DailyNewsHeadline

Housing schemes in Chakri declared illegal

چکری میں چارہائوسنگ سکیمیں غیرقانونی قرار

راولپنڈی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی( آرڈ ی اے) نےچکری روڈ پر چار ہائوسنگ سکیموں سی پیک ریزولٹ، عبداللہ سٹی،کھنیال ہومز اوربن عالم سٹی کو غیر قا نونی قرار دیدیا ہے اور اشتہار روکنے کیلئے سیکشن پنجاب پرائیویٹ ہائو سنگ سکیم و لینڈ سب ڈویژ ن رولز 2010 کے تحت نو ٹس جا ری کر دیئے ہیں ۔آر ڈی اے کےپریس ریلیز کے مطابق ڈائریکٹر میٹروپولیٹن اینڈ ٹریفک انجینئرنگ آرڈی اے جمشید آفتاب نےراولپنڈی میں ان کے مالکان عمران صدیقی، عاصم عزیز ، تجمل حسین اور کاظم عالم کو غیر قا نونی تشہیر کو فور ی طور پر روکنے کا حکم دیا ہے۔ انہو ں نےعوام کوخبردار کیا ہے کہ وہ آر ڈی اے کی جانب سے غیرقا نونی قرار دی جانے والی سوسا ئٹیو ں میں سر مایہ کاری سے گریز کریں ،نقصانات کی صورت میں خود ذمہ دار ہوں گے۔ ڈائریکٹر میٹروپولیٹن اینڈ ٹریفک انجینئرنگ آرڈی اے نے اسلام آباد الیکٹرک سپلا ئی کمپنی، سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈاور پی ٹی سی ایل کو درخواست کی ہےکہ غیر قا نونی ہائوسنگ سکیمزکو سروسز نہ دی جائیں ۔

Rawalpindi; Four housing schemes set up on Chari road have been declared illegal by Rawalpindi development authority RDA, The alleged plot owners were stopped form building homes on Abdullah City, Khanyal homes, Bin Alam City and Cpec resort,  as RDA repossess the land, RDA told pothwar.com that people should not invest in illegal schemes which are all scam.

Show More

Related Articles

Back to top button