Kallar Syedan; Animal death blamed at Chauk pandori animal department
کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں وبائی امراض پھوٹنے سے دو عدد مویشی جاں بحق
کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں وبائی امراض پھوٹنے سے دو عدد مویشی جاں بحق ہو گئے۔محکمہ حیوانات چوکپنڈوری کا عملہ بات سننے کو تیار نہیں، علاقہ کے نمبردار کا شکوہ۔کلر سیداں کی نواحی یونین کونسل گف کے علاقہ چنام کے رہائشی نمبردار فرحت نے بتایا کہ چنام ڈھیری میں حاجی اکرم کی گائے اور لطیف نامی شخص کا بچھڑا وبائی امراض کے باعث جاں بحق ہو گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ایک سال کا عرصہ ہونے کو ہے ویٹرنری ہسپتال چوکپنڈوری کے عملے اور انچارج نے کبھی اس علاقہ کا رخ نہیں کیا اور نہ ہی آج تک وبائی امراض کی روک تھام کیلئے کوئی اقدامات دیکھنے میں آئے ہیں۔انہوں نے ادارہ کی مایوس کن کارکردگی پر سخت مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے صورتحال کا سختی سے نوٹس لینے اور فرائض میں مجرمانہ غفلت کا مظاہر ہ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
Kallar Syedan; Their are fears over health and safety of animals in Chauk Pindori region of Kallar Syedan. This is after a Cow belonging to Haji Akram and a calf belonging to Latif in village in Channam Dheri died.
Nambardar Farhat of Chanam, UC Guff said that animal vets are doing nothing and we have not seen them and we are concerned at the health of cattle in the region.
کلرسیداں میں عید الاضحٰی کے تینوں ایام راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی بہترین حکمت عملی
کلرسیداں میں عید الاضحٰی کے تینوں ایام راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی بہترین حکمت عملی کی بدولت کلر سیداں شہر اور گلی محلوں سے قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اورفضلہ جات کو ٹھکانے لگا نے میں اپنے فرائض انتہائی محنت اور ایمانداری کیساتھ سر انجام دیئے عید کے ایام میں اسسٹنٹ کمشنر علی اکبر بھنڈر ،چیئرمین بلدیہ شیخ عبدالقدوس ،سی او خالد رشید،تحصیلدار طارق امیر ملک ،راجہ دانش علی بھی کنٹرول روم میں موجود رہے جس کی بدولت شہر میں صفائی کے بہترین انتظامات دیکھنے میں آئے سڑکوں بازاروں اور مساجد کو جانے والے تمام راستوں کو صاف کرنے کے بعد اطراف میں چونا ڈالا گیا جبکہ قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اٹھانے پر فوری توجہ دی گئی جس کی وجہ سے کلر سیداں شہر سمیت کسی بھی گلی محلے میں کسی قسم کا تعفن اور گندگی دیکھنے کو نہیں ملا ، شہریوں اور منتخب نمائندوں نے عیدالاضحی پر صفائی کے اعلی انتظامات پر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کلر سیداں کے اسسٹنٹ منیجر اپریشن ر ا جہ د ا نش اور د یگر عملے کی کاوشوں کو سراہا ہے آر ڈبلیو ایم سی کے عملے نے فوری طور پر شہر میں قائم اور موبائل ٹرانسفر سٹیشنز پر جمع ہونیوالی 150ٹن آلائشوں کو ڈمپرز کے ذریعے ڈمپ سٹیشن تک پہنچایا۔
نواز شریف اورمریم نواز بے گناہ ہیں,ڈاکٹر مقبول احمد خان
مدینہ طرز کی ریاست بنانے اور سادگی و بچت کے دعویدار جعلی مینڈیٹ حاصل کرنے والے حکمرانوں کو عید کی نماز پڑھنے کی فرصت نہیں تو دوسری طرف ڈالروں کے ہار پہنے جارہے ہیں جو 21 کروڑ غریب عوام کا تمسخر اڑانے کے مترادف ہے۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگی راہنما و ایم ایس ایف (ن)پنجاب کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر مقبول احمد خان نے راولپنڈی میں کارکنوں کی طرف سے دی گئی عید ملن پارٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ نیازی حکومت ایک طرف امریکہ سے پنگا لے رہی ہے تو دوسری طرف بھارت سے پینگیں بڑھائی جارہی ہیں،پاکستان کوئی کرکٹ کا میدان نہیں ہے،چوکے چھکے لگانے اور باؤنسرمارنے کی طرز پرخارجہ پالیسی چلائی جارہی ہے، شاہ محمود قریشی،غلام سرور خان،شیخ رشید،چوہدری سروراور زبیدہ جلال پرانی نوکریوں پر بحال ہوئے ہیں اور پرانی تنخواہ پر کام کررہے ہیں،انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ کے پہلے اجلاس
میں نواز شریف اور مریم نواز کے نام ای سی ایل میں ڈالنے اور دوسرے اجلاس میں میٹرو منصوبوں کی تحقیقات کرانے کا مقصد الزامات کی سیاست اور انتقامی کاروائیاں جاری رکھنے کے سوا کچھ نہیں ہے،نواز شریف اورمریم نواز بے گناہ ہیں ،ساری دنیا جانتی ہے کہ سزا ہونے کے باوجود انہوں نے خودوطن واپس آکر گرفتاری دی،اسی طرح کیپٹن(ر)صفدر نے بھی کھلے میدان میں آکر ہتھکڑی پہنی، انہوں نے مذید کہا کہ طیارہ اغواء کیس سے لیکرپانامہ کی بجائے اقامہ کیس میں نااہلی اوراٹک قلعہ سے لیکراڈیالہ جیل تک قیدو بند کی صعوبتیں ہمارے قائدین کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں،خرابی صحت کے باوجود نواز شریف ،مریم نواز،کیپٹن صفدر اور حنیف عباسی کے حوصلے بلند ہیں اور وہ شیروں کی طرح اپنے وطن کی مٹی اور اپنی قوم سے کیئے گئے وفاکا عہد نبھا رہے ہیں۔
اظہار افسوس
پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے راجہ صغیر احمد آف مٹور کی ہمشیرہ کی وفات پرپی پی پی کے راہنماؤں راجہ شکیل کیانی ، راجہ ناصر کیانی،الحاج اسلم بانی، چوہدری ظہیر محمود ، محمد اعجاز بٹ، عاطف اعجاز بٹ، حاجی شوکت علی ، حافظ ملک سہیل اشر ف ، سید وقاص حیدر ایڈوکیٹ ، ہارون کمال ہاشمی، راجہ محمد جاوید آف سکوٹ ،مسعودبھٹی ،چوہدری فیصل،عزیزپاشا چوک پنڈوری کے معززین ڈاکٹر راجہ جہانگیر جنجوعہ ، راجہ سہیل جہانگیر جنجوعہ ، راجہ دانیال جنجوعہ ، راجہ گلفراز جنجوعہ ، راجہ مختیار بگا نندنہ منگرال نے مرحومہ کی وفات پر اظہار افسوس کیا۔َ َ