ڈی ایس پی کہوٹہ سر کل ملک خلیل اور ایس ایچ او کہوٹہ ندیم کیانی کی چوروں ، منشیات فروشوں اور سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں ۔متعدد گائے ، بھینسوں سمیت (19) لیٹر شراب برآمد جبکہ چار ہزار گرام سے زائد چرس (22) بوتل شراب برآمد اور دس سے زائد پشٹلز درجنوں روند قبضے میں لیکر (30) سے زائد ملزمان گرفتار کر لیئے گئے ۔ ٹاؤٹ مافیا اور ٹمبر ، مافیا رشوت خوری سمیت جرائم پیشہ افراد قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے ۔ تھانہ کہوٹہ میں ڈی ایس پی کہوٹہ سرکل ملک خلیل نے ہمراہ ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ ندیم کیانی اخباری نمائندوں اور میڈیا کو تبایا کہ مختلف کاروائیوں کے دوران حالیہ چند ہفتو ں میں پولیس نے ملزمان شوکت ، محمد ریاض ، ندیم اختر گلہ ، فرخ محمود ، محمد عمران ، جاوید اقبال وغیرہ سے اسلحہ اور شراب سمیت درجنوں روند قبضے میں لیئے جبکہ اشتہاریوں فیصل محمود (انور ) ہارون احمد مواڑہ ، ابرار پیکاں ، محمد اشفاق ڈولیاں کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کیا ۔اس کے علاوہ بنڈھیاسیداں کے محمد اویس و محمد سلیمان ، محمد بشیر ولد محمد جبار سکنہ راولا کوٹ ، محمدا صغر ولد اکرم سکنہ موڑی کہوٹہ اور ذیشان احمد ولد صادق سکنہ سنمبل آئیل کو گرفتار کر کے تین عدد بھینسیں ، ایک عدد گائے مالیتی تقریباََ آٹھ لاکھ اور نقدی دو لاکھ 43ہزار قبضے میں لیکر زیر دفعہ 379ت پ کے تحت مقدمات درج کر لیئے ۔ ملزمان ندیم سے 1270گرام چرس ، محمد عمران سہالہ سے 5لیٹر شراب ، فرخ محمود بیور سے 5لیٹر شراب ، محمد ریاض ہنیسر سے 5لیٹر شراب ، شوکت علی پنجاڑ سے چار لیٹر شراب ۔ جبکہ فیصل ولد ارشد مواڑہ ، جاوید ہوتھلہ ، عبدالقدیر ، امیر اقبال خیام ، اسد نبیل ستی کوٹلی ستیاں لہتراڑ ، حمزہ ولد غضنفر لہتراڑ ، محمد کلیم گرمالہ سے دس سے زائد پسٹلز اور درجنوں روند مختلف کاروائیوں میں برآمد کیئے ۔
Kahuta; Kahuta police taken action against criminal gangs, dozens were arrested including gang responsible for stealing cattle in the region.
حبیب بنک کہوٹہ برانچ کے عملے کا صارفین کے ساتھ نارواسلوک
حبیب بنک کہوٹہ برانچ کے عملے کا صارفین کے ساتھ نارواسلوک ۔بجلی ،گیس اور ٹیلفون کے بل جمع کر نے سے انکار کر دیا ۔ فرانچائز پر بل جمع کر انے کا حکم ۔صارفین بنک کا شدید احتجاج اعلیٰ حکام سے اس معاملے پر از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ۔تفصیل کے مطابق کہوٹہ مچھلی چوک کے تاجر ملک ندیم اور اشرف کیانی نے کہا کہ حبیب بنک کہوٹہ برانچ کا رعملہ عوام کے ساتھ انتہائی بد تمیزی کے ساتھ پیش آتا ہے جس کی وجہ ہم اپنے اوکائنٹ ٹرانسفر کرنے پر مجبور ہوگے ہیں تاجر ملک ندیم نے بیاتا کہ میں عرصہ کئی سال سے ایچ بی ایل کا اوکائنٹ اولڈر ہوں مگر عملے کے روپے کی وجہ سے دل برداشتہ ہو گیا انہوں نے کہا کہ میں گذشتہ روز بل جمع کرانے کے لیے حبیب بنک کہوٹہ برانچ میں گیا تو انہوں نے بل جمع کرنے سے انکار کر دیا اور کہا کہ آپ کسی فرانچائز پر بل جمع کراہیں انہوں نے مذکورہ بنک کے اعلیٰ حکام سے معاملے پر فی الفور از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔
چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر کی قیاد ت میں وفد کی ممبر قومی اسمبلی صداقت علی عباسی سے ملاقات
چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر کی قیاد ت میں وفد کی ممبر قومی اسمبلی صداقت علی عباسی سے ملاقات ۔یونین کونسل ہوتھلہ اور کہوٹہ شہر کے مسائل سے آگاہ کیا ۔ ملاقات میں معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ مجیب اللہ المعروف ڈاکٹر مناء ،مسلم لیگ ن یوسی ہوتھلہ کے جنرل سیکرٹری حفیظ احمد آسی بھی شامل تھے ۔ تفصیل کے مطابق حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر کی قیاد ت میں وفد جس میں علاقے کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ مجیب اللہ المعروف ڈاکٹر مناء ،مسلم لیگ ن یوسی ہوتھلہ کے جنرل سیکرٹری حفیظ احمد آسی اور دیگر شامل تھے انہوں نے ممبر قومی اسمبلی حلقہ این اے 57صداقت علی عباسی سے ملاقات کی اور ان کو اپنی یونین کونسل ہوتھلہ اور کہوٹہ شہر کے مسائل سے آگاہ کیاراجہ عامر مظہر نے ملاقات کے دوران ایم این اے صداقت علی عباسی سے کہا کہ میری یونین کونسل ہوتھلہ میں سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی جو ہمارے حلقے کے ایم این اے بھی تھے انہوں نے اوران کے چند کار خاصوں نے میری یونین کونسل ہوتھلہ کے فنڈز روک دیے تھے جس پر میں نے کورٹ کے ذریعے اپنے فنڈز ریلیز کرائے تھے ان میں ست بعض کام ہوئے اور بعض کام الیکشن کی وجہ سے روک دیے گے تھے اس لیے ان کاموں کو بھی جلد از جلد شروع کرایا جائے انہوں نے صداقت علی عباسی سے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ ہماری جلد از جلد سوئی گیس اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران کے ساتھ میٹنگ کرائی جائے تاکہ گیس کے روکے ہوئے کام دوبارہ شروع ہو سکیں جس پر ایم این اے صداقت علی عباسی نے چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہرکو تما م کام کر نے کی یقین دھانی کرائی ۔