DailyNewsKahuta

Meeting held on Moharram Al Harram

محرم الحرام کے سلسلے میں امن کمیٹی کہوٹہ کا اجلاس

محرم الحرام کے سلسلے میں امن کمیٹی کہوٹہ کا اجلاس ۔ماہ محرم میں امن اور بھائی چارے کی فضا ء کو برقرار رکھنے کا عزم ۔جلوس ہمیشہ کی طرع اپنے مقررہ راستوں پر جائے گا ۔متولی امام بارگاہ کوئی ایسا مقرر نہیں بلاہیں گے جس کی تقاریر کی وجہ سے مسلہ بنے اور فقہ جعفریہ کے ساتھ ساتھ دوسرے مسالک کے علمائے کرام بھی ان دنوں میں کوئی ایسا بیان ناں کریں جس کی وجہ سے کوئی مسلہ ہو ۔تحصیل انتظامیہ ہمیشہ کی طرع اس سال بھی سیکورٹی سمیت دیگر تمام وسائل مہیا کرئے گئی ۔ ان خیالات کا اظہار ایس ڈی پی اوکہوٹہ سر کل کر سیداں خلیل ملک اور ایس ایچ او راجہ ندیم ظفر نے امن کمیٹی کہوٹہ کے اراکین ڈاکٹر محمد عارف قریشی ، راجہ مجیب اللہ المعروف ڈاکٹر مناء اشتیاق احمد ستی آف کنیسر ستیاں ، سید منیر شاہ المعروف کالا شاہ ،ممبر ایم سی کہوٹہ حاجی ملک عبد الروف ، ملک بنارس ، ملک اظہر ،پریس کلب کہوٹہ کے ممبران حاجی اصغر حسین کیانی اور کبیر احمد جنجوعہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کوئی بھی شخص اسلحہ کی نمائش نہیں کر سکتا ،چیکنگ نظام بہترین بناہیں گے ،پانی ، لائٹس ،جنریٹربھی انتظامیہ مہیا کر ے گئی ۔اس موقع پر ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے کہا کہ کہوٹہ شہر میں ہم سب بھائیوں کی طرع رہتے ہیں کبھی کسی قسم کاکوئی بھی مسلہ پیش نہیں ہوا اور انشاء اللہ آئندہ بھی پیش نہیں آئے گا ۔

Kahuta; A Meeting was held under the organisation of peace committee to discuss a peaceful Moharram Al Harram, Various issues were raised including no one to carry fire arms during Moharram Al Harram.

معروف سماجی شخصیت عبدالقیوم کی صاحبزادی کی رخصتی ایم پی اے راجہ صغیر احمد سمیت سیاسی وسماجی شخصیات کی شر کت

معروف سماجی شخصیت عبدالقیوم کی صاحبزادی کی رخصتی ایم پی اے راجہ صغیر احمد سمیت سیاسی وسماجی شخصیات کی شر کت۔عبد القیوم کی صاحبزادی کی رخصتی کی تقریب عمر میرج ہال میں منعقد ہوئی جس میں ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمد آف مٹور ، ممبر ایم سی کہوٹہ عبدالحمید قریشی ایڈوکیٹ ، معروف ٹرانسپورٹرراجہ ثقلین آف ممیام ، مر زا علی رضاء ، ممبر پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ سمیت کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت کی ۔

گرین پاکستان کے سلسلے میں چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر کی طرف سے500سو پودوں کی تقسیم

گرین پاکستان کے سلسلے میں چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر کی طرف سے500سو پودوں کی تقسیم ۔ اپنی یونین کونسل کو سرسبز کر نے کا عزم ۔درخت ہماری زندگی کا اہم حصہ ہیں اور ماحول کو صاف ستھرا رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور یہ جاندار ہوتے اور اپنے رب کی تسبیح کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی وسماجی شخصیت چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر نے یونین کونسل ہوتھلہ آفس میں معززین علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ بواہز ہائی سکول ہوتھلہ سر احسان الحق ،سیکرٹری یوسی آفتاب حسین ،حفیظ احمد آسی بھی موجود تھے ۔ راجہ عامر مظہر نے کہا کہ در خت لگانا صدقہ جاریہ ہے انہوں نے کہا کہ میں نے14اگست کو اپنی تقریر میں کہا تھا کہ میں اپنی یونین کونسل کو گرین پاکستان کے تحت اپنی یوسی کو گرین کر نے کا عزم کیا تھا اور اس سلسلے میں آج میں 500پودے تقسیم کیے ہیں انشاء اللہ یہ سلسلہ ہر سال جاری رہے گا ۔

نوجوان معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ تصدق جنجوعہ آف سلطان خیل سعودی عرب واپس چلے گے

نوجوان معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ تصدق جنجوعہ آف سلطان خیل سعودی عرب واپس چلے گے ۔اہر پورٹ پر ان کو ان کے عزیزو اقارب اور دوستوں نے نیک خواہشیات اور دعاوں کے ساتھ الوداع کیا ۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اپنا ملک اپنا ہوتا اور ہمارے پیارے ملک کی بات ہی کچھ اور ہے اس مٹی کی خوشبو دیار غیر میں بھی محسوس کرتے ہیں اللہ سے دعا ہے کہ وہ ہمارے اس پیارے ملک کی حفاظت کرئے اور اس کو دن دگنی رات چگنی ترقی دے ۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button