DailyNews

Rawalpindi; Streets in Chak bale KKhan taken over by cattle traders for Qurbani

عید الاضحیٰ کے قریب آتے ہی چک بیلی خان روڈ مویشی منڈی کا روپ دھار گیا سڑک کنارے جابجا بیوپاریوں نے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں

عید الاضحیٰ کے قریب آتے ہی چک بیلی خان روڈ مویشی منڈی کا روپ دھار گیا سڑک کنارے جابجا بیوپاریوں نے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں مویشیوں کو خوب میک اپ اور ہار سنگھار کروایا ہوا ہے بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ سڑک کنارے وہ خود بھی خوش نہیں کیونکہ انھیں جانوروں کے لئے چارہ پانی حاصل کرنے میں مشکلات ہوتی ہیں انھوں نے کہا کہ حکومت کو چاہئے وہ عید الضحیٰ کے دنوں میں ان علاقوں میں خصوصی منڈیوں کا بندوبست کیا کرے تا کہ جانور خریدنے اور فروخت کرنے والے دونوں اطراف کے لوگوں کو آسانی ہو سکے

Rawalpindi; The main bazaar streets in Chak Bale Khan have been taken over by cattle traders selling animals for Qurbani.

وزیرِ اعظم پاکستان جناب عمران خان کی تقریب حلف برداری کے موقع پر پی ٹی آئی سیکرٹریٹ چک بیلی خان میں جشن کی پر وقار تقریب

وزیرِ اعظم پاکستان جناب عمران خان کی تقریب حلف برداری کے موقع پر پی ٹی آئی سیکرٹریٹ چک بیلی خان میں جشن کی پر وقار تقریب منعقد کی گئی جشن کی تقریب میں کارکنان صبح نو بجے سے پہلے ہی پہنچنا شروع ہو گئے تقریب حلف برداری کے بعد کارکنان نے پی ٹی آئی کے ترانوں پر بھنگڑے ڈالے اس کے بعد مٹھائی تقسیم کی گئی کارکنان کی جانب سے چک بیلی خان شہر میں بھی مختلف جگہوں پر مٹھائی تقسیم کی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی حلقہ پی پی10کے راہنما اور سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی چوہدری محمد امیر افضل نے کہا کہ یہ اللہ تعالیٰ کافضل اور کارکنوں کی محنت کا ثمر ہے کہ آج وطن عزیز پاکستان میں تبدیلی کا آغاز ہو رہا ہے اب انشااللہ بہت جلد ملک میں ایسی حقیقی تبدیلی آ رہی ہے جو ہر شخص واضع طور پر محسوس کرے گا تقریب سے پی ٹی آئی ہانگ کانگ کے جنرل سیکرٹری چوہدری توقیر احمد نے کہا کہ عمران خان کے بر سرِ اقتدار آنے سے سمندر پار پاکستانیوں کو یہ امید لگ گئی ہے کہ اب وہ بھی وطن سے دور باوقار زندگی گذار سکیں گے اور اب وہ وقت دور نہیں جب سبز پاسپورٹ کو ہر کوئی قدر کی نگاہ سے دیکھے گا۔ 

 

Show More

Related Articles

Back to top button