گوجرخان تھانہ میں ایک ہفتہ گزر گیا ایس ایچ او کی تعیناتی نہ ہو سکی ایس ایچ او تھانہ گوجرخان فاروق احمد رانجھا کو تبدیل کیا لیکن تاحال تھانہ گوجرخان میں ایس ایچ او کی تعیناتی نہ ہو سکی جبکہ عارضی چارج سب انسپکٹر محمد عباس کو دیا گیا ہے
Gujar Khan; The Gujar Khan police station is without SHO for more then a week after current SHO Farooq Ahmed Ranjha was transferred.
گوجرخان میں منشیات فروشی کا دھندا عروج پر پولیس کی پراسرار خاموشی
گوجرخان میں منشیات فروشی کا دھندا عروج پر پولیس کی پراسرار خاموشی، نشئیوں کی تعداد میں اضافہ پولیس کے اعلیٰ احکام گوجرخان میں منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی نہ ہونے کا نوٹس لیں عوامی سماجی حلقوں نے گوجرخان شہر اورگرد ونواح میں منشیات فروشی کے بڑھتے ہوئے دھندے پر گہری تشویش کااظہار کیا اور پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کریں
گوجرخان، شجر کاری مہم کے سلسلہ میں دو ستمبر کو اسلامیہ ہائی سکول میں ایک تقریب منعقد ہوگی
گوجرخان، شجر کاری مہم کے سلسلہ میں دو ستمبر کو اسلامیہ ہائی سکول میں ایک تقریب منعقد ہوگی جس میں ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری جاوید کوثر بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے اس موقع پر محکمہ جنگلات کے افسران بھی موجود ہونگے
گوجرخان میں بجلی کی بدترین ظالمانہ لوڈشیڈنگ
گوجرخان میں بجلی کی بدترین ظالمانہ لوڈشیڈنگ گرمی اور حبس کے موسم میں بجلی کی بار بار بندش سے عوام بلبلا اٹھے کاروباری طبقہ بھی اس صورتحال سے سخت پریشان حکومت بجلی کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ فوری بند کرے تاجر برادری کا شدید احتجاج، مرکزی انجمن تاجران کے بانی وصدر حاجی چوہدری محمد اقبال چیئرمین راجہ افتخار کیانی جنرل سیکرٹری الحاج شہادت حسین بٹ سینئر نائب صدر غلام قمر ودیگر عہدیداروں راجہ غالب حسین راجہ سلیم سجادشاہد قریشی ملک محبوب راجہ سرفرا ز شیخ نعیم نے واپڈا کی طرف سے جاری بدترین ظالمانہ لوڈشیڈنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اس بات پر سخت حیرت کااظہار کیا کہ گزشتہ رات سے اچانک بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کا جو سلسلہ جاری ہے سمجھ سے بالاتر ہے صرف چند گھنٹوں کیلئے بجلی مہیا کی جارہی ہے جو کہ سراسر ظلم ہے گرمی اور حبس کے اس موسم میں باربار بجلی کی بندش سے عوام سخت مشکلات سے دوچار ہیں بالخصوص کاروباری طبقہ جو پہلے ہی معاشی بحران کا شکار ہے اب رہی سہی کسر بجلی کی لوڈشیڈنگ نے نکال دی ان تاجر رہنماؤں نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر بجلی کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بند کیا جائے بصورت دیگر تاجر برادری سراپا احتجاج ہوگی جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت اور واپڈا پر عائد ہوگی
گوجرخان شہر کی نواحی آبادی بڑکی جدید میں سٹریٹ لائٹ کئی ماہ سے بند
گوجرخان شہر کی نواحی آبادی بڑکی جدید میں سٹریٹ لائٹ کئی ماہ سے بند رات کو گلی محلوں میں اندھیرے کا راج بالخصوص ضعیف العمر افراد کو سخت دشواری کا سامنا ہے بلدیہ گوجرخان کے ذمہ داروں کو اہل محلہ نے متعدد بار آگاہ کیا لیکن کوئی عملدرآمد نہ ہو سکا اہل محلہ نے چیئرمین بلدیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ بڑکی جدید کے ایریا کی سٹریٹ لائٹ کا نظام بحال کر کے عوام کی مشکلات کا خاتمہ کیا جائے
گوجرخان اور گرد ونواح میں ناجائز منافع خوروں نے مہنگائی کا طوفان برپا کر رکھا ہے
