Kallar Syedan; Motorcyclist killed in a fatal accident
کلر سیداں کا 24سالہ نوجوان دو موٹر سائیکلوں کے تصادم میں جاں بحق
کلر سیداں کا 24سالہ نوجوان دو موٹر سائیکلوں کے تصادم میں جاں بحق، درکالی معموری میں سپرد خاک۔تفصیلات کے مطابق جواد علی ولد سرفراز علی دھمیال روڈ راولپنڈی میں رہتا تھا اور گھر کے قریب ہی ایک بسکٹ فیکٹری میں کام کرتا تھا دوران کام لنچ بریک ہونے پر کھانا کھانے گھر آیا گھر سے واپس کام پر جا رہا تھا کہ سامنے سے آنے والے موٹر سائیکل سے ٹکر ہو گئی جس سے یہ سڑک پے جا گرا اور عقب سے آنے والی تیز رفتار گاڑی اس کے اوپر سے گزر گئی ۔جواد علی کو درکالی معموری میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں سابق ٹاؤن ناظم حافظ سہیل اشرف ملک، بلدیہ کونسلرحاجی اخلاق حسین اور دیگر نے شرکت کی۔
Kallar Syedan; Jawad Ali, 24, son of Sarfraz Ali of Dhamial road Rawalpindi was run over by a car coming from opposite side, Jawad who worked at a nearby biscuit factory had come home foe lunch and was heading back to work when the incident happened. Jawad was buried in Darkali Mehmuri.
کلر سیداں پولیس نے دو ہفتے قبل ہونے والی ڈکیتی کی واردات کا سراغ لگاتے ہوئے پانچ میں سے تین ملزمان کو گرفتار کر کے ڈکیتی کی واردات کے دوران استعمال ہونے والا اسلحہ اور روند بھی برآمد کر لئے
کلر سیداں پولیس نے دو ہفتے قبل ہونے والی ڈکیتی کی واردات کا سراغ لگاتے ہوئے پانچ میں سے تین ملزمان کو گرفتار کر کے ڈکیتی کی واردات کے دوران استعمال ہونے والا اسلحہ اور روند بھی برآمد کر لئے،ملزمان نے دوران تفتیش ڈکیتی کی واردات کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔سب انسپکٹر طارق محمود نے صحافیوں کو بتایا کہ 05 اگست کی رات پانچ نامعلوم ملزمان کلر سیداں کے نواحی علاقہ مدینہ ٹاؤن داخلی شاہ باغ میں رادھا اقبال نامی خاتوں کے گھر میں داخل ہو گئے تھے اور اس کے بجلی کی تار سے ہاتھ پاؤں باندھ دہئے اور کمروں کی تلاشی کے دوران ہزاروں روپے کی نقدی،طلائی زیورات،ایک عدد یوپی ایس،دو عدد بیٹریاں،تین عدد قیمتی کمبل،موبائل فونزاور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے تھے جنہیں اب پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔گرفتار ہونے والوں میں عاطف عرف فوجی سکنہ مدینہ ٹاؤن،نعیم خالد سکنہ درکالی شیرشاہی اور کلیم اقبال سکنہ کمبیلی صادق شامل ہیں جبکہ ڈکیتی کے دوران استعمال ہونے والا اسلحہ تین عدد پسٹل اور گیارہ روند بھی برآمد کر لئے جبکہ مسروقہ مال کی برآمدگی ہونا ابھی باقی ہے۔پولیس کے مطابق ملزمان کے دیگر دو ساتھی جن کا تعلق درکالی شیرشاہی سے ہے کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
چوری ہونے والی گاڑی کو راجہ مارکیٹ کلر سیداں میں ناکہ بندی کے ذریعے برآمد
انچارج پنجاب ہائی وے پٹرول پولیس چوکپنڈوری چیک پوسٹ سب انسپکٹر قلزم ظہیر نے اپنے عملے کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے دس یوم قبل سندھ کے علاقہ سے چوری ہونے والی گاڑی کو راجہ مارکیٹ کلر سیداں میں ناکہ بندی کے ذریعے برآمد کر کے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ سندھ کے علاقہ سے گاڑیاں چوری کر کے راولپنڈی میں فروخت کرتے ہیں۔سب انسپکٹر قلزم ظہیر نے یہاں میڈیا کو بتایا کہ انہیں مخبر کے ذریعے اطلاع ملی تھی کہ سندھ کے علاقہ ٹھٹھہ سے چوری ہونے والا مزدہ ٹرک نمبری جے وی 7411 کلر سیداں کی جانب آ رہا ہے جس پر انہوں نے فوری طور پر روڈ کی ناکہ بندی کر دی اور شک گزرنے پر مزدہ ٹرک کو روک کر ڈرائیور سے پوچھ گچھ کی تو وہ کوئی معقول جواب نہ دے سکا جبکہ مزید تفتیش کرنے پر ٹرک ڈرائیور جس نے بعد میں اپنا نام غلام سرور ولد محمد بخش سکنہ ٹھٹھہ بتایا نے انکشاف کیا کہ اس نے یہ ٹرک ٹھٹھہ کے علاقہ سے چوری کیا تھا اور اسے یہاں فروخت کرنے کیلئے لائے تھے جس پر پولیس نے ڈرائیور غلام سرور اور اس کے ساتھی مختار علی کو گرفتار کر کے تھانہ کلر سیداں پولیس کے حوالے کر دیا۔پولیس کے مطابق ملزمان نے ٹرک کی نمبر پلیٹ 7411 کو ٹمپرنگ کے ذریعے 741 جبکہ ٹرک کی باڈی کو کاٹ کر اس کا حلیہ تبدیل کر دیا تھا۔
