EU Pak Friendship federation President meets with new CM
ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ کے چیئرمین چوہدری پرویز اقبال لوہسر نے گزشتہ روز پنجاب ہاوس اسلام آباد میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات
ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ کے چیئرمین چوہدری پرویز اقبال لوہسر نے گزشتہ روز پنجاب ہاوس اسلام آباد میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کی۔چوہدری پرویز اقبال لوہسر نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر دلی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب سے ایک نوجوان قیادت کو سامنے لا کر جنوبی پنجاب کی عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرنے کا ایک بہترین موقع ہے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہم بہت جلد ایک کمپین شروع کرنے والے ہیں جو اوورسیز پاکستانیوں کے لئے ہو گی جس میں یو ایس ڈالر اکاونٹ بنایا جائے گا تاکہ تمام اوورسیز پاکستان اس میں اپنی رقوم بھیجیں ۔
ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ کے چیئرمین چوہدری پرویز اقبال لوہسر نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو دورہ یورپ کی دعوت دی جسے انہوں نے خوش دلی سے قبول کیا ۔ چوہدری پرویز اقبال لوہسر نے اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کو اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل سے بھی آگاہ کیا۔
Paris; EU Pak Friendship federation Europe, President Ch Parvez Iqbal Lohsar met with new Punjab chief Minister Usman Bazadar and congratulated him on his new post as CM.
یونانی پولیس نے تنہا اور نابالغ پناہ گزین کے لئے بنائے گئے ایک ہاسٹل میں جھگڑا کرنے کے الزام میں 9پاکستانی پناہ گزینوں کو گرفتار کرلیا
یونانی پولیس نے تنہا اور نابالغ پناہ گزین کے لئے بنائے گئے ایک ہاسٹل میں جھگڑا کرنے کے الزام میں 9پاکستانی پناہ گزینوں کو گرفتار کرلیا۔ شمالی یونان میں تھیسالونیکی کے نواحی علاقے میں واقع نابالغ پناہ گزینوں کے مرکز میں 30کم عمر تارکین وطن مقیم ہیں۔ یونانی پولیس کے مطابق نوجوان تارکین وطن رہائش گاہ میں فراہم کئے گئے کھانے اور سست رفتار انٹرنیٹ سے ناخوش تھے، جس کے بعد احتجاج جھگڑے کی صورت اختیار کرگیا اور انتظامیہ نے پولیس کو طلب کر لیا۔ تارکین وطن نے بستروں اور گدوں کو آگ لگادی۔