DailyNewsKallar Syedan

No place for corrupt people in PP7, MPA Raja Sagheer Ahmed

کرپٹ افراد کی پی پی 7میں کوئی جگہ نہیں ہے, راجہ صغیر احمد

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور نومنتخب ایم پی اے راجہ صغیر احمدنے کہا ہے کہ کرپٹ مافیا ، رشوت خوری اور عوام کیساتھ زیادتیاں کرنے والے افسران و اہلکاران کو کسی صورت حلقے میں برداشت نہیں کیاجائے گا ، کرپٹ افراد کی پی پی 7میں کوئی جگہ نہیں ہے،ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روزجنگ سے ٹیلی فون پر گفت گوکے دوران کیا عوام نے مجھ پر اعتماد کیا ہے میں ان کے ساتھ کسی بھی سطح پر ناانصافی نہیں ہونے دوں گا انھوں نے کہا کہ آئیندہ چند دنوں میں صوبائی حکومت کی تشکیل کے بعد بھر پور طریقے سے عوامی مسائل حل کرنے کا مشن شروع کر دیا جائے گا نومنتخب رکن اسمبلی راجہ صغیر احمدنے مزید کہا ہے اب چوروں ڈاکووں کا پاکستان نہیں عمران خان کے چاہنے والوں کا کرپشن فری پاکستان ہے، انہوں نے عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان دنیا کا نمبر ون بہترین پاکستان بنتا قرار دیا ہے۔ اس موقع پرعبدالقدوس بٹ عبدالقیوم منہاس حافظ عبدالرحمن منہاس،محمد گلفام منہاس نے راجہ صغیر احمد کو صوبائی اسمبلی کا حلف اٹھانے پر مبارک باد پیش کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button