Farewell party held for Raja Qamar Zaman in Nala Musalmana
مدرس راجہ قمر زمان گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نلہ مسلماناں کی ریٹائرڈمنٹ پر ایک پروقار الوداعی تقریب
مدرس راجہ قمر زمان گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نلہ مسلماناں کی ریٹائرڈمنٹ پر ایک پروقار الوداعی تقریب منعقد کی گئی جس کے مہمانِ خصوصی سابق سینئر ہیڈماسٹر غلام نبی بٹ اور ہیڈماسٹر معروف حسین تھے جبکہ صدارت ماسٹر راجہ نجابت علی نے کی۔
تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبولﷺ سے ہوا۔ مدرس راجہ قمرزمان تیتس سالہ تدریسی شعبوں میں گراں قدر خدمات سرانجام دیں ہیں۔راجہ قمرزمان پنڈبینسو صوبیدار میر زمان راجہ کے بیٹے اور راجہ خان زمان کے بھائی ہیں۔ موصوف راجہ قمرزمان محکمہ تعلیم سے تیتیس سال سروس مکمل کرنے کے بعد ریٹائرڈ ہوئے ہیں۔انھوں نے اپنی ملازمت کا آغاز1985ء میں کیا۔ ملازمت کا دورانیہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول دوبیرن کلاں، سکوٹ اور نلہ مسلماناں میں گزارا۔انھوں نے بے شمار طلباء کو تعلیم کے زیور سے فیض یاب کیا۔ اس موقع پر سابق ہیڈماسٹر غلام نبی بٹ، ہیڈماسٹر معروف حسین، ہیڈ ماسٹر راجہ محمد شبیر، ماسٹر نجابت علی راجہ، پی ٹی یو کے رہنما ارشد محمود بھٹی، محمد کامران، شفیق بھٹی ، محمد جلیل اور دیگر نے اپنے خطاب میں راجہ قمرزمان کی خدمات کو سراہا اور خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر چوہدری حضر حیات، چوہدری سجاد علی صابر، عبدالغور بھٹی، بابو راجہ اظہر اور دیگر اساتذہ کرام بھی موجود تھے۔ تقریب کے اختتام پراساتذہ اور دوستوں نے شاندار الفاظ میں مدرس راجہ قمرزمان کی علمی اور سماجی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے تحائف پیش کئے۔ راجہ قمر زمان نے پروقار تقریب منعقد کرنے پر سٹاف اور ہیڈماسٹر کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
Kallar Syedan; A Farewell party was held for Master Raja Qamar zaman at gov boys high school in Nala Musalmana. For more please see the video…