکسواری کی اہم اجلاس ہیلتھ کمیٹی چکسواری کی تنظیم نوسمیت اہم فیصلے

ہیلتھ کمیٹی چکسواری کی اہم اجلاس ہیلتھ کمیٹی چکسواری کی تنظیم نوسمیت اہم فیصلے چودھری محمدبشیرپرواز، داؤداحمدکاشف اورچودھری مظہرالٰہی سرپرست اعلیٰ منتخب رورل ہیلتھ سنٹرچکسواری کومثالی ہیلتھ سنٹربنانے کے عزم کاظہارتعاون پرمخیرشخصیات کاشکریہ ہیلتھ کمیٹی چکسواری کااہم اجلاس زیرصدارت چودھری عبدالغنی صدرکمیٹی منعقدہوا۔اجلاس میں چودھری خادم حسین ،حاجی اورنگزیب ، حاجی تاسب حسین،ٹھیکیدارشوکت حسین ،راجہ فضل الرحمن ،حاجی محمدقربان چودھری ،چودھری منیرحسین سیٹھی ،راجہ عبدالعزیزخان ،حاجی ملک سکندر،چودھری ذوالفقار، حاجی سلطان محمودقریشی ،اخلاق احمددانش ،داؤداحمدکاشف ،چودھری مظہرالٰہی ،ماسٹرمہربان علی ، راجہ شہبازخان ،چودھری طالب کلیال ،شبیراحمدچودھری ،چودھری عبدالقیوم ،عنصرمحمودغزالی ،مرزامحمدنذیر،ثاقب ظفر،چودھری واجدعلی ،محمدنصیر،واجدحسین ، عمران منظورمظہراقبال ،چودھری عبدالقیوم ،چودھری جاوید،واحدنوراوردیگرنے شرکت کی ۔اجلاس میں ہیلتھ کمیٹی چکسواری کی تنظیم نوکی گئی ۔چودھری محمدبشیرپرواز،چودھری مظہرالٰہی ،داؤداحمدکاشف چودھری ذوالفقاراحمدمتیالوی ہیلتھ کمیٹی چکسواری کے سرپرست اعلیٰ ،حاجی اورنگزیب نگران اعلیٰ ،چودھری عبدالغنی صدر، چودھری خادم حسین سینئرنائب صدر،راجہ شہبازخان نائب صدر، اخلاق احمددانش نائب صدر، یاسرممتازنائب صدر،حاجی تاسب حسین چودھری جنرل سیکرٹری ،چودھری ذوالفقارعلی ڈپٹی سیکرٹری ،ٹھیکیدارشوکت حسین سیکرٹری مالیات اورچودھری ظفراقبال(فیض پورشریف) سیکرٹری نشرواشاعت ہوں گے ۔شرکائے اجلاس نے چودھری عبدالغنی ،حاجی اورنگزیب ،حاجی تاسب حسین ،ٹھیکیدارشوکت حسین کی کارکردگی کوسہراہتے ہوئے مکمل اعتمادکااظہارکیا۔اجلاس میں اہم امورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔چودھری عبدالغنی نے کہاکہ سیاسی برادری علاقائی وابستگی سے بالاترہوکر چکسواری کے عوام کوصحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے کوششیں کررہے ہیں ۔مخیرشخصیات ہیلتھ کمیٹی چکسواری سے تعاون کررہی ہیں ۔مخیرشخصیات کے عطیات کامکمل ریکارڈ مرتب کیاگیااورایمانداری سے عطیات مستحقین تک پہنچانے کی بھرپورسعی کرتے ہیں الفلاح سوسائٹی ایسرکے تعاون سے رورل ہیلتھ سنٹرچکسواری میں ایمرجنسی سروسزجاری ہیں جبکہ کشمیرانصاف موومنٹ کے تعاون سے غریب مریضوں کے لیے ادویات مہیاکررہے ہیں ۔ رورل ہیلتھ سنٹرچکسواری کومعیاری ہیلتھ سنٹربنائیں گے۔

 

 

