DailyNewsKallar Syedan

6th to 8th classes start at Sahot Uni

ڈاکٹر پیر محمد سلطان العارفین نیریاں شریف کا سہوٹ ذیلی ادارے کا دورہ،کلاسز کے اجراء کا اعلان

محی الدین اسلامک یونیورسٹی (ذیلی ادارہ) سہوٹ میں چھٹی کلاس سے آٹھویں کلاس تک تعلیم کا سلسلہ بھی شروع کیا جا رہا ہے،جس میں بچوں کو پک اینڈ ڈراپ کی سہولت بھی میسر ہو گی،جو طالب علم یہاں رہائش رکھنا چاہتے ہیں کو یہ سہولت مہیا کی جائے،اور جو رہائش کے خواہش مند نہیں ان کو صبح اور شام کو پک اینڈ ڈراپ کی سہولت مہیا کی جائے گی،اس کے ساتھ ساتھ شعبہء حفظ میں ہر طالب علم کوقرآن پاک کے دس سپارے حفظ کرنے ہوں گئے،رہائشی طالب علم مکمل قرآن پاک حفظ کرنے کے پابند ہوں گئے،ان خیالات کا اظہار،چانسلر محی الدین یونیورسٹی نیریاں شریف،چانسلر میڈیکل کالج میر پورڈاکٹر پیر محمد سلطان العارفین زیب آستانہ عالیہ نیریاں شریف آزاد کشمیرنے کمیٹی ممبران مہتمم اعلیٰ خلیفہ حاجی محمد شریف نقشبندی،صدراسلامک یونیورسٹی سہوٹ انسپکٹر حاجی چوہدری محمد ضمیر،پرنسپل علامہ اللہ دتہ ،حاجی چوہدری شبیر حسین، حاجی چوہدری محمد رشید،حاجی چوہدری محمد سفیر،ماسٹر محمد بشارت لنگڑیال،چوہدری عمران منیاندہ،رضوان کلیال،فیضان کلیال،اکرام کلیال،وقاص کلیال سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر طالب علموں میں عید کے سلسلے میں نئے کپڑے بھی تقسیم کئے گئے۔

Kallar Syedan; Dr Pir M Sultan Al Arfeen of Niariyan shareef visited Sahot Uni and announced t start 6th and 8th class at the uni.

 

Show More

Related Articles

Back to top button