Suspected theif caught by Kallar police from basement of Masjid
کلر سیداں شہر میں چوری کی واردات ،فرار ملزم مسجد کے تہہ خانے سے گرفتار
کلر سیداں شہر میں چوری کی واردات ،فرار ملزم مسجد کے تہہ خانے سے گرفتارکر کے پولیس کے حوالے ،پولیس نے ملزم کا طبعی معائنہ کرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ملزم جس کی بازو پر محمد بشیر کا نام کنندہ ہے اور یہ اپنا تعلق چنیوٹ سے بتاتا ہے جبکہ اس کی جیب سے جو شناختی کارڈ برآمد ہوا وہ آزاد کشمیر کے کسی آدمی کا تھا۔ملزم گزشتہ شب دو بجے کے بعد مسلم لیگ ن کلر سیداں سٹی کے صدر شیخ خورشید احمد کے بھائی محمد ضیا کے گھر داخل ہوا اور اس نے الماری کی تلاشی شروع کر دی اس دوران الماری گرنے سے گھر والے نیند سے بیدار ہو گئے انہوں نے کمروں کی تلاشی شروع کی تو اسی دوران ملزم گھر سے بھاگ نکلا۔پولیس کو بھی طلب کر لیا گیا مگر ملزم ہاتھ نہ آیا اس کے بعد ملزم مقامی مسجد کے تہہ خانے میں گھس گیا جہاں پر موجود لوگوں نے اسے پکڑ لیا اسے بعد ازاں کلر سیداں پولیس کے سپرد کر دیا گیا ۔پولیس کا خیال تھا کہ ملزم کا دماغی توازن درست نہ ہے انہوں نے اس کا طبعی معائنہ کرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔
کلر سیداں دھانگلی کھنڈرات نما سڑک حالیہ بارشوں سے مزید تباہ ہو گئی
کلر سیداں دھانگلی کھنڈرات نما سڑک حالیہ بارشوں سے مزید تباہ ہو گئی ،راولپنڈی سے ڈڈیال ،چکسواری اور آزاد کشمیر کے دیگر علاقوں کے مسافروں کو شدید سفری مشکلات کا سامنا ہے ۔سابق وزیر اعظم نواز شریف نے نومبر 2016میں اسے دورویہ سڑک تعمیر کرنے کا اعلان کیا تھا جس پر عمل درآمد نہ ہو سکا۔شاہد خاقان عباسی کی وزارت عظمیٰ میں نیشنل ہائی وے نے اسے ناقابل عمل منصوبہ قرار دے کر مسترد کر دیا جس کے بعد شاہد خاقان عباسی نے اسے کارپٹ سڑک کے طور پر تعمیر کا حکم دیا جس پر بھی عمل درآمد نہ ہو سکا۔سڑ ک کی شرقی سمت دھانگلی سے پلاک براستہ ڈڈیال سڑک کو آزاد کشمیر حکومت نے کارپٹ تعمیر کر لیا جبکہ چوہدری نثار علی خان نے اس کی غربی سمت روا ت سے کلر سیداں دورویہ سڑک تعمیر کر دی مگر شاہد خاقان عباسی کے حلقہ انتخاب میں ہونے کے باوجود یہ بائیس کلو میٹر سڑک دورویہ تعمیر ہو سکی نہ ہی اس کی کارپٹ تعمیر کی گئی اور نہ ہی اس کی مرمت کی ضرورت محسوس کی گئی ۔گزشتہ پانچ برسوں سے پنجاب ہائی وے بھی اسے فراموش کر چکی ہے جس سے نہ صرف کلر سیداں بلکہ یوسی کنوہا، چوآخالصہ، سموٹ اور منیاندہ کے علاوہ آزاد کشمیر کے درجنوں دیہات و قصبات کے لوگوں کو شدید سفری مشکلات کا سامنا ہے سڑک پر جا بجا گڑ ھے پڑ چکے ہیں جو حادثات کا موجب بن رہے ہیں مقامی لوگوں نے اس صورتحال کو پریشان کن قرار دیتے ہوئے پنجاب ہائی وے کو فوری توجہ دینے کا مطالبہ کیا ہے
نجی بینک کے منیجر لیاقت حسین بھٹی کو چوآخالصہ کے قریب گاؤں ٹکال میں سپر د خاک کر دیا گیا
سابق ناظم یوسی چوآخالصہ الحاج حبیب بھٹی کے بھائی ،انجمن پٹواریان ضلع راولپنڈی کے صدر شبیر بھٹی کے ماموں ،گوجرخان کے نجی بینک کے منیجر لیاقت حسین بھٹی کو چوآخالصہ کے قریب گاؤں ٹکال میں سپر د خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں چوہدری محمد عظیم،حافظ سہیل اشرف ملک، راجہ گلستان خان،چیئر مین سید راحت علی شاہ، چیئر مین راجہ پرویز اختر قادری، حاجی حبیب الرحمان، مالک داد بھٹی، چوہدری توقیر اسلم، مسعود بھٹی، نمبردار اسد عزیز، چوہدری اسد الرحمان ایڈووکیٹ، جاوید اختر لنگڑیال، تنویر شیرازی، راجہ محمود الحسن، چیف مہربان خان اور دیگر نے شرکت کی۔
محمد بشارت راجہ کو صوبائی وزارت قانون کا قلم دان سنبھالنے پر مبارکباد
بق نائب ناظم راجہ مجید احمد ،نور الحق اور انوار الحق نے محمد بشارت راجہ کو صوبائی وزارت قانون کا قلم دان سنبھالنے پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بشارت راجہ نے ماضی میں بھی اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کیا تھا اب بھی توقع ہے کہ یہ پہلے سے بڑھ کر پنجاب کی حقیقی معنوں میں خدمت کریں گے ۔
جشن عید غدیر کی تقریب گلستان زہراؑ بیول روڈچوآخالصہ میں منعقد ہو رہی ہے
جشن عید غدیر کی تقریب 29اگست بروز بدھ دن تین بجے امام بارگاہ گلستان زہراؑ بیول روڈچوآخالصہ میں منعقد ہو رہی ہے جس سے علامہ منتظر عباس نقوی ،سید عمران حیدر کاظمی، نجف علی نجفی، عنصر رزاق حیدری، آصف قیوم اور دیگر خطاب کریں گے ۔تقریب کا اہتمام الحاج زوار سید شمیم الحسنین نقوی نے کیا ہے ۔