Eid Ul Adha being celebrated in France, Gulf countries and Saudi Arabia today
سعودی عرب سمیت فرانس میں بھی عید الاضحی نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ آج منائی جائے گی
سعودی عرب سمیت فرانس میں بھی عید الاضحی نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ آج منائی جائے گی ۔ نماز عید کے بڑے بڑے اجتماع ہوں گے۔ مسلمان سنت ابراہمی کی تکمیل کرتے ہوئے قربانی بھی کریں گے ۔نماز عید کے لئے مسجد ویلئر لا بل۔ کلچر سنٹر پیری فیت ،حلقہ احباب فرانس۔انجمن فلاح دارین سارسل اور ادارہ منہاج القرآن میں روح پرور اجتماعات ہوں گے ۔علماءکرام نماز عید سے قبل حج اور قربانی کے حوالے سے خصوصی بیان کریں گے ۔عید الاضعی کے موقع پرفرانس میں پاکستان کے سفیر پاکستان معین الحق نے بھی سفارت خانہ پیرس میں نماز عید اور فیملیز کا پر گرام ترتیب دیاہے۔ جس میں سفارت خانہ کے عملہ کے علاوہ پاکستانی کیمونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کرے گی ۔ ملکی سلامتی کے لئے دعائیں بھی کی جائیں گی ۔ چوہدری شاہین اختر۔ چوہدری ریاض پاپا۔ زاہد مصطفی اعوان۔ چوہدری محمد اعظم۔ شیخ وسیم اکرم جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن فرانس۔ڈاکٹر ارشاد کمبوہ صدر پی پی پی یورپ ۔چوہدری عبدر الرزاق ڈھل صدر پی پی پی فرانس ۔ زاہد اقبال خاں۔ کامران گھمن۔ ایم اے صغیر صدر پی ٹی آئی فرانس میاں ذوالفقار جتالہ ۔اور دوسر ے افراد نے تمام مسلمانوں کو عید کی خوشی پر مبارک باد دی ہے۔
France; The holy festival of Eid-ul-Adha is being celebrated in Saudi Arabia, Middle East, Gulf countries and some other parts of the world today.
In Saudi Arabia, major congregations were held in Masjid-ul-Haram, the Grand Mosque in Makkah, and Masjid an-Nabawi, in Madina early Tuesday morning where more than two million Muslims offered Eid-ul-Adha prayers.
پی ٹی آئی فرانس کی طر ف وزیر اعظم پاکستان عمران خاں نیازی کے عہدہ سنبھالنے پر پاکستان سمیت یورپ بھر میں جشن منایا جا رہا ہے
پی ٹی آئی فرانس کی طر ف وزیر اعظم پاکستان عمران خاں نیازی کے عہدہ سنبھالنے پر پاکستان سمیت یورپ بھر میں جشن منایا جا رہا ہے۔پی ٹی آئی فرانس کے صدر میاں ذوالفقار جتالہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان نے اپنے قوم کے ساتھ پہلے خطاب میں پاکستانی عوام کے دل جیت لئے ہیں ۔عمران خاں ایک مشن کا نام ہے ۔ہم وزیر اعظم عمراں خاں کے قوم سے خاب کی بھر پور حمایت کرتے ہیں ۔یاسر قدیر نے کہا کہ اب نیا پاکستان ضرور بنے گا ۔میرے قائد نے پانچ سالوں میںپچاس ہزارمکان دینے جو اعلان کیا ایسا ہم خوابوں میں دیکھتے تھے لیکن عمران خاں اسے پایہ تکمیل تک پنچائیں گے ۔چوہدری اشفاق نے کہا کہ وزیر اعظم عمران کے وژن کو فرانس سمیت یورپ بھر میں پاکستانی کیمونٹی کے گھر گھر پہنچائیں گے ۔وزیر اعظم کے مشن کو اور نظریات کو لیکر پاکستان کو مضبوط پاکستان بنائیں گے ۔ڈپلومیٹ ریسٹورینٹ کے ایم ڈی طاہر اقبال نے کہا کہ خاں صاحب کی بائیس سالہ سیاسی زندگی میں پاکستان کے غریب عوام کا درد چھپا ہو ا ہے ،وہ پاکستان کے غریب عوام کے لئے کچھ کر جانے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔سابق صدر پی ٹی آئی فرانس عمر رحمان نے کہا کہ جب ہم نے فرانس میں پی ٹی آئی کی بنیاد رکھی تو لوگ ہمارا مذاق کیا کرتے تھے ۔لیکن میرے قائد کے مضبوط ارادوں نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ کرپٹ مافیاکوانجام تک پہنچائیں گے ۔ ابرار کیا نی نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی زیادہ سے زیادہ سرمایہ پاکستان بھجوائیں اور وزیر اعظم پاکستان کے مضبوط پاکستان کے ارادوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے مدد گار ثابت ہوں ۔