Ex MPA Raja M Ali development scheme boards snatched away from contractor
سابق رکن پنجاب اسمبلی راجہ محمد علی کی ترقیاتی سکیموں کے بورڈز ہتھیانے کا معاملہ
مسلم لیگ ن کے رہنماؤں چیئر مین یوسی منیاندہ چوہدری صداقت حسین، چیئر مین دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد، چوہدری جمیل اکرم نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ سابق رکن پنجاب اسمبلی راجہ محمد علی کی ترقیاتی سکیموں کے بورڈز ہتھیانے کا معاملہ قانون کو ہاتھ میں لینے کے مترادف ہے ۔انہوں نے کہا کہ کروڑوں کے تمام منصوبے مکمل کئیے جا چکے ہیں سپریم کورٹ کی جانب سے پابندی عائد کئیے جانے پر ٹھیکیدار ان منصوبوں کے بورڈ آویزاں نہ کر سکا اسے بورڈوں کی عبارت میں درستگی کی ہدایت کی گئی تھی اس کے اہلکار دو درجن کے قریب ترقیاتی سکیموں کے بورڈز عبارت میں تبدیلی کے لیے راولپنڈی لے جائے جا رہے تھے کہ انہیں غیر قانونی طور پر کلر سیداں بائی پاس پر گاڑی روک کر اتار لیا گیا۔یہ عمل غیر قانونی ہے ٹھیکیدار نے کوئی غلط کام نہیں کیا تمام ترقیاتی منصوبے مکمل ہو چکے ہیں ،ترقیاتی سکیموں کے بورڈز کی عبارت میں تبدیلی لازمی تھی مگر مخالفین نے اسے سیاسی پوائنٹ سکورنگ کے لیے استعمال کیا اور دعویٰ کیا کہ انہوں نے میگا کرپشن پکڑ لی ہے ۔ان کا یہ دعویٰ بے بنیاد اور قانون شکنی پر مبنی ہے یہ لوگ پولیس سٹیشن آ کر کرپشن کو ثابت کریں ۔
Kallar Syedan; Their is growing anger after ex MPA Raja Mohammad Ali development scheme boards going for correction were snatched away and labelled as corruption.
According to Chairman UC Manianda Ch Sadaqat Hussain the boards were being sent for correction when they were snatched, The PTI claims it was corruption exposed while Raja M Ali group have asked if they think this is corruption, then they should come and prove at police station.
گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چمبہ کرپال میں انگریزی اورریاضی اساتذہ کی آسامیاں ہی موجود نہیں
گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چمبہ کرپال میں انگریزی اورریاضی اساتذہ کی آسامیاں ہی موجود نہیں جبکہ ایلیمنٹری اور سیکنڈری سطح پر سادہ بی اے ٹیچرز درس و تدریس کے فرائض سر انجام دینے پر مجبور ہیں جس کی وجہ سے طالبات کو تدریسی مسائل کا سامنا ہے۔ سکول ہیڈ مسٹریس میمونہ شہزاد نے بتایا کہ زیر تعلیم بچوں کے والدین سکول آتے ہیں نہ ہی بچوں کے ہوم ورک پر کسی قسم کی کوئی توجہ دی جاتی ہے جبکہ بچہ فیل ہو جانے کی صورت میں اساتذہ اور ہیڈ مسٹریس کو قصور وار گردانہ جاتا ہے۔والدین کو اپنے بچوں کے مستقبل کی کوئی فکر ہے نہ ہی گاؤں میں ایسا ماحول موجود ہے جہاں والدین اپنے بچوں کی تعلیم کی فکر ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ طالبات کو گرمیوں کی چھٹیوں کیلئے جو ہوم ورک دیا گیا تھا طالبات اپنی خالی کاپیاں لے کر واپس آ گئے اور کسی طالبات نے بھی ان چھٹیوں کے دوران اپنا ہوم ورک مکمل نہیں کیا جبکہ چھٹیوں سے قبل پڑھایا گیا نصاب بھی کھیل کود کی نذر ہو گیا ہے،والدین کو سکول بلایا جائے تو وہ سکول آنے کو اپنی توہین سمجھتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ایسی طالبات جنہیں ہشتم کے امتحانات میں سٹارز دے کر پاس کر دیا جاتا ہے، والدین انہیں سائنس اور انگلش میڈیم کی تعلیم دینے پر مجبور کرتے ہیں، اگر سکول میں اس طرح کا ماحول دیا جائے گا تو ادارہ اچھا رزلٹ کیسے دے سکتا ہے۔
ڈی ایس پی راجہ محمد عقاب کی والدہ محترمہ کو کلر سیداں کے قریب ڈھوک اسلم چوہان جسوالہ میں سپرد خاک کر دیا گیا
ایس پی سہالہ پولیس کالج محمد اشفاق مغل کی خوشدامن ،اسلام آباد کے ڈی ایس پی راجہ محمد عقاب کی والدہ محترمہ کو کلر سیداں کے قریب ڈھوک اسلم چوہان جسوالہ میں سپرد خاک کر دیا گیا۔نماز جنازہ میں رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد، ایس پی جمیل احمد ہاشمی ،چیئر مین راجہ ندیم احمد، چیئر مین پرویز اختر قادری، حافظ سہیل اشرف ملک، شیخ خورشید احمد، شیخ حسن ریاض، نمبردار اسد عزیز، راجہ جاوید اختر لنگڑیال، چوہدری طارق تاج، محمد اعجاز بٹ، عابد زاہدی، ملک جمیل عادل، ملک عنصر خان، عاطف اعجاز بٹ، ملک ندیم احمد اور دیگر نے شرکت کی۔
تعزیت
چیئر مین چوہدری شفقت محمود،چیئر مین چوہدری صداقت حسین، چوہدری عبدالقدوس نے گاؤں ٹکال جا کر سابق ناظم چوآخالصہ الحاج حبیب بھٹی سے ملاقات کی اور ان کے بھائی لیاقت بھٹی کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
محمد بشارت راجہ کو صوبائی وزارت قانون کا قلم دان سنبھالنے پر دلی مبارکباد
پیپلز پارٹی برطانیہ کے رہنما راجہ محمد شکیل کیانی نے محمد بشارت راجہ کو صوبائی وزارت قانون کا قلم دان سنبھالنے پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا کہ یہ عوام کے اعتماد پر پورا اتریں گے اور پنجاب میں قانون کی حکمرانی کو یقینی بنائیں گے ۔