مندرہ چکوال روڈ پر المناک حادثہ میں دو نوجوان جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی،مری عید کی چھٹیاں گزارنے کے لوٹنے والے نوجوان تیز رفتاری کی بھینٹ چڑھ گے ،حادثہ موٹرسائیکلوں کے ٹکرانے سے پیش آیا ،زخمی کو آر ایچ سی کے سینئر ڈاکٹر خلیل اللہ ملک نے زندگی بچانے کی بہترین کاوشوں کے بعد راولپنڈی ریفر کر دیاضلع چنیوٹ کے رہائشی تین نوجوان مری سیر و تفریح کے بعد واپس گھر لوٹ رہے تھے کہ مندرہ چکوال روڈ ساہنگ کے مقام پر موٹر سائیکل تیز رفتاری کے باعث ایک دوسرے سے ٹکرا گے جس سے مزمل ولد ساجدعمر اٹھارہ سال اور طلحہ عمر اٹھارہ سال سکنائے چنیوٹ موقع پر ہی جاں بحق جبکہ حمزہ شدید زخمی ہو گیا مضروب کو آر ایچ سی کے سینئر ڈاکٹر خلیل اللہ ملک نے زندگی بچانے کی بہترین کاوشوں کے بعد راولپنڈی ریفر کر دیا
مندرہ چوک پنڈوری روڈ پر موٹرسائیکل حادثہ میں جاں بحق ہونے والے شخص کی موت کا ذمہ دار مبینہ طور ریسکیو 1122مندرہ کے اہلکاروں کی مجرمانہ غفلت و لاپرواہی کو قرار دیا جا رہا ھے اطلاع کے باوجود ریسکیو 1122کے اہلکار موقع پر نہ آئے ،مضروب نے تڑپ تڑپ کر جان دے دی ریسکیو 1122مندرہ کے خلاف گزشتہ روز بعد نماز جمعہ علاقہ کی نوجوان سماجی شخصیات ساجد محمود جنجوعہ اور مزمل حسین آف بھاٹہ کی قیادت میں عوام ریسکیو 1122مندرہ کے آفس پہنچ گے،عوام کا شدید احتجاج جہاں ڈیوٹی اسٹاف نہ صرف غائب تھا بلکہ ریسکیو 1122 کے انچارج عثمان نے ان اہلکاروں کا نام دینے سے بھی انکار کیا جن کی وجہ سے قیمتی انسانی جان ضائع ہو گئی سعید کمال سکنہ سرگودھا جو کہ موٹر سائیکل پر مندرہ چکوال روڈ پر حادثہ کا شکار ہو کر زخمی ہو گیا حادثہ کی اطلاع مزمل حسین نے ریسکیو 1122کو دی لیکن انہوں نے کوئی رسپانس نہیں کیا جس پر مذکورہ مضروب ریسکیو 1122کی مدد کا منتظر تڑپ تڑپ کر جاں بحق ہو گیا ساجد محمود جنجوعہ نے الزام عائد کیا کہ ریسکیو 1122مندرہ کا عملہ مقامی ہونے ہونے کی وجہ سے اپنے فرائض کی ادائیگی کے بجائے ذاتی پسند و ناپسند کو ترجیح دیتا ھے اور فرائض میں غفلت و لاپرواہی کا مظاہرہ کرتا ھے جس کی وجہ سے اکثر قیمتی انسانی جانیں اہلکاروں کی غفلت کی بھینٹ چڑھ جاتی ہیں
Gujar Khan; (Report by Zahid Shafiq Qureshi) Two young men have been killed in a fatal motorcycle accident on Mandra Chakwal road, The two teenagers who were killed were identified as Mazail, 18.son of Sajid and Tallah, 18, son of Chinot, The two youngsters had come out on eid holidays.