Eid Millan poetry evening held in Paris
پیرس میں پیرس ادبی فورم کے زیر اہتمام عید ملن مشاعرہ کی تقریب
پیرس میں واقع معروف ذائقہ ریسٹورنٹ اور پیرس ادبی فورم کے زیر اہتمام عید ملن مشاعرہ کی تقریب منعقد کی گئی-تقریب کی نظامت کے فرائض پیرس ادبی فورم کی صدر سمن شاہ نے بخوبی انجام دئیے-
پروگرام کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا تھا پہلے حصے میں سمن شاہ نے حاضرین محفل کا خیر مقدم کیا151 اور مہمانوں کی آمد کا گرم جوشی سے شکریہ ادا کیا151مشاعرے میں یارک شائر ادبی فورم کی چئیر پرسن غزل انصاری نے خصوصی طور پر شرکت فرمائ اسکے بعد مشاعرے کا باقاعدہ آغاز ہوا150
پیرس ادبی فورم کے اراکین انیلہ حمید 145 سعدی خان, سمن شاہ اور تقریب کی مہمان خصوصی محترمہ غزل انصاری نے اپنا کلام سنا کر خوب داد سمیٹی150
تقریب کے دوسرے حصے میں محفل موسیقی کا آغاز کرتے ہوئے سمن شاہ نے ذائقہ ریسٹورنٹ کےمالک عمران یونس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عمران یونس ادب نواز شخصیت ہیں اور وہ ایسی موسیقی کی کئی تقاریب منعقد کرا چکے ہیں151 غزلوں کے شوقین اور موسیقی کے دلدادہ ہیں151
پیرس ادبی فورم کی تقریبات اور عالمی مشاعروں کے انعقاد میں عمران یونس کا تعاون ہمیشہ ساتھ رہا150اور اس خوبصورت تقریب کے انعقاد پر پیرس ادبی فورم سے اشتراک پر سمن شاہ نے خوشی کا اظہار کیا اور مستقبل قریب میں بھی ایسی باہمی تقاریب کے لیے تعاون کی یقین دہانی دلائ151- اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے پیرس ادبی فورم کے تعاون اور مہمانوں کی آمد151151 کا شکریہ ادا کیا اور اس خواہش کا اظہار بھی کیا کہ ایسے پروگرام ہوتے رہنے چائیے151 دیار- غیر میں ادب اور موسیقی کی محفلیں نہ صرف ہماری زبان کو زندہ رکھتی ہیں بلکہ وطن سے دوری کا احساس کم کرتی ہیں