DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Saeed club wins super six volleyball tournament in UC Devi

یونین کونسل دیوی کے گاوں موہڑہ حیات میں سپر سیکس والی بال ٹورنامنٹ سعید کلب نے جیت لیا

یونین کونسل دیوی کے گاوں موہڑہ حیات میں سپر سیکس والی بال ٹورنامنٹ دلچسپ مقابلے کے بعد سعید کلب نے جیت لیا چوہدری سرفراز نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے گرو انڈکی حالت کوبہتر بنانے کے لیے30000 روپے بھی دیے تفصیلات کے مطابق عید الاضحی کے سلسلے میں یونین کونسل دیوی کے گاؤں موہڑہ حیات میں سپرسیکس والی بال ٹورنامنٹ کانعقاد کیا گیا جس میں نامور کھلاڑیوں نے حصہ لیامہمان خصوصی پیپلز پارٹی حلقہ پی پی 9کے رہنما چوہدری خان سرفرازنے ٹورنامنٹ کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیل کے میدان آباد ہونے سے ہسپتال ویران ہو جاتے ہیں خوشی اس بات کی ہے کہ آج بھی نوجوان کھیلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں نوجوانوں کو چاہیے وہ فارغ وقت میں گراونڈ میں آ کر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں اور اس کے ساتھ ساتھ کوئی بھی کھیل ہو وہ انسانی صحت کے لیے فائدے مند ہے اس سے انسان بیماریوں سے بچا رہتا ہے آخر میں فائنل میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد فاتح ٹیم سعید کلب کے کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کیے اور گروانڈ کی حالت کوبہتر بنانے کے لیے گراونڈ انتظامیہ کو تیس ہزار روپے نقد دیے دیگر مہمانوں میں حاجی راشد زمان،علی اور وحید آف باہولے بھی اس موقع پر موجود تھے 

Gujar Khan; Super six volleyball tournament was held in Morra Hayat in union council Devi, The tournament was won by Saeed club and were awarded with 30,000 rps.

Show More

Related Articles

Back to top button