کلر سیداں میں نوسر باز پٹھان نے مسجد میں نمازی کو بھی لوٹ لیا
کلر سیداں میں نوسر باز پٹھان نے مسجد میں نمازی کو بھی لوٹ لیا، گاؤں بھلاکھر کے محمد بشارت چند ایام قبل بچوں کے ساتھ عید منانے اٹلی سے گھر واپس آئے تھے وہ پیر کے روز نماز پڑھنے جامعہ مسجد نور گئے جہاں نوسر باز نے ان کے کپڑوں پر گندگی کی نشاندہی کی اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مسجد کے اندر ہی موجود وضو خانے میں لے گیا اور گندگی صاف کرنے میں ان کی مدد کرنے لگا ۔محمد بشارت نے اس دوران اپنی ویسٹ کوٹ اتاری اور تیس سالہ نوسر باز پٹھان نے گندگی صاف کرنے میں ان کی مدد کی اور اس کے ساتھ ہی وہ پراسرار طور پر غائب ہو گیا۔محمد بشارت نے ہاتھ دھو کر ویسٹ کوٹ پہنی او ر احتیاطً جیب کی تلاشی لی تو وہاں موجود 4ہزار یوروز غائب تھے انہوں نے فوری طور پر مسجد سے باہر نکل کر نوسر باز ہمدرد کو تلاش کرنے کی کوشش کی مگر وہ فرار ہونے میں کامیاب ہو چکا تھا۔انہوں نے کاروائی کے لیے درخواست کلر سیداں پولیس کے حوالے کر دی ہے ۔
تحصیل کلر سیداں میں عیدا لا ضحی کے اوقات
جا مع مسجد نو ر کلر سید ا ں7-15 قاری محمداجمل،جامع عاشقانِ محمد کلر سیداں7-30غلام مصطفیٰ سیالوی، جامع مسجد شیخاں کلر سیداں 7-45علامہ سلیم محمودر با نی ،مکی جامعہ مسجد کلر سیداں 7-00حافظ عبدالرحمان،جامع مسجد بلال کلر سیداں6-30مولانا قاسم الحق ،جامع مسجد انوار مدینہ گوجر خان روڈ کلر سیداں 7-15علامہ ممتاز اشرف مدنی،جامع مسجد نوشاہی کلر سیداں7-30علامہ زاہد یوسف،جامع مسجد علی لونی جندراں7-30 علامہ جہانزیب ،جامع مسجد سیداں کلر سیداں7-45علامہ عبدالصبور سیفی،جامع مسجد گلزار حبیب (مک)7-30علامہ ہارون مدنی، جا مع ا و یس کر نی چکیا لہ 7-30 مو لا نا ا حسا ن ا للہ چکیا لو ی ،جامع مسجد مرید چوک کلر سیداں7-15حا فظ عمر ا ن ،جامع مسجد عاشقان محمد صادق آباد کلر سیداں7-30علامہ غلام مصطفی سیالوی،جامع مسجد صدیق اکبر طوطا7-45مفتی زاہد قادری،جامع مسجد غوثیہ رضویہ ڈھوک صابری کلر سیداں 7-15مو لا نا عتیق ا لر حما ن ، مسجد غوثیہ معصومیہ کلر سیداں 7-00محمد ا سلم سیا لو ی،جا مع مسجد ا و یس قر نی 7:30مو لا نا ا حسا ن ا للہ چکیا لو ی ،جامعہ مسجد صدیق اکبر سینتھہ سکوٹ 7-00،جامعہ مسجد سہوٹ کنیال7-00،عید گاہ چک مرزا7-30علامہ محمدرفیق رضوری،جامعہ مسجد قادر آبادسموٹ 7-00قاری سعید چشتی اعوان،نورانی مسجد ڈھوک کنبی 7-30،جامعہ مسجد گلزار مدینہ مدینہ ٹاؤن 6-45علامہ قار ی ریاض الرحمان صدیقی، جامعہ مسجد اسلام پورہ8-00علامہ نثار الرحمان صدیقی، عید گاہ موہڑہ بختاں 7-00،جامعہ مسجد گلزار حبیب کنوہا7-00حافظ منصور لنگڑیال، مسجد چشتیہ ربانیہ بھاٹہ 7-30مولانا مجید سیالوی،عید گاہ پنڈ میر گالہ 7-30علامہ عاصم نقشبندی،جامعہ مسجد ممیام7-30علامہ محمد اقبال قریشی، جامعہ مسجد صدیقیہ پنو مارکیٹ ممیام 7-30مولانا ابو بکر چشتی، جامعہ مسجد گلزار مدینہ لونی سلیال 7-50،جامہ مسجد سدہ کمال7-30قاری مرسلین، جامعہ مسجد منگال 7-30پروفیسر قاری محمد سعید، دارلعلوم موہڑہ پھڈیال 7-15حافظ محمد عالم، عید گاہ ممیال 7-30حافظ مزمل عتیق،جامعہ مسجد عمر فاروق بھیائی مہر علی 7-00مولانا محمد انیس، جامعہ مسجد سہوٹ ہیال 6-45حافظ محمد کلیم، جامعہ مسجد شیخاں ساگری7-30حافظ عبدالرحمان، جامعہ مسجد کنوہا 7-15مولانا محمد نسیم۔