PPP activist Mirza Parvez Akhtar jailed
مرزا پرویز اختر کیانی کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا عدالت نے جوڈیشل ریمانڈپر جیل بھیج دیا
عدلیہ مخالف نعرے بازی کے الزام میں گرفتار پیپلز پارٹی کے سابق امیدوار حلقہ پی پی 10مرزا پرویز اختر کیانی کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا عدالت نے جوڈیشل ریمانڈپر جیل بھیج دیا۔ضمانت کی درخواست پر عدالت نے فریقین کو 6ستمبر کے لیے نوٹسز جاری کر دئیے ۔چند ایام قبل قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پیپلز پارٹی کے سابق امیدوار حلقہ پی پی10مرزا پرویز اختر کیانی کو ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کر لیا تھا ان پر الزام ہے کہ یہ دیگر پارٹی کارکنوں کے ہمراہ الیکشن کمیشن کے باہر عدلیہ مخالف نعرے بازی میں مصروف پائے گئے ۔انہیں اسلام آبا د کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ادھر مرزا پرویز اختر کیانی کی جانب سے دائر درخواست ضمانت پر عدالت نے فریقین کو 6ستمبر کے لیے نوٹس جاری کر دئیے ۔
Kallar Syedan; PPP Candidate PP10, Mirza Parvez Akhtar appeared in court charged with slogans against judiciary, where he was sent Adiala jail on judicial remand.
ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں دو افراد جاں بحق جبکہ 09 افراد زخمی ہو گئے
ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں دو افراد جاں بحق جبکہ 09 افراد زخمی ہو گئے جن میں سے تین کی حالت تشویش ناک بیان کی جاتی ہے۔ٹریفک کا پہلا حادثہ روات روڈ پر پیش آیا جہاں کلر سیداں کے نواحی علاقہ شاہ باغ سے دودھ لوڈ کر کے راولپنڈی جانے والی گاڑی حادثہ کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں 50 سالہ طارق اور 60 سالہ عبدالقیو م جاں بحق ہو گئے۔شاہ باغ کے نواحی علاقہ موہڑہ بختاں کا نوید احمد نامی ڈرائیور جو دودھ فروخت کرنے کا کاروبار کرتا ہے اپنے گاؤں سے دودھ کے ڈبے لوڈ کر کے راولپنڈی لے جا رہا تھا کہ روات کے قریب سواری اتارنے کے دوران پیچھے سے آنے والی تیز رفتار شہزورگاڑی نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں میانہ موہڑہ کا 50 سالہ طارق محمود موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ 55 سالہ عبدالقیوم شدید زخمی ہو گیا جسے تین دیگر زخمیوں کے ہمراہ راولپنڈی شفٹ کیا جا رہا تھا کہ وہ ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ گیا۔دریں اثناء ٹریفک کے ایک اور حادثہ میں چھ افراد زخمی ہو گئے۔ٹریفک کا یہ حادثہ یونین کونسل بشندوٹ کے علاقہ میں پیش آیا جہاں مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری نعیم بنارس کی گاڑی جسے ان کا بھتیجا چلا رہا تھا کہ ڈھیری موڑ پر رکشے کو اوور ٹیک کرتے ہوئے کیری ڈبہ ان کی کار سے ٹکرا نے سے رکشہ اور کیری ڈبہ قلابازیاں کھاتے ہوئے 25 فٹ گہری کھائی میں جا گرے جس کے نتیجے میں چھ کے قریب افراد زخمی ہو گئے جنہیں ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں پہنچا دیا گیا ۔
آئیسکو سب ڈویژن کلر سیداں اور چوآخالصہ میں جاری لوڈ شیڈنگ نے بحران کی کیفیت اختیار کر لی
آئیسکو سب ڈویژن کلر سیداں اور چوآخالصہ میں جاری لوڈ شیڈنگ نے بحران کی کیفیت اختیار کر لی گزشتہ شب لاکھوں لوگوں نے رات جاگ کر بسر کی ۔آئیسکو حکام نے کلر سیداں سٹی فیڈر کے لیے 8گھنٹے دیگر فیڈرز اور سب ڈویژن چوآخالصہ کے لیے 10,10گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کا شیڈول جاری کیا ہے ۔فورس لوڈ شیڈنگ اس کے علاوہ ہے جبکہ آنکھ مچولی کا سلسلہ بھی جاری رہتا ہے ،گزشتہ شب کلر سیداں اور چوآخالصہ سب ڈویژن میں بدترین لوڈ شیڈنگ کی گئی اور رات کے بیشتر اوقات میں بجلی بند رہی لاکھوں لوگوں نے یہ شب جاگ کر بسر کی لوگ مکانوں کی چھتوں اور گلیوں میں حکمرانوں کو کوستے رہے عام افراد کے علاوہ معمر افراد مریضوں اور بچوں کو اذیت ناک صورتحال کا سامنا کرناپڑا اور یہ سب کچھ حکومتی وزیر توانائی کی جانب سے سینٹ میں دو ایام قبل دئیے گئے اس بیان کے بعد ہو رہا ہے کہ ملک بھر میں بجلی کی پیداوار کھپت سے زیادہ ہے اور لوڈ شیڈنگ دسمبر2017میں ختم کر دی گئی تھی ۔