DailyNewsGujarKhan

Burglary committed in Changa Bangyal

شرقی گوجرخان میں آئے دن چوری اور ڈاکیتی کے ورداتوں میں اضافہ

شرقی گوجرخان میں چوری کی وردات چنگا بنگیال کے رہائشی محمد اشفاق ولد میر افضل نے پولیس چوکی قاضیاں کودرخواست دیتے ہوئے کہا کہ میں چنگا بنگیال کا رہائشی ہوں اور میں کریانہ سٹور کام کام کرتاہوں 22اگست کو اپنے بیوی بچوں کے ہمراہ اپنے سسرال گیا ہوا تھا جب ہم شام ساڑھے چھ بجے کے قریب گھر آئے تو ہمارے گھر کا دروازہ ٹوٹا ہوا تھا اور کمرے میں سامان بکھرا پڑا تھا جب ہم نے پڑتال کی تو ہمارے گھر سے نقدی رقم 11لاکھ 75ہزار روپے،۵۵ہزار کےانعامی بانڈ  اور لیڈیز کپڑئے غائب تھے پولیس چوکی قاضیاں نے ایف آئی آر درج کر کے ملزمان کی تلاشی شروع کر دی یاد رہے شرقی گوجرخان میں آئے دن چوری اور ڈاکیتی کے ورداتوں میں اضافہ ہورہا ہے اور عوام عدم تحفظ کا شکار ہے اور سی پی او راولپنڈی سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے

چنگا بنگیال کے رہائشی محمد اشفاق اور راجہ طارق نے جبر پریس کلب میں صحافیوں کو بتایا کہ 22اگست کو ہمارے گھر میں ہونے والی چور ی کا پولیس آج ایک ہفتے سے زائد ٹائم گزرنے کے باجود کوئی سراغ نہ لگا سکی اور نہ ہی پولیس نے جائے وردات کا معائنہ کرنا بھی گوارہ نہ سمجھا انہوں نے کہا ہمارا نامزد کردہ شخص کو بھی پولیس گرفتار کرنے سے گریزاں ہے انہوں نے سی پی او راولپنڈی سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ پولیس چوکی قاضیاں کو قبلہ درست کریں اور ہمارے نامزد کردہ شخص کو گرفتار کیا جائے اور نقدی ،سامان کی برآمدگی کی جائے ۔

Gujar Khan; Burgalry has been committed at the residence of M Ashfaq son of Ameer Afzal in Changa Bangya, while the family had gone to relatives, large amount of cash was taken in the incident.

عالمی ادارے گستاخانہ خاکوں کی نمائش کے شیطانی اعلان کا سخت نوٹس لیں

انجمن تاجران اسلام پورہ جبر کے جنر ل سیکرٹری اور تحریک منہاج القرآن کے رہنماء شیخ عبدالقدوس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ تحفظ ناموس رسالت کے قوانین کا تحفظ کریں گے اور سیکولر لادین عناصر کے عالمی ایجنڈے کو کسی صورت پورا نہیں ہونے دیں گے ختم نبوت اور ناموس رسالت کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے انہوں نے کہا گستاخ رسولﷺکوسبق سیکھانے کے لیے مشترکہ حکمت عملی تیار کی جائے نبی پاک ﷺؑ کی شان میں گستاخی قبول نہیں ہالینڈ کے سفیر کو ملک بدر کیا جائے انہوں نے کہا گستاخانہ خاکوں کی اشاعت حکومت ہالینڈ سے سفارتی تعلقات ختم کریں توہین آمیزہ خاکوں کے مقابلے اور اشاعت عالم اسلام کے لیے بڑا چیلنج ہے انہوں نے مزید کہا عالمی ادارے گستاخانہ خاکوں کی نمائش کے شیطانی اعلان کا سخت نوٹس لیں اور بین القوامی سطع پر قانون سازی کی جائے تاکہ آئندہ کسی کو ایسی جرات نہ ہو۔

حالیہ شدید گرمی اور سخت حبس میں واپڈا نے اپنا رنگ دکھانا شروع کر دیا

حالیہ شدید گرمی اور سخت حبس میں واپڈا نے اپنا رنگ دکھانا شروع کر دیا اور چوبیس گھنٹوں میں صرف آٹھ سے دس گھنٹے آنے لگی گزشتہ رات بجلی کی طویل ترین لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا محال کر دیا موسمی شدت کے ساتھ ہی بجلی کی آنکھ مچولی و ظالمانہ لوڈ شیڈنگ نے نظام ذندگی مفلوج کر دیا جبکہ اسلام پورہ جبر اور اس کے گردونواح میں کم وولٹیج بجلی اور بار بار ٹرپننگ کے باعث لوگوں کی الیکٹرونکس اشیاء جلنے سے صارفین کا لاکھوں میں نقصان ہونے لگا دوسری جانب مکھی مچھروں کی بہتات نے شہریوں کی زندگی کو مزید اجیرن بنا دیا سیاسی سماجی حلقوں نے متعلقہ اعلیٰ احکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

موہڑہ بھٹیاں شیخ محمد ریاض کے بیٹے ،شیخ امجد کے بھائی شیخ ماجد ریاض رشتہ ازدواج سے منسلک ہو گئے

موہڑہ بھٹیاں شیخ محمد ریاض کے بیٹے ،شیخ امجد کے بھائی شیخ ماجد ریاض رشتہ ازدواج سے منسلک ہو گئے اس خوشی کے موقع پر انہوں نے ایک پرتکلف دعوت ولیمہ کا اہتمام اپنی رہائشگاہ موہڑہ بھٹیاں میں کیا جس میں شیخ ماجد ریاض کے دوست احباب نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور نئی ازدواجی زندگی کی شروعات پر دلی مبارکباد پیش کی۔

خواجہ محمد شفیق کے بھتیجے خواجہ بلال رمضان رشتہ ازدواج سے منسلک ہو گئے

جبرحاجی خواجہ محمد رمضان کے بیٹے خواجہ محمد شفیق کے بھتیجے خواجہ بلال رمضان رشتہ ازدواج سے منسلک ہو گئے اس خوشی کے موقع پر انہوں نے ایک پرتکلف دعوت ولیمہ میں کیا جس میں خواجہ بلال رمضان کے دوست احباب سمیت عزیز و اقارب نے شرکت کی اور نئی ازدواجی زندگی کی شروعات پر دلی مبارکباد پیش کی ۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button