DailyNewsHeadline

Rawalpindi; Armed gang snatch car on java road, Rawat

روات جاوا روڈ پر مسلح ڈاکوؤں نے ڈرائیور سے گن پوائنٹ پر گاڑی چھین لی

روات جاوا روڈ پر مسلح ڈاکوؤں نے ڈرائیور سے گن پوائنٹ پر گاڑی چھین لی ،ڈاکو گاڑی لیکر باآسانی فرار تفصیلات کے مطابق ٹیکسی ڈرائیور عاشق حسین سکنہ بارہ کہو نے روات پولیس کو رپٹ درج کرائی کہ گزشتہ رات مسافر کے روپ میں ڈاکو نے میری گاڑی  کھنہ پل سے روات جاوا روڈ کیلئے بک کی اور جوں ہی جاوا روڈ پہنچے تو آگے پہلے سے موجود 2 مذید ساتھی ڈاکو آگئے جنھوں نے میری گاڑی روک لی اور اسلحہ کی نوک پر مجھ سے گاڑی اور موبائیل فون چھین لیا اور مجھے باندھ کر نالہ میں پھینک گئے اور فرار ہو گئے ۔روات پولیس نے رپٹ تو درج کر لی مگر روائتی طریقہ تفتیش کے باعث گاڑی کا سراغ نہ لگ سکا ۔

Rawalpindi; An armed gang stopped a taxi drive Ashiq Hussain on Java road and stole his taxi on gun point. Ashiq Hussain two passengers who had booked the taxi were also part of the armed gang. Police case has been registered at Rawat police station.

تھانہ روات کے علاقہ گنگال میں دو افراد کے ہاتھوں درندگی کا نشانہ بننے والی آٹھویں کلاس کی 15 سالہ طالبہ جان کی بازی ہار گئی

تھانہ روات کے علاقہ گنگال میں دو افراد کے ہاتھوں درندگی کا نشانہ بننے والی آٹھویں کلاس کی 15 سالہ طالبہ جان کی بازی ہار گئی ، ملزمان گرفتار عوام علاقہ کا واقعہ پر شدید احتجاج ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق یو سی تراہیہ کے گاؤں گنگال کے رہائشی جہانگیر خان نے چند دن قبل روات پولیس کو رپٹ درج کرائی تھی کہ میری بیٹی رمشاء بی بی بعمر 15 سال جوکہ آٹھویں جماعت کی طالبہ ہے کو رات کی تاریکی میں عمران نے فون کر کے چھت پر بلایا اور وہاں سے زبردستی اٹھا کر دوست جاوید کے گھر لے گیا جہاں دونوں نے میری بیٹی کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا اگلے روز جاوید ولد امیر اعظم نے مبھے فون کیا کہ تمھاری بچی چکوال ہے چار ہزار روپے دو لے آؤں گا جس پر میں نے اسے3 ہزار روپے دے دئیے مگر وہ پھر مجھے ٹرخانے لگا بعد ازاں میں نے اس کے گھر جا کر دیکھا تو میری بچی وہاں موجود تھی جسے میں ساتھ لے آیا بچی جب گھر پہنچی تو اس نے روتے ہوئے مجھے بتایا کہ عمران اور جاوید نے مجھے زبردستی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے تاہم گزشتہ روز طبیعت مزید خراب ہونے پر متاثہ بچی دم توڑ گئی بچی کے والد جہانگیر خان کا مؤقف ہے کہ زیادتی کے بعد بچی کی طبیعت خراب تھی اور وہ شدید زہنی کوفت میں مبتلا تھی ۔پولیس کے مطابق دونوں ملزم گرفتار ہیں اور میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں مذید کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button