DailyNewsGujarKhan

Get well wishes for Qazi M Ahsan

سرکاری ملازمین کے کاموں میں بے جا مداخلت قائد اعظم کے افکار سے روگردانی ہے ‘ صدیق قریشی ایڈووکیٹ

معروف ماہر تعلیم و سابق ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول جنڈ نجار قاضی محمد احسن کچھ عرصہ سے گھٹنے میں تکلیف کی وجہ سے صاحب فراش ہیں ۔ ڈھوک فیض آباد میں قائم مطب بند پڑا ہے اور الفیض گارڈن کے پیڑ اداس ہیں۔ قاضی احسن صاحب کی بیماری کی اطلاع ملنے پر ان کے دیرینہ دوست محمد صدیق ایڈووکیٹ سپریم کورٹ اور سابق پرنسپل سرور شہید کالج گوجرخان راجہ محمد سجاد نے قاضی احسن صاحب کے گھرجاکر تیمارداری کی ۔ اس موقع پر دیگر دوست احباب بھی جمع ہوگئے اور 1951سے قائم و دائم اس دوستی کی یادیں تازہ کیں۔ اس موقع پر نوجوانوں کو بھی ان بزرگوں کے افکار سے استفادہ کا موقع میسر آیا۔ملکی سیاسی صورت حال اور سابقہ ادوار بھی زیر بحث آئے۔ اس موقع پر صدیق قریشی صاحب نے ان دنوں سپریم کورٹ میں زیر سماعت ڈی پی او پاکپتن کیس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے قائد اعظم کا ایک واقعہ بیان کیا ۔ قیام پاکستان کے ابتدائی دنوں میں ڈپٹی کمشنر کو یہ اختیار تھا کہ وہ حکومتی ضرورت کے لئے نجی املاک کو سرکاری تحویل میں لے سکتا تھا ۔ کراچی کے ڈپٹی کمشنر نے قائد اعظم کے ایک دوست کا بنگلہ سرکاری تحویل میں لے لیا۔ اس دوست نے قائد اعظم سے شکایت کی۔ انہوں نے اگلے دن ڈپٹی کمشنرکو طلب کر لیا اور دوست سے کہا اپنی شکائت بیان کرو۔ دوست نے بتایا کہ میں نے بڑی چاہت سے یہ بنگلہ بنایا ہے اور ابھی تک مجھے اس میں رہنا نصیب نہیں ہوا کہ انہوں نے سرکاری تحویل میں لے لیا ہے۔ قائد اعظم نے ڈپٹی کمشنر نے جواب مانگا۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ہم نے پورا خیال رکھا ہے کہ کسی ایسے شخص کا مکان نہ لیا جائے جس کے پاس صرف ایک ہی مکان ہو۔ جس کے پاس دو مکان تھے ہم نے اس کا ایک مکان ایکوائر کیا ہے۔ آپ کے دوست کے پاس تین بنگلے ہیں اور ہم نے صرف ایک سرکاری تحویل میں لیا ہے۔ اس پر دوست نے کہا کہ مکان بنانے والے کا پہلا حق ہے کہ وہ خود اس میں رہے۔ قائد اعظم نے اسے کہا کہ قوم کو ضرورت ہے اس لئے آپ یہ قربانی دیں ۔ جب وہ راضی نہ ہوا تو قائد اعظم نے اسے صاف کہہ دیا کہ یہ ڈپٹی کمشنر کا اختیار ہے میںآپ کی کوئی مدد نہیں کر سکتا ۔ اگر آپ مطمئن نہیں ہیں تو عدالت سے رجوع کریں۔ قائد اعظم کی اس مثال سے ہمیں یہ درس ملتا ہے کہ سرکاری ملازمین کے کاموں میں بے جا مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔ ہر آفیسر کو اس کا کام کرنے دیں تو اسی سے معاشرے میں قانون کی حکمرانی قائم ہوتی ہے اور انصاف کا بول بالا ہوتا ہے۔

Gujar Khan; Ex Headmaster gov high school Jand Nijar, Qazi M Ahsan is not well, His close friends visited along with large number of people have wished well for speedy recovery.

 

Show More

Related Articles

Back to top button