نارہ تا بیور روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار عوام کو شدید مشکلات ۔ اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کی اپیل ۔ تفصیل کے مطابق چوک پنڈوڑی جوڑ تا بیور آج سے تقریباً دس سال قبل تعمیر ہوئی تھی جو آج ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے تھوہا ، مٹور ، تھاتھی ، نارہ ، بیور ،تک یہ سٹرک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جس کی وجہ سے سفر کر نے والوں کو شدید مشکلات کاسامنا کر ناپڑھ رہا ہے جبکہ کلیا ہ کے مقام پر سٹرک کے درمیان پانی کا ایک جھیل بنی ہوئی ہے جس سے راہگیروں کے کپڑے خراب ہوتے ہیں اہلیان علاقہ نے ممبر قومی اسمبلی صداقت علی عباسی اور ممبر صوبائی اسمبلی راجہ صغیر احمد سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔
معروف سیاسی ،سماجی اور کاروباری شخصیت چوہدری محمد شبیر کی طرف سے صداقت علی عباسی کو مبارکباد
معروف سیاسی ،سماجی اور کاروباری شخصیت چوہدری محمد شبیر کی طرف سے MNAصداقت علی عباسی کو مبارکباد۔ پی ٹی آئی کے لیے صداقت علی عباسی کی بے شمار خدمات ہیں عمران کے بنیادی ساتھیوں میں سے ہیں کہوٹہ ، کلر سیداں ،کوٹلی ستیاں اور مر ی کے دور دراز دشوار گزار علاقو ں میں قائد تحریک انصاف عمران کا پیغام گھر گھر میں پہنچایا۔ان کامیابی سے پی ٹی آئی کے تمام کارکنان کے حوصلے بلند ہوئے ہیں ۔ انشاء اللہ ملک میں ترقی کے حوالے سے ایک بہت بڑی تبدیلی آئے گئی ان خیالات کا اظہار تحصیل کہوٹہ کی معروف سیاسی ،سماجی اور کاروباری شخصیت چوہدری محمد شبیرنے ممبر قومی اسمبلی صداقت علی عباسی کو مبارکباد دینے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق ٹاؤن ناظم کہوٹہ راہ طارق محمود مر تضیٰ ،جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ راجہ لطاف حسین اور دیگر افراد بھی موجود تھے ۔
سنیٹرراجہ محمد ظفر الحق کو سینٹ میں قائد حزب اختلاف منتخب ہونے پر مبارکباد
راجہ عبد اللہ ابراہیم ایڈوکیٹ امیدوار برائے چیئر مین یونین کونسل دوبیرن خورد نے چیئرمین پاکستان مسلم لیگ ن سنیٹرراجہ محمد ظفر الحق کو سینٹ میں قائد حزب اختلاف منتخب ہونے پر دل کی اتھا ہ گہرایوں سے مبارکباد پیش کی ہے اور کہا کہ راجہ محمد ظفر الحق پاکستانی سیاست کے ماتھے کا جھومر ہیں یہ عظیم انسان صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ عالم اسلام کی پہچان ہیں ہم ان کی قائدانہ صلاحیتوں کا خراج تحسین پیش کر تے ہیں ۔