Rawalpindi; Waqas murders his father in law after his wife refused to go home with him
رخصتی نہ کرنے پر نوجوان نے اس کے پھوپھا کو گولی مار کر قتل کردیا
تھانہ کورال کے علاقے میں لڑکی کی رخصتی نہ کرنے پر نوجوان نے اس کے پھوپھا کو گولی مار کر قتل کردیا جبکہ تھانہ ترنول کے علاقے میں دشمنی کا بدلہ لینے کے لئے ایک نوجوان کو قتل کردیاگیا۔ کاشف مسعود سکنہ غوری ٹائون نے رپورٹ درج کرائی کہ اس کے ماموں زاہد حسین کی بیٹی بینش تین برس سے ان کے ساتھ ہی رہائش پذیر ہے ایک سال قبل بینش کا وقاص احمد سے نکاح ہوا تھا ابھی رخصتی نہیں ہوئی تھی ،بینش وقاص کے ساتھ رخصتی نہیں چاہتی تھی اوراس نے خلع کا مقدمہ بھی کیا ہوا ہے مدعی مقدمہ کےمطابق وقاص نے بینش کو خلع واپس لینے اور ساتھ چلنے کو کہا ۔ابو نے انکار کردیا جس پر وقاص نے پستول نکالا اس نے مدعی کےوالد راج محمد کو گولیاں ماریں اور پستول پھینک کر بھا گ گیا۔ مدعی کے والد ہسپتال لے جاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔
Rawalpindi; Waqas of Koral has shot dead his uncle Raj Mohammad after his wife refused to go home with him, She had left her home and was living with her father.