DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Contractor makes life misery for commuters on Mandra Chakwal road

مندرہ چکوال روڈ مرید پھاٹک اوور ہیڈ برج ٹھیکیدار نے عوام کو عذاب میں مبتلا کردیا

مندرہ چکوال روڈ مرید پھاٹک اوور ہیڈ برج ٹھیکیدار نے عوام کو عذاب میں مبتلا کردیا، بارش کے بعد یہ علاقہ دلدل میں تبدیل ہوجاتا ہے جس گاڑیوں کا گزرنا ناممکن ہوجاتا ہے، پانچ سو فٹ خراب رستے کی وجہ سے عوام بیس کلومیٹر کا طویل چکر کاٹنے پر مجبور، اہالیان علاقہ کا عوام کو خوار کرنے پر حکام بالا سے ٹھیکیدار کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق مندرہ چکوال روڈ مرید پھاٹک کے مقام پر تعمیر ہونے والا اوور ہیڈ برج عوام کے لیے وبال جان بن گیا، ٹھیکیدار جان بوجھ کر عوام کو ذلیل کرنے کے لیے سست رفتاری سے پُل کی تعمیر کررہا ہے، پانچ سال کا طویل عرصہ گزرجانے کے باوجود نااہل ٹھیکیدار ایک پُل بھی مکمل نہیں کرسکا، بارش کے بعد کچا رستہ دلدل کی شکل اختیار کرلیتا ہے اور اس میں گاڑیا ں پھنس جاتی ہیں، رات گئے ٹریفک رُک جاتی ہے ٹھیکیدار اور اس کے کارندے شرم سار ہونے کے بجائے اس صورت حال سے لطف اندوز ہوتے ہیں، عوامی و سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ پانچ سال میں شیر شاہ سوری نے کابل تا دِلّی جی ٹی روڈ تعمیر کردی تھی ایک یہ نااہل ٹھیکیدار جو پانچ سالوں میں ایک پُل تک تعمیر نہیں کرسکا، علاقہ عوام نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ لوگوں کو ذلیل خوار کرنے پر اس نااہل ٹھیکیدار کے خلاف ایکشن لیا جائے۔

Gujar Khan; The commuters travelling on Mandra Chakwal road face daily misery due to negligence of the contractor, the slow work is badly effecting drivers who have to go through muddy road daily.

دو متحارب گروپوں کے درمیان صلح علاقہ عوام نے سُکھ کا سانس لیا

 دو متحارب گروپوں کے درمیان صلح علاقہ عوام نے سُکھ کا سانس لیا، راضی نامے میں علاقہ کی اہم شخصیات کی کاوشیں صلح سے دولتالہ سمیت علاقہ بھر میں مثبت نتائج برآمد ہوں گے ثالثین کا شکریہ ادا کرتے ہیں عوامی و سماجی حلقے، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز موضع ڈوہنگی کے راجہ ناصر اور چوہدری حفیظ کے گروپوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا تھا، علاقے میں سخت کشیدگی پائی جارہی تھی، عوام کے خوف ہراس کو محسوس کرتے ہوئے سید ذاکر حسین شاہ، صدر انجمن تاجراں راجہ وحید اور راجہ نعیم نواز نے پولیس چوکی انچارج دولتالہ اکرم خان نیازی ، چوہدری لیاقت، چوہدری ثاقب اور چوہدری عامرشہزاد کے ہمراہ متحارب گروپوں میں ثالثی کا کردار ادا کرتے ہوئے صلح کرادی،صلح کے بعد فریقین نے تمام اختلافات اور رنجشیں بھلا کر باہم اتفاق و اتحاد سے چلنے پر اتفاق کیا دونوں گروپوں کی رنجشیں ختم ہونے پر علاقہ عوام نے سکھ کا سانس لیا،اس صلح نامے سے دولتالہ میں مثبت نتائج برآمد ہوں گے وہاں علاقہ بھی ثمریاب ہو گا ،شرکاء نے فریقین کو صلح ہونے پر مبارکبادیں بھی پیش کیں عوامی و سماجی حلقوں نے صلح میں اہم کردار ادا کرنے پر سید ذاکر حسین شاہ اور راجہ نعیم نواز کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا، ، راجہ نعیم نواز اور سید ذاکر حسین شاہ کا کہناتھا کہ دولتالہ کو امن کا گہورا بنا ئیں گئے صلح میں جہاں علاقے کی شخصیات نے تعاون کیا وہاں انچارج پو لیس چوکی دولتالہ اکر م خان نیازی کا کر دار بھی مثبت رہا جس پر خر اج تحسین کے مستحق ہیں۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button