ایک طرف ہزاروں کی تعداد میں اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان بے روز گار جبکہ دوسری طرف محکمہ تعلیم میں سینکڑوں خالی آسامیاں

ایک طرف ہزاروں کی تعداد میں اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان بے روز گار جبکہ دوسری طرف محکمہ تعلیم میں سینکڑوں خالی آسامیاں ،تصویر کی ایک رخ سینئر معلمین و معلمات کی کنٹریکٹ ایڈھاک پر تعیناتیاں جبکہ دوسری طرف پرائمری معلمین و معلمات کی کنٹریکٹ / ایڈھاک پر تقرریوں پر پابندی۔حسب ہدایت وزیراعظم آزادکشمیرو وزیر تعلیم زیرنگرانی سیکرٹری تعلیم ،ڈویژنل آفس و ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز آزادکشمیر بھر میں علم دوستی کا عملی ثبوت اس طرح دیتے ہیں کہ آزادکشمیر بھر میں اس وقت درجنوں سکولوں میں پرائمری معلمین و معلمات کی آسامیاں خالی ہیں جس کی وجہ سے نونہالوں کی پرھائی شدید متاثرہورہی ہے وزراء اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں کو جو کہ محکمانہ کورسز کیے ہوئے ہیں کو ان خالی آسامیوں پر کنٹریکٹ / ایڈھاک پر تعینات کرانے پر قاصر ہیں جبکہ دوسری طرف مڈل اور ہائی سکولوں کے اندر سینئر معلمین و معلمات کو کنٹریکٹ / ایڈھاک پر تعینات کیا جارہا ہے پرائمری معلمین و معلمات کی عدم موجودگی سے سکولوں کا تدریسی نظام خراب سے خراب ہوتا جارہا ہے جس کی واضح مثال حلقہ ایل اے ون تحصیل ڈڈیال کی یونین کونسل رائے پور میں واقع گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سملوٹھہ کی ہے بوائز ہائی سکول سملوٹھہ سے ایک سال میں تین پرائمری مدرسین ریٹائرڈ ہوئے جبکہ چند ماہ قبل صدر معلم کا تبادلہ کردیا گیا جبکہ کچھ عرصہ سے اسی سکول میں پی ای ٹی کی پوسٹ بھی خالی ہے ایسی صورتحال میں ادارہ ہذا میں زیر تعلیم طلباء کی پڑھائی شدید متاثر ہورہی ہے اور عوام کم سٹاف کی وجہ سے اپنے بچوں کو پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں داخل کرانے پر مجبور ہیں یہ صورتحال صرف گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سملوٹھہ ہی کی نہیں بلکہ تحصیل ڈڈیال کے بہت سے پرائمری اور مڈل مدارس کی بھی ہے وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی گڈ گورنس کے دعوے ہوائی فائر ثابت ہورہے ہیں موصوف کو وزیر اعظم بنے ہوئے کم و بیش تین سال ہو چکے ہیں لیکن اس دوران آزادکشمیر کے تعلیمی اداروں میں سٹاف کی کمی پہلے سے زیادہ ہو چکی ہے محکمہ تعلیم کے ضلعی وڈیژنل افسران کی ذمہ داران فرائض صرف زبانی جمع و تفریق اور کاغذی کے علاوہ کچھ نہیں وزیراعظم راجہ فاروق حیدرخان ، اعلیٰ تعلیم یافتہ وزیر تعلیم بیرسٹر افتخار گیلانی ، سیکرٹری تعلیم راجہ امجد پرویز سمیت دیگر اعلیٰ احکام تاریخ کا مطالعہ کریں تو آپ کو معلوم ہوگا کہ تاریخ کسی کو بھی معاف نہیں کرتی آزادکشمیر کے اندار معیار تعلیم کو بہتر سے بہتر بنانے کے لیے سکولوں کے سٹاف کی کمی کو دور کرنے کی طرف توجہ دیں ایک طرف اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روز گار ملے گا تو دوسری طرف سکولوں تدریسی عمل میں بھی بہتری آئے گی

Show More

Related Articles

Back to top button