Kallar Syedan; Ex Lord Mayor Coventry, Raja Shabbir given reception in Sehar
راجہ محمد منیر یو کے کی رہائش گاہ میں جشن،لارڈ مےئر راجہ محمد شبیر یو کے مہمان خصوصی
پی ٹی آئی کے رہنما راجہ محمد منیر یو کے کی رہائش گاہ میں جشن،لارڈ مےئر راجہ محمد شبیر یو کے مہمان خصوصی،مشکلات کے انبار
گاؤں رکھ راجگان موضع سہر کے مکینوں نے پاکستان تحریک انصاف کی جیت کو دوبالا کرنے کے لئے راجہ محمد منیر یو کے کی رہائش گاہ پر تقریب کا اہتمام کیا ،جس میں لارڈ مےئر راجہ محمد شبیر یو کے،راجہ محمد شکیل یو کے،راجہ عقیل احمد یو کے،راجہ عبد القدیر یو کے،جنرل کونسلر پی ٹی آئی راجہ صفدر حسین،حاجی امتیاز حسین،عزت مآب محبوب حسین،رضا چوہدری،کیانی زبیر،اسرار بھٹی،اختر جنجوعہ،راجہ ربنواز،راجہ ارشد محمود،راجہ شوکت حسین،راجہ عبد الواحد مان،راجہ شاہد محمود،راجہ ناصر پی ٹی آئی،بھٹی انصر،بھٹی امجد،حاجی ظفر،بھٹی مرتضیٰ،بھٹی صفدر،بھٹی عاقب، چوہدری شوکت اینڈ سنز یو کے،بھٹی مجید،بھٹی عزیز،سردار ریاض خان،سردار علی اصغر،ایکس ممبر بدر زمان،نائیک پلو،حاجی قیوم،ایکس ہیڈ ماسٹر خلیل، ایکس چےئرمین بشیر،راجہ مجیب الرحمن،چوہدری ذوالفقار بابی،حاجی برکت حسین،کیانی آصف،کیانی طلعت سمیت معززین گاؤں نے شرکت کی،تمام حضرات نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم وزیر اعظم پاکستان جناب عمران خان کی قیادت میں متفق ہیں کہ جو انہوں نے پسماندہ علاقوں کی ترقی کا وعدہ کیا ہے جس میں تعلیم،صحت اور ذریع آمد رفت شامل ان پر عمل کیا جائے گا،شرقی تحصیل کہوٹہ ہو یا کلر سیداں گزشتہ ادوار میں ان علاقوں کو جان بوجھ کر پسماندہ رکھا گیا،ہم پُر امید ہیں کہ پورے پاکستان میں پاکستان تحریک انصاف پسماندگی کو دور کرنے کے لئے عملی اقدام کر ے گی،انہوں نے کہا کہ گزشتہ دور کے منصوبے ریت کی دیوار ثابت ہو رہے ہیں،چند بارشوں سے ہی ترقی کا پول کھل چکا ہے،انہوں نے کہا کہ گاؤں رکھ راجگان کے افراد انتہائی مشکل حالت میں تعلیم کے زیور اور صحت جیسی بنیادی سہولیات سے محروم چلے آ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ برسات کے موسم میں ہمارے گاؤں کا رابطہ ہر طرف سے کٹ جاتا ہے ،جس میں بزرگوں،بچوں،خواتین کو مشکلات کا سامنا کر نا پڑتاہے۔
Kallar Syedan; Ex Coventry Lord Mayor Raja Shabbir was given a reception at the residence of PTI activist Raja M Munir in village Rakh Rajgaan, Sehar, in his speech Raja Shabbir welcomed PTI change in Pakistan with Prime Minister Imran Khan. For more please see above video.