DailyNews

Rawalpindi; Rikshaw drivers set up their own stops in inner Chak Bale Khan bazaar

چک بیلی خان اندرون شہر مین روڈ کے لنک راستوں پر رکشوں اور گاڑیوں والوں نے اڈے بنا لئے

چک بیلی خان اندرون شہر مین روڈ کے لنک راستوں پر رکشوں اور گاڑیوں والوں نے اڈے بنا لئے ہیں جس کے باعث لنک راستوں پر جانے والی گاڑیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ڈرائیورں کے اس عمل سے مین رڈ پر بھی اکثر ٹریفک بلاک رہتی ہے خاص کر سکول اوقات میں تو ٹریفک کئی کئی گھنٹوں کے لئے جام ہو جاتی ہے ٹریفک وارڈنز اس دوران نظر بھی نہیں آتے اور اگر کبھی کبھار نظر آ بھی جائیں تو شہر سے باہر اپنے شکار تلاش کرتے نظر آتے ہیں علاوہ ازیں ہر ہول سیل والے دکاندار نے اپنی اپنی دکان کے سامنے کسی نہ کسی مضافاتی دیہات کا اڈہ بھی بنایا ہوا ہے جو ٹریفک میں رکاوٹ کا باعث بنتا ہے عوامی حلقوں نے ٹریفک حکام اور بالخصوص سی ٹی اور راولپنڈی سے اصلاح احوال کی اپیل کی ہے

چک بیلی خان تا راولپنڈی روڈ پر سڑک کنارے مردار پھینکنا معمول بنا ہوا ہے

چک بیلی خان تا راولپنڈی روڈ پر سڑک کنارے مردار پھینکنا معمول بنا ہوا ہے لوگوں کے گھروں میں مرنے والے کتے ، بلیاں اور دیگر مردہ جانور گھروں سے نکال کرسڑک کنارے پھینک دئیے جاتے ہیں جو گذرنے والوں کو اذیت میں مبتلا کر دیتے ہیں پھیلنے والی بدبو اور تعفن صرف انھی جانوروں سے ہی نہیں بلکہ روزانہ رات کو جنگلی حیات کا شکار کرنے والے شکاری بھی اس میں اپنا حصہ ڈالتے ہیں اور شکار کردہ مردہ جانور سڑک کنارے پھینک دیتے ہیں ان مرداروں سے پھیلنے والی بدبو اور بیماریوں سے کس نے نمٹنا ہے اس کا کوئی ذمہ نہیں لیتا متاثرین نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ چک بیلی خان روڈ پر ہونے والے ان واقعات کا نوٹس لیا جائے۔

چک بیلی خان روڈ کا توسیعی کام عید کی چھٹیوں کے بعد تاحال شروع نہ ہوا

چک بیلی خان روڈ کا توسیعی کام عید کی چھٹیوں کے بعد تاحال شروع نہ ہوا جس کے باعث سڑک سے اٹھنے والے گرد وغبار نے لوگوں کا جینا محال کر رکھا ہے ارد گرد میں کام کرنے والے دکانداروں کے لئے نہ صرف سانس لینا مشکل ہے بلکہ سڑک سے اٹھنے والی دھول کھانے پینے کی اشیأ میں شامل ہو کر بیماریوں کا باعث بن رہی ہے لیکن افسوس اس طرف کوئی دھیان نہیں دیا جا رہا عوامی حلقوں اور بالخصوص مین روڈپر کام کرنے والے دکانداروں نے اپیل کی ہے کہ سڑک پر کام جلد دوبارہ شروع کیا جائے اور کارپٹ کے کام کی فوری تکمیل کر کے لوگوں کو عذاب سے نجات دلائی جائے۔

انجمنِ گوجراں پاکستان کے صدر چوہدری محمد حسین طاہر کی ساس قضائے الٰہی سے انتقال کر گئی

 انجمنِ گوجراں پاکستان کے صدر چوہدری محمد حسین طاہر کی ساس قضائے الٰہی سے انتقال کر گئی ہیں انھیں چک بیلی خان میں سپردِ خاک کر دیا گیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button