DailyNewsKallar Syedan

PTI supporters celebrate as Imran Khan takes oath of Prime Minister

پا کستا ن کے و ز یر ا عظم عمر ا ن خا ن کے منتخب ہو نے پر کلر سید اں میں کا ر کنو ں نے خو شی کا ا ظہا ر

پا کستا ن کے و ز یر ا عظم عمر ا ن خا ن کے منتخب ہو نے پر کلر سید اں میں کا ر کنو ں نے خو شی کا ا ظہا ر کر تے ہو ئے ڈ ھو ل کی تھا پ پر بھنگڑ ے ڈ ا لے ا و ر مٹھا ئیا ں تقسیم کیں کا ر کن سڑ کو ں پر نکل آ ئے او ر عمر ا ن خا ن کے و ز یر ا عظم منتخب ہو نے پر ا یک د و سر ے کو مبا ر کبا د د یتے ر ہے ا س مو قع پر کا ر کنو ں نے و ز یر ا عظم عمر ا ن خا ن کے نعر ے لگا ئے کا ر کن ما سٹر محمد ا جمل ،سید غیو ر شا ہ ،قمرایاز اور سینکڑو ں کا ر کنو ں نے عمر ا ن خا ن کو و ز یر ا عظم منتخب ہو نے پر مبا ر کبا د د ی ۔

ہالینڈ میں خاکوں کے خلاف کلر سیداں کے بعد دوبیرن کلاں میں بھی احتجاجی ریلی نکالی گئی

ہالینڈ میں خاکوں کے خلاف کلر سیداں کے بعد دوبیرن کلاں میں بھی احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں جماعت اہل سنت ،سنی تحریک ،تحریک لبیک ،انجمن تاجراں ،سیاسی سماجی کارکنوں اور علمائے کرام نے شرکت کی ۔قاری شبیر چشتی ،علامہ عبدالباسط، علامہ عبدالسلام، علامہ محمد آصف، حافظ مختار حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہالینڈ لادینی قوتوں کی پشت پنائی میں اسلامی امہ کے صبر کا امتحان لے رہا ہے مغرب اور امریکہ اسلام کے بارے میں متعصبانہ رویہ رکھتے ہیں جس کے اظہار کے لیے بار بار خاکوں جیسی حرکتیں کر کے مسلمانوں کی غیرت کو للکارا جاتا ہے ۔ہالینڈ کا یہ رویہ پر امن معاشرتی رویوں کے خلاف ہے اسلامی دنیا کو مغرب کی کاسہ لیسی ترک کر کے نبی ﷺ کی حرمت پر متحد ہو جاناچائیے ۔انہوں نے پاکستان حکومت سے بھی مطالبہ کیا کہ یہ لوگوں کے صبر کا امتحان نہ لے بلا تاخیر ہالینڈ کے سفیر کو ملک بدر کیا جائے ورنہ ختم نبوت کے پہرے دار اپنی ذمہ داریوں کو محسوس کرتے ہوئے ایک بار پھر اسلا م آباد کی طرف لانگ مارچ کر سکتے ہیں ۔

سٹی ٹریفک وارڈ نز نے بھی کلر سیداں میں سرکاری اداروں کے عدم تعاون پر انتہائی مایوسی کا اظہار

سٹی ٹریفک وارڈ نز نے بھی کلر سیداں میں سرکاری اداروں کے عدم تعاون پر انتہائی مایوسی کا اظہار کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وہ برسہا برس سے شہر کی اکلوتی سڑک پنڈی چوآ روڈ پر ٹریفک رواں رکھنے کے لیے کوشاں ہیں مگر ذمہ دار ادارے اس معاملے میں ذرا تعاون نہیں کرتے ۔پریشر ہارن کے خلاف مہم شروع کی جائے تو کئی بلدیہ ارکان رکاوٹ بن کر کھڑے ہو جاتے ہیں اور اگر مرکزی شاہراہ کو ٹریفک کے لیے کھولنے کی کوشش کی جائے تو وہاں موجود درجنوں ریڑھی بان ہٹنے کا نام نہیں لیتے اور جب اس سلسلے میں بلدیہ کلرسیداں سے رجوع کیا جاتا ہے تو وہاں سے ہر بار عدم تعاون ملتا ہے ۔بلدیہ کلر سیداں کی ذمہ داری ہے کہ وہ سڑک پر ٹریفک رواں رکھنے کے لیے ریڑھی بانوں کے خلاف ایکشن لے مگر یہ ایکشن لینے کے بجائے ان کی پشت پنائی کرتی نظر آتی ہے ۔

بعض نوسر باز موبائل سموں کی بائیو میٹرک تصدیق کے باوجود انہیں بلیک میل اور لوٹ مار کے لیے استعمال کرتے ہیں

بعض نوسر باز موبائل سموں کی بائیو میٹرک تصدیق کے باوجود انہیں بلیک میل اور لوٹ مار کے لیے استعمال کرتے ہیں کبھی وہ کسی نمبر پر کال کر کے انعام نکلنے کی خوش خبری سناتے ہیں تو کبھی آرمی افسر بن کر معلومات طلب کرتے ہیں ۔اسی سلسلے میں ہفتہ کے روز 03356765449سے ایک شہری کو کال کی گئی اور کہا گیا کہ میں پاکستان آرمی کی جانب سے صوبیدار بول رہا ہوں مردم شماری کے دوران آپ کے گھر آ کر معلومات اکٹھی کی گئی تھی آپ کے کاروبار بینک کے لین دین سمیت متعدد تفصیلات درکار ہیں اور آپ یہ تمام تفصیلات موبائل فون پر ہی دیں ۔اس طرح کی کالیں عام شہریوں کو موصول ہو رہی ہیں شہریوں نے ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر سے اس بارے میں فوری کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

بد عنوان افسر شاہی کے خلاف گلی گلی کریاکریا ان کی ظالمانہ الزام کے خلاف آواز بلند کرنی ہو گی

پی ٹی آئی کے رہنما راجہ جہانگیر اختر نے کہا ہے کہ چالیس برس قبل ضیا الحق کی قیادت میں فوجی انقلاب کے ذریعے دیانت دار مخلص کارکنوں کو سیاست سے بے دخل کر کے ان سرمایہ داروں کوجن کا مقصد صرف دولت کمانا ہے اور اسے کئی گنا بھڑانا ہے ان کے لیے سیاست کے دروازے کھولے اور ملک ان کے حوالے کر دیا یعنی دودھ کی راکھی بلے بٹھا دئے گئے جو پاکستانی قوم کا دودھ پی پی کربھاگڑ بلے بن چکے ہیں اور بد عنوان افسر شاہی ان کے ساتھ ہے وہ PTIکی حکومت کو ناکام کرنے کی پوری کوشش کریں گے لحاظہ بد عنوان افسر شاہی کے خلاف گلی گلی کریاکریا ان کی ظالمانہ الزام کے خلاف آواز بلند کرنی ہو گی۔

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button