DailyNewsKahuta

Eitsham 11 win super six tournament in Boon Awan

ملک عاصم حبیب کے زیر انتظام بھون اعوان میں منعقدہ سپر7کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل احتشام الیون نے جیت لیا

ملک عاصم حبیب کے زیر انتظام بھون اعوان میں منعقدہ سپر7کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل احتشام الیون نے جیت لیا۔ فائنل میچ میں مہمان خصوصی معروف سیاسی وسماجی شخصیات ظفر خان سپاری ، راجہ ذوالفقارعلی ستی ،جنرل کونسلر راجہ جلیل احمد ، ڈاکٹر سعید احمد خان ، نمبردار ملک فدا حسین اور دیگر سیاسی شخصیات مہمان تھے۔ٹورنامنٹ میں ٹوٹل 32ٹیموں نے حصہ لیااور فائنل میچ احتشام الیون اور لجپال گروپ کے درمیان منعقداجو احتشام الیون نے جیت لیا ۔رنر اپ ٹیم کو 5000ہزار نقد اور ایک خوبصورت ٹرافی جبکہ جیتنے والی ٹیم کو 10000ہزارروپے نقد اور ایک عدد خوبصورت ٹرافی انعام دی گئی ۔ٹورنامنٹ زیر انتظام ملک عاصم حبیب اعوان، ملک ندیم اشریف اعوان ، ملک سہیل مر تضیٰ ، سید حارث شاہ ، ملک نعمان شاہد ، ملک سرفراز، ملک حارث زاہد ، ملک حسن فاروق کے منعقد ہوا ۔ شائقین کر کٹ نے خوبصورت میچ کے انعقاد پر ملک عاصم حبیب اعوان اور دیگر تمام انتظامیہ کمیٹی کو مبارکباد پیش کی ہے۔

Kahuta; A Super six tournament was held in Boon Awan by Malik Asim Habeeb, the tournament was won by Eitsham 11.

حلقہ پی پی سیون کی عوام میرا اثاثہ ہیں۔راجہ محمد علی

سابق ایم پی اے راجہ محمد علی سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب نے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ پی پی سیون کی عوام میرا اثاثہ ہیں۔میں اپنے حلقے کی عوام کے لیے24گھنٹے حاضر ہوں الیکشن2018 میں میرا ساتھ دینے والے اپنے تمام ووٹروں ، سپورٹروں کا شکر یہ ادا کر تا ہوں ۔میں اللہ پاک کا لاکھ لاکھ شکر ادا کر تا ہوں کہ آپ جیسے ہزاروں کی تعداد میں بے لوث پیار کر نے والوں سے نوازہ ہے ۔میں اپنے حلقے کی اپنی ماؤں ، بہنوں کا بھی شکر یہ ادا کر تا ہوں جنہوں نے 25جولائی کو مجھے ووٹ ڈالے الیکشن میں ہار جیت لگی رہتی ہے ہار نے سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوئے بلکہ مزید جواں ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ خدمت کا سلسلہ رکھے گا نہیں میرے بس میں جو کچھ بھی ہوا اپنے حلقے کی عوام کے لیے کر تا رہوں گا ۔انہوں نے مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ اور تحصیل کلر سیداں کے عہدیداران اورجوانوں کا بھی شکر یہ ادا کیا جنہوں نے ان کا الیکشن میں بھر پور ساتھ دیا اور ہر پل ان کے ساتھ ساتھ رہے ناں رات دیکھی ناں دن دیکھا پارٹی اور ان کے لیے بے شمار کام کیا ہے۔راجہ محمد علی نے تحصیل کہوٹہ اور تحصیل کلر سیداں کی عوام کا بھر پور شکر یہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی صفوں میں اسی طرع اتحاد کو قائم رکھیں اور آپس میں بھائی چارے کی فضاکو قائم دائم رکھیں ۔ 

حلقہ پی پی سیون کی غیور عوام کی عظمت کو سلام پیش کر تاہوں, عبد المجید مغل

عبد المجید مغل سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حلقہ پی پی سیون کی غیور عوام کی عظمت کو سلام پیش کر تاہوں اپنے حلقے کی عوام کی خدمت کرتا رہوں گا۔مجید ویلفیئرٹرسٹ عوام کی فلاح و بہود کے لیے کام کر تا رہے گا۔غریب عوام کی خدمت کر کے دلی سکون ملتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت عبد المجید مغل سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ مجھے کسی چیز کا کوئی بھی لالچ نہیں ہے ناں ہی کوئی تمنا ہے اگر میرے دل میں اگر کوئی تمنا ہے تو وہ صرف اپنے حلقے کی عوام کی خدمت کر نے کی تمنا ہے یہ میرے اللہ اور علاقے کی عوام کا مجھ پر کرم ہے کہ آپ جیسے پیار کر نے والے لوگ میرے ساتھ ہیں انہوں نے کہا کہ علاقائی تعمیر وترقی میری زندگی کا مشن ہے اور اس مشن کو ہمیشہ جاری و ساری رکھونگا۔مخلوق خدا کی خدمت کر کے قلبی سکون ملتا ہے بے شک اللہ پاک کی مخلوق کی خدمت میں ہی اصل سکون ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button