DailyNews

Ghulam Sarwar Khan praises Col Ajmal Sabir

کرنل(ر) اجمل صابر راجہ کی خدمات کا اعتراف کرتا ہوں لیکن عیار حریف کی وجہ سے میرا الیکشن لڑنا ضروری تھا, غلام سرور خان

پاکستان تحریکِ انصاف کے راہنما اور وفاقی وزیرِ پٹرولیم غلام سرور خان نے کہا ہے کہ حلقہ این اے59میں کرنل(ر) اجمل صابر راجہ کی خدمات کا اعتراف کرتا ہوں لیکن عیار حریف کی وجہ سے میرا الیکشن لڑنا ضروری تھا اسی وجہ سے آج ہمارے مخالف کو کسی دروازے پر جگہ نہیں مل رہی ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ این اے59کے نمائندہ وفد سابق امیدوار برائے حلقہ پی پی12 چوہدری مدثر حسین خان ، چوہدری مسعود جیلانی، چوہدری طارق محمود، ملک محمد سلیم، لکھن سے ملک اللہ دین، حاجی ریاست حسین اور موہری غزن سے عمران اللہ خان سمیت نمائندہ وفد سے ملاقات کے دوران کیا خان غلام سرور خان نے کہا کہ حلقہ این اے59میں پی ٹی آئی کے کارکنان کے متحد ہونے سے مخالف پر سیاست کے دروازے بند ہو رہے ہیں دو گھنٹے کی طویل ملاقات میں انھوں نے وفد کے ارکان کو کہا کہ وہ حلقہ میں پارٹی کو متحد رکھنے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں انھوں نے کرنل(ر) اجمل صابر راجہ اور غلام سرور خان کو قریب لانے میں وفد کے اراکین کے کردار کی تعریف کی اور واضع کیا کہ این اے59اور63سے نشست سے کا انتخاب ان کا ذاتی نہیں بلکہ پارٹی قیادت کا فیصلہ ہے انھوں نے یہ بھی واضع کیا کہ کرنل(ر) اجمل صابر راجہ کی پارٹی کے لئے محنت کو ملحوظِ نظر رکھتے ہوئے انھیں جلد اہم ذمہ داری سونپی جائے گی

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button