ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمد آف مٹور کی وزیر اعلیٰ پنجاب سے سردار عثمان بزدار سے ملاقات ۔کامیابی پر مبارکباد ۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے خادم اعلی پی پی سیون ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمد آف مٹور نے ملاقات کی اور ان کو الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے MPAراجہ صغیر احمد آف مٹور نے کہا کہ اپنے علاقے عوام کے تمام مسائل حل کر وں گا حلقہ پی پی سات کی عوام نے 25جولائی ایک تاریخ ساز فیصلہ کیا ہے ۔ آزاد حثیت سے جو اعتماد مجھ پر کیا اس کا بدلہ اتاروں گا ۔عوام نے حلقے کو پسماندہ رکھنے والوں کو اپنی ووٹ سے مسترد کیا ہے ۔ ا نشاء اللہ ان کی امنگوں پر پورا اترتے ہوئے ان کا خادم بن کر خدمت کروں کا عوام نے جس توقع کے ساتھ مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا ہے انشاء اللہ اس پر پورا اتروں گا۔
Kahuta; MPA Raja Sagheer Ahmed met with newly appointed Chief Minister Sarar Usman Bazdar and congratulated him and made him aware of current situation in constituency PP7.
اسلامی ممالک کی طرع پاکستان بھی عید الضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ مناہیں گے
راجہ گلزار احمد اور اشتیاق احمد ستی نے اپنے ایک مشتر کہ بیان میں کہا کہ دیگر اسلامی ممالک کی طرع پاکستان بھی عید الضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ مناہیں گے ۔ عید الضحیٰ ہمیں محبت ، ایثار اور قربانی کا درس دیتی ہے۔ اس موقع پر اپنے ارد گرد غریب ، بیواؤں ، یتیموں اور مسکینوں کا بھی خاص خیال رکھنا چاہیے۔ جو ہمارا دین اسلام درس دیتا ہے۔ ان خیالات کااظہار راجہ گلزار احمدالمعروف راجہ گلزاری جنرل کونسلر یوسی ہوتھلہ اورمعروف سیاسی وسماجی شخصیت اشتیاق احمدستی آف کنیسر ستیاں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عید قربان کے موقع پر قربانی کے گوشت کو حفظانِ صحت کے اصولوں کے مطابق صاف کریں اور استعمال کریں انہوں نے کہا کہ اس موقع پر اپنے گلی محلوں کو بھی صاف رکھنے میں اپنا اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ تمام افراد باالخصوص علمائے کرام مساجد میں ملکی استحکام، امن و امان اور خوشحالی کے لئے خصوصی دُعاؤں کا اہتمام کریں۔ ربّ العزت ہمیں عید الضحیٰ پر سنت ابراہیمی احسن طریقے سے ادا کرنے محبتیں اور دکھ درد بانٹنے اور اپنی خوشیوں میں دوسروں کو شریک کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
ڈیرہ مشتاق شاہ بازار ڈیرہ مشتاق شاہ میں حسن کلینک کا قیام
ڈیرہ مشتاق شاہ بازارمیں حقیقی تبدیلی آگئی ۔کہوٹہ کے قریبی شہر ڈیرہ مشتاق شاہ بازار ڈیرہ مشتاق شاہ میں حسن کلینک کا قیام ۔ اہلیان علاقہ میں خوشی کی لہر دور گئی ۔ کلینک کھلنے سے عوام کا دررینہ مسلہ حل ہو گیا ہے ۔ جولیاں اٹھا کر علاقے کے مسیحا آغا سید مشتاق حسین نقوی کو دعاہیں ۔ تفصیل کے مطابق کہوٹہ شہر کے قریبی شہر ڈیرہ مشتاق شاہ بازار ڈیرہ مشتاق شاہ میں حسین کلینک کا قیام ۔عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی حسن کلینک میں ماہر ترین ڈاکٹرسابق EDO،DHAچکوال، سابق ایم ایس کہوٹہ سول ہسپتال ڈاکٹر محمد بشارت حسین ایم بی بی ایس ، ایم پی ایچ ، آر ایم پی بیٹھتے ہیں جو مریضوں کو چیک کر تے ہیں جبکہ حسن کلینک ڈیرہ مشتاق شاہ مریضوں کے معائنے کے ساتھ ساتھ الٹراساوئنڈ،لیبارٹری ،زچہ بچہ کی سہولت ، بچوں کے ختنے اور چھوٹے آپریشن کی سہولت بھی موجو د ہے ۔ اہلیان علاقہ نے درینہ مسلہ حل کرانے پر علاقے کے مسیحاء آغا سید مشتاق حسین نقوی کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کی ہے ۔