تحریک انصاف کے رہنما صداقت علی عباسی نے کہا ہے کہ عمران خان کے قوم سے خطاب کی مخالفین بھی تعریفیں کررہے ہیں، وزیراعظم نے تقریر میں ملکی مسائل پر بطور قومی لیڈر وژن دیا ہے، اب ہمارے وزراء اور ماہرین ان مسائل کے حل کیلئے پالیسی پر بریفنگ دیں گے، بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کیلئے بڑا اثاثہ ہیں، جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کی طرف پہلا قدم وہاں سے وزیراعلیٰ کا انتخاب ہے۔ مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ عمران خان نے مسائل کا ذکر کیا مگر عملی پلان نہیں دیا، عمران خان کی ٹیم پر بہت سے لوگوں کے اعتراضات نہیں۔ جبکہ مصدق ملک نے استفسار کیا کہ دو ملازمین کے ساتھ وزیراعظم ہائوس کیسے چلے گا۔
Rawalpindi; Newly elected PTI candidate Sadaqat Ali Abbassi told media that, after Prime Minister Imran Khan address to the nation, even those who criticise him are now even praising him.