گوجرخان میں بجلی کی بدترین ظالمانہ لوڈشیڈنگ گرمی اور حبس کے موسم میں بجلی کی بار بار بندش سے عوام بلبلا اٹھے کاروباری طبقہ بھی اس صورتحال سے سخت پریشان حکومت بجلی کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ فوری بند کرے تاجر برادری کا شدید احتجاج، مرکزی انجمن تاجران کے بانی وصدر حاجی چوہدری محمد اقبال چیئرمین راجہ افتخار کیانی جنرل سیکرٹری الحاج شہادت حسین بٹ سینئر نائب صدر غلام قمر ودیگر عہدیداروں راجہ غالب حسین راجہ سلیم سجادشاہد قریشی ملک محبوب راجہ سرفرا ز شیخ نعیم نے واپڈا کی طرف سے جاری بدترین ظالمانہ لوڈشیڈنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اس بات پر سخت حیرت کااظہار کیا کہ گزشتہ رات سے اچانک بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کا جو سلسلہ جاری ہے سمجھ سے بالاتر ہے صرف چند گھنٹوں کیلئے بجلی مہیا کی جارہی ہے جو کہ سراسر ظلم ہے گرمی اور حبس کے اس موسم میں باربار بجلی کی بندش سے عوام سخت مشکلات سے دوچار ہیں بالخصوص کاروباری طبقہ جو پہلے ہی معاشی بحران کا شکار ہے اب رہی سہی کسر بجلی کی لوڈشیڈنگ نے نکال دی ان تاجر رہنماؤں نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر بجلی کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بند کیا جائے بصورت دیگر تاجر برادری سراپا احتجاج ہوگی جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت اور واپڈا پر عائد ہوگی
Gujar Khan; Excessive load shedding is taking place in Gujar Khan, the local traders have bitterly protested as businesses sit doing nothing all day.
گوجرخان میں منشیات فروشی کا دھندا عروج پر
گوجرخان میں منشیات فروشی کا دھندا عروج پر پولیس کی پراسرار خاموشی، نشئیوں کی تعداد میں اضافہ پولیس کے اعلیٰ احکام گوجرخان میں منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی نہ ہونے کا نوٹس لیں عوامی سماجی حلقوں نے گوجرخان شہر اورگرد ونواح میں منشیات فروشی کے بڑھتے ہوئے دھندے پر گہری تشویش کااظہار کیا اور پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کریں
محکمہ لیبر و ویلفیئر پنجاب کے زیر اہتمام نمل سکول گوجرخان میں جشن آزادی کے حوالہ سے تقریب
محکمہ لیبر و ویلفیئر پنجاب کے زیر اہتمام نمل سکول گوجرخان میں جشن آزادی کے حوالہ سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اسلامک کڈز فاؤنڈیشن حیاتسر روڈ کے طلبہ وطالبات نے حصہ لیاتقریب سے خطاب کرتے ہوئے میڈم فہمیدہ شہناز اور پرنسپل محمد عاطف اقبال نے بچوں کی تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالی اس موقع پرلیبر چائلڈ خاتمہ کے حوالہ سے تعلیم آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جس کا مقصد بچوں کو مفت تعلیم دے کر ملک کا نام روشن کرنا ہے واک سروس روڈ سے ہوتی ہوئی ایم سی بوائز ہائی سکول اختتام پذیر ہوئی واک میں سوشل موبلائزر میڈم فہمیدہ شہناز اور علاقہ کی معزز خواتین نے بھی شرکت کی میڈم فہمیدہ شہنازنے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لیبر ویلفیئر 15سال سے کم عمر بچوں کو مفت تعلیم ،کتابیں اور تمام سہولیات کا پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے تاکہ محنت مزدوری کرنے والے بچے بھی تعلیم جیسی عظیم نعمت سے محروم نہ ہوں