گوجرخان اور گرد ونواح میں ناجائز منافع خوروں نے مہنگائی کا طوفان برپا کر رکھا ہے مقامی انتظامیہ اورپرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی طرف سے کوئی ایکشن نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے گوجرخان اور گرد ونواح میں ناجائز منافع خوروں نے سرکاری نرخ ناموں کو نظر انداز کر کے ہر دوکاندار نے من مرضی کے ریٹ مقرر کررکھے ہیں جس کے باعث اشیاء خورد ونوش عوام مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہیں سرکاری نرخ ناموں کو نظر انداز کرنے والوں کیخلاف کارروائی نہ ہونے سے مہنگائی کا طوفان برپا ہوا ہے شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس صورتحال کا نوٹس لے کر ناجائز منافع خوروں کیخلاف کارروائی کی جائے
گوجرخان شہر کے محلہ حافظ آباد کی آبادی میں سوئی گیس کے کم پریشر
گوجرخان شہر کے محلہ حافظ آباد کی آبادی میں سوئی گیس کے کم پریشر کے باعث آبادی مکین سخت مشکلات میں مبتلا عرصہ دراز سے اس ایریا میں گیس کے کم پریشر کا مسئلہ حل طلب ہے لیکن کوئی شنوائی نہ ہوئی حاجی محمد نصیر ، منصور احمد، محمد یوسف، اسداللہ خان، محمد یونس اور شعیب اللہ نے صحافیوں کو بتایا کہ محلہ حافظ آباد کی وارڈ نمبر5کے ایریا میں گیس کا کم پریشر عرصہ دراز سے حل طلب ہے گیس کم پریشر ہونے سے گھریلو صارفین کے چولہے بھی بمشکل جلتے ہیں شدید دشواری کا سامنا ہے اس مسئلہ کو حل کر کے اہل محلہ کی مشکلات کا خاتمہ کیا جائے
راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی ناقص کارکردگی
راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی ناقص کارکردگی ، شہر بھر اور گلی محلوں میں گندگی کے ڈھیر مختلف علاقوں میں قربانی کی آلائشیں ابھی تک پڑی ہوئی ہیں تعفن سے سانس لینا بھی محال، منتخب ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر صورتحال کا نوٹس لے کر آر ڈبلیو ایم سی کیخلاف کارروائی کریں شہری حلقوں کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی دنوں سے شہر بھر میں صفائی کی ذمہ دارکمپنی کی ناقص کارکردگی سے ہر طرف گندگی کے ڈھیرلگے ہوئے ہیں عید الاضحی کے بعد کچھ علاقوں سے آلائشیں اٹھائی تو گئیں لیکن ابھی تک مختلف علاقوں او رپلاٹوں میں قربانی کے جانوروں کی آلائشیں پڑی ہوئی ہیں جس سے علاقہ مکینوں کا سانس لینا محال ہوگیا ہے گندگی کی وجہ سے وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ ہے شہری حلقوں نے ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس کمپنی کی ناقص کارکردگی کا نوٹس لے کر کارروائی کریں
خلیفہ محمد مسکین چشتی شبیری مدنی نے در بارِ عالیہ گنگانوالہ شریف نزد چکری موٹروے انٹر چینج راولپنڈی میں خطاب
متحدہ علماء المشائخ کونسل پاکستان تحصیل گوجرخان کے نائب صدر،دربارِ عالیہ گنگانوالہ شریف کے خلیفہ اعظم خلیفہ محمد مسکین چشتی شبیری مدنی نے در بارِ عالیہ گنگانوالہ شریف نزد چکری موٹروے انٹر چینج راولپنڈی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اولیاء اللہ سے عدوات رکھنا گناہِ کیبرہ ہے اللہ پاک ارشاد فرماتا ہے کہ جس نے میرے کسی ولی سے عداوت رکھی میں اس کے ساتھ اعلانِ جنگ کروں گا میرے کسی بندے نے میرے فرض کردہ احکام کی بجا آوری سے زیادہ محبوب شے سے میرا قرب حاصل نہیں کیا اور میرا بندہ نوافل کے ذریعے میرا قرب حاصل کرتا رہتا ہے یہاں تک کہ میں اس سے محبت کرنے لگتا ہوں جب میں کسی سے محبت کرنے لگتا ہوں میں اس کے کان بن جاتا ہوں جن سے وہ سنتا ہے میں اس کی آنکھیں بن جاتاہوں جن سے وہ دیکھتا ہے میں اس کے ہاتھ بن جاتا ہوں جس سے وہ پکڑتا ہے اور میں اس کے پاؤں بن جاتا ہوں جس سے وہ چلتا ہے اگر وہ مجھ سے سوال کرے تو میں اسے ضرور عطا فرماتا ہوں اور اگر کسی چیز سے میری پناہ چاہے تو میں اسے ضرور پناہ عطا فرماتا ہوں سیّد جاوید شاہ بخاری نے کہا کہ اولیاء کرام نے علم ،امن اور محبت کا درس دیاہے اولیاء کرام نے ہمیشہ امن و محبت کے ذریعے اسلام پھیلایا