DailyNewsHeadline

AJK; Poor exam results at boys high school Ratta

تحصیل ڈڈیال کا نامی گرامی گورنمنٹ بوائز ہائی سکول رٹہ کے جماعت نہم کے نتائج باعث عبرت

تحصیل ڈڈیال کا نامی گرامی گورنمنٹ بوائز ہائی سکول رٹہ کے جماعت نہم کے نتائج باعث عبرت ،48 میں سے 28 طلباء فیل تفصیلات کے مطابق ایلیمنٹری بورڈ ضلع میرپورکے زیرانتظام ہونے والے جماعت پنجم اور جماعت ہشتم کے خراب نتائج کے بعد اب سیکنڈری بورڈ میرپورکی طرف سے منعقدہ امتحانات کے نتائج میں بھی گورنمنٹ بوائز ہائی سکول رٹہ کے نتائج باعث عبرت ہیں ادارہ کی طرف سے جماعت نہم کے 48 طلباء کے ریگولر داخلے بھیجے گئے ان میں سے 28 طلباء فیل جبکہ 20 کامیابی حاصل کرسکے باوثوقع ذرائع کے مطابق عرصہ 12,10 سال سے زائد ادارہ ہذا میں تعینات بااثر مدرسین نے اپنی اجارہ داری قائم کررکھی ہے جو کہ اپنے ذاتی نتائج کو بہتر سے بہترین بنانے کے لیے جماعت نہم یا جماعت دہم کی انگریزی یا ریاضی کا انتخاب کرتے ہیں جبکہ دوسری طرف جماعت دہم کا انچارج ہونے پر جماعت نہم کے نتائج کے بعد بہت سارے طلباء کو جماعت دہم کے تعلیمی سیشن کے ابتداء میں ہی پرائیویٹ کردیا جاتا ہے ذرائع کے مطابق بااثر سینئر مدرسین غیرحاضری اور ٹیسٹ فیل ہونے کی صورت میں طلباء کو جسمانی سزا اور ان سے بھاری جرمانے وصول کرتے ہیں وزیر اعظم، وزیرتعلیم، سیکرٹری تعلیمی سمیت دیگر اعلیٰ احکام گورنمنٹ بوائز ہائی سکول رٹہ ڈڈیال کے ناقص رزلٹ کا عملی نوٹس لیں تاکہ معیار تعلیم کو بلند کرنے میں مدد ملے

AJK; The class nine exam results at boys high school in Ratta were very disappointing, where 28 students failed from 48 who gave exams. The education authorities are asked to take notice.

 

وزیر حکومت چوہدری مسعود خالد ڈڈیال کے بابائے صحافت صوفی بشیر کی تعزیت کے لیے صوفی بشیر ہاؤس پہنچ گئے

وزیر حکومت چوہدری مسعود خالد ڈڈیال کے بابائے صحافت صوفی بشیر کی تعزیت کے لیے صوفی بشیر ہاؤس پہنچ گئے ان کے ہمراہ ایڈمنسٹریٹر بلدیہ ڈڈیال چوہدری ساجد نذیرایڈووکیٹ، سینئر صحافی ڈاکٹر اسحق، چوہدری ظہور احمد،مدثرمیرایڈووکیٹ،چوہدری عابد یاسین سمیت دیگر موجود تھے اس موقع پر وزیر حکومت چوہدری مسعود خالد نے کہاکہ صوفی بشیر احمد کی اہل ڈڈیال اور صحافت کے لیے بڑی خدمت ہیں انہوں نے ہمیشہ علاقائی مسائل کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کیا ہے وزیرحکومت نے کہاکہ ڈڈیال میں مثبت صحافت کو پروان چڑھانے میں صوفی مرحوم کا بنیادی کردار ہے اس موقع پر وزیر حکومت چوہدری مسعود خالد نے صوفی بشیر احمد مرحوم کے بیٹے وقار احمد سے تعزیت کا اظہار کیا مرحوم کے لیے دعا مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر و جمیل کی دعا کی گئی۔

Show More

Related Articles

Back to top button