DailyNewsKallar Syedan
Exceptional exam result for High school Choa Khalsa
گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول چوآ خالصہ کا جماعت نہم کا سالانہ رزلٹ

گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول چوآ خالصہ کا جماعت نہم کا سالانہ رزلٹ گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی انتہائی شاندار رہا سائنس کا رزلٹ 95فیصد اورآرٹس کا رزلٹ 80فیصد رہا جبکہ مجموعی رزلٹ 79فیصد رہا ادارہ ہذا کی ہونہار طالبہ اقرہ حسن نے 453نمبر حاصل کر کے ادارے میں پہلی پوزیشن حاصل کی گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول کی انتظامیہ نے اپنی کامیابیو ں کے تسلسل کو اپنے والدین کی دعاوں ،تمام ٹیچرز کی سخت محنت اور طالبات کی محنت کا نتیجہ قرار دیا اہل علاقہ ،معززین علاقہ اور والدین نے پرنسپل سکول ہذا اور جملہ اسٹاف کی کاوشوں کو سراہتے ہوے مبارکباد دی
Kallar Syedan; The ninth class exam result was exceptional at Gov higher sec school in Choa Khalsa, The staff were congratulated on the result.