Wallima ceremony of Raja Zohaib Khan of Barootian
راجہ زوہیب خان(بروٹیاں ) کی دعوت ولیمہ سیاسی اجتماع بن گئی
راجہ شہبازخان (ر) مدرس کے فرزندارجمندراجہ شعیب خان ،راجہ ووہیب خان ،راجہ سہیل کے بھائی راجہ زوہیب خان(بروٹیاں ) کی دعوت ولیمہ سیاسی اجتماع بن گئی ۔راجہ زوہیب خان کی دعوت ولیمہ میں راجہ جاویداقبال ممبراسمبلی،چودھری ظفرانورچیف آرگنائزرتحریک انصاف آزادکشمیرراجہ وسیم خالدسابق امیدواراسمبلی،،محمدخلیق الزمان چودھری ڈپٹی کسٹوڈین میرپور،ڈاکٹرعجائب چودھری ڈسٹرکٹ ڈرگ انسپکٹرمیرپور،راجاراشدمحمودتراب (ر) ڈی ای او،چودھری موسیٰ جان افسرمال بھمبر،ناصراورنگزیب تحصیلدارسہنسہ،خواجہ محمدایوب ایڈمنسٹریٹرچکسواری،پروفیسرساجدبخاری پرنسپل سرورشہیدکالج گوجرخان ،محمداسلم راہی پرنسپل چکسواری کالج ،راجہ جاویدالرحمن ایس ایچ اوچکسواری ،سبیل چوہان نائب مہتمم برقیات چکسواری ،عبدالرحمن ، نائب مہتمم برقیات،چودھری محمداسلم،راجہ گلفرازخان ،راجہ تسلیم خالد ، مرکزی انجمن تاجراں چکسواری کے صدرمنیرحسین سیٹھی جنرل سیکرٹری حاجی اورنگزیب،زکوۃ کمیٹی حلقہ چکسواری کے چےئرمین راجہ عبدالعزیزخان، محمدعجائب اے ای اوچکسواری ،حاجی محمدممتاز،اللہ دتہ بسمل،لالہ شوکت کلیال،داؤداحمدکاشف،چودھری نعیم اختر،چودھری محمدعلی ،حاجی محمدقربان، محمدبشیرپرواز، حاجی تاسب حسین چودھری ، محترمہ شمشادخواجہ،پروفیسرمحمدبشیرچودھری ،چودھری اسلم ،راجہ ذوالفقارعلی ،راجہ حمیداللہ ،راجہ خالدپرویز،راجہ کاشف فیروز،امجدحمید، نگاہ کرم نقوی،میاں ذوالفقارعلی ،چودھری صابر، چودھری منشاء ،محسن علی ،شاہدانوراظہراحمد، صحافی ،مرزامحمدنذیر ،شبیراحمدچودھری ،عنصرمحمودغزالی ،چودھری واجدعلی ،عمران بلال سمیت سیاسی سماجی شخصیات،تاجروں عوام کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔ انھوں نے راجہ زوہیب خان کو رشتہ ازواج میں منسلک ہونے پرمبارکبادپیش کی
چارروز سے یونین کونسل فیض پورشریف میں دن اوررات کے اوقات میں جاری بجلی کی بے تحاغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف شدیداحتجاج
ڈھانگری بہادر کے سیاسی وسماجی راہنماچودھری محمدعارف آسی نے گزشتہ چارروز سے یونین کونسل فیض پورشریف میں دن اوررات کے اوقات میں جاری بجلی کی بے تحاغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف شدیداحتجاج کرتے ہوئے کہاہے لوگوں کے صبرکاپیمانہ لبریز ہوگیاہے اگردودنوں کے اندر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم نہ کی گئی توہم سڑکوں پرآجائیں گے بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف دھرنادیں گے سڑک بلاک کردیں گے اورشدیداحتجا ج کریں گے شدیدحبس کے موسم میں طویل ترین لوڈشیڈنگ سے لوگ سخت پریشان ہیں اور سخت اذیت کاشکار ہیں نظام زندگی مفلوج ہوگیاہے پانی کی شدیدقلت ہوگئی ہے بچے بوڑھے رات بھرجاگتے رہتے ہیں شدیدحبس میں رات بھرمچھرستاتاہے دن بھرکاروبارمتاثرہوتاہے اوررات بھرشدیدحبس اورمچھرکے کاٹنے کاعذاب سہناپڑتاہے پھران دنوں میں بیرونی ممالک بالخصوص برطانیہ سے تارکین اپنے بچو ں کے ہمراہ اپنے آبائی علاقوں میں آئے ہیں ان کے لئے یہ صورت حال بہت ہی مایوس کن ہے اوران کے اندربے چینی کے ساتھ ساتھ جذباتی کیفیت پیدا ہوجاتی ہے بجلی کے موجودہ بحران کی وجہ سے انہیں مایوسی ہوتی ہے ا جس کے باعث وہ آئندہ ادھر کارخ کرناگوارا نہیں کریں گے ملک پہلے ہی سے مالی بحران کاشکار ہے اسے مزیدمالی لحاظ سے کمزور نہ کیاجائے موجودہ حکومت بجلی کی بہت خراب صورت حال پرخصوصی توجہ دیں اوربجلی کے موجودہ بحران کے خاتمہ کاموثراوردیرپاحل تلاش کریں موجودہ لوڈشیڈنگ ناقابل برداشت ہوگئی ہے لوگ سخت پریشان ہیں اب لوگ سڑکوں پرآجائیں گے
غلا م قادر نے مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سابق چیئر مین زکواۃ ضلع میر پور راجہ محمد ریاض کے گھر خالق آ باد میں جاکر ان کی عیادت کی
سپیکر قانو ن ساز اسمبلی آ زاد کشمیر شاہ غلا م قادر نے مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سابق چیئر مین زکواۃ ضلع میر پور راجہ محمد ریاض کے گھر خالق آ باد میں جاکر ان کی عیادت کی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شاہ غلا م قادر سپیکر قانو ن ساز اسمبلی آ زاد کشمیر نے راجہ محمد ریاض ممبر سینٹرل ایگز یکٹو و سابق چیئر مین زکواۃ و عشر کمیٹی ضلع میر پور کے گھر خالق آ باد میں جا کر عیادت کی اس موقع پر مسلم لیگ ن بریڈ فورڈ برطا نیہ کے نا ئب صدر وقاص ریاض اولڈہم برانچ کے سیکرٹری جنرل راجہ ظہور حسین ممبر بورڈ آف ڈائر یکٹر بینک جمو ں و کشمیر راجہ ممتاز علی حلقہ نمبر دو کے سیکرٹری جنرل عظیم رحمت حاجی محمد یونس صوبیدار محمد صدیق شہزاد احمد اور محمدعادل کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