مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے سرپرست اعلیٰ خواجہ جہانگیر نے اپنے اخباری بیان میں مطالبہ کیا ہے کہ گوجرخان شہر میں مویشی منڈی نہ لگائی جائے شہر سے باہر مویشی منڈی لگائی جائے شہر میں منڈی لگانے سے سروس روڈ پر ٹریفک جام اورگندگی پھیلتی ہے اب شہر میں مویشی منڈی کیلئے اتنی جگہ بھی میسر نہیں جہاں جانور کھڑے کئے جائیں بیوپاری سروس روڈ پر جانور کھڑے کر کے سروس روڈ کو مکمل طور پر بند کر دیتے ہیں جس سے ٹریفک کیلئے مسائل اور راہگیروں کا گزرنا مشکل ہوجاتا ہے اب بلدیہ گوجرخان نے شہری حدود میں سروس روڈ کے ساتھ پارک بنا دیے ہیں اگر ان پارکوں میں جانور کھڑے کئے گئے تو پارکوں کا بھی نقصان ہوگا مقامی انتظامیہ اور بلدیہ گوجرخان مویشی منڈی کو شہر سے باہر لگانے کے احکاما ت جاری کرے
Gujar Khan; Khawaja Jhangir (PML-N) has called for Qurbani cattle market to be set out side Gujar Khan and not inside due to health and safety.
جشن آزادی کے حوالے سے یونین کونسل گلیانہ میں تقریب کا انعقاد
جشن آزادی کے حوالے سے یونین کونسل گلیانہ میں تقریب کا انعقاد ، چیئرمین میاں عامر رحمن نے تحریک آزادی کے غازی کو پگڑی پہنائی ، عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی تفصیلات کے مطابق جشن آزادی کے موقع پر یونین کونسل گلیانہ کے دفتر میں جشن آزادی کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ، تقریب میں تحریک آزادی پاکستان کے غازی منصبدار خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جن کو چیئرمین یونین کونسل میاں عامر رحمن کی جانب سے پگڑی پہنائی گئی، منصبدار خان گلیانہ کے رہائشی ہیں اور 1947 ء کی جنگ آزادی میں شامل تھے چیئرمین میاں عامر رحمن کا کہنا تھا کہ حقیقی آزادی عوام کو سہولیات فراہم کرنا ہے ، ان 71برسوں میں عوام کو کوئی ایسا خیرخواہ نہیں ملا جو عوامی امنگوں کی ترجمانی کرسکے، چوروں لٹیروں کا احتساب ہوگا تو جشن آزادی منانے کا لطف آئے گا، اس موقع پر ٹیچرز، سیاسی و سماجی شخصیات، دفتر سٹاف، کونسلرز اور عوام علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی
گوجرخان کمپیوٹر اراضی ریکارڈسنٹر سائلین کیلئے وبال جان بن گیا
گوجرخان کمپیوٹر اراضی ریکارڈسنٹر سائلین کیلئے وبال جان بن گیا سادہ لوح لوگوں سے مال بٹورنے کے بعد کام کیا جاتا ہے ٹاؤٹ مافیا نے بھی سنٹر میں پنجے گاڑھ رکھے ہیں اے ڈی ایل آر کے ٹاؤٹ مافیا کے ساتھ رابطے کے الزامات ،کمیوٹر سنٹر کی آئے روز شکایات سامنے آرہی ہیں اعلیٰ احکام کی طرف سے کوئی ایکشن نہ لینا سوالیہ نشان ہے تفصیلات کے مطابق گوجرخان کمپیوٹر اراضی ریکارڈ سنٹر میں جائز کاموں کیلئے بھی لوگ خوار ہوتے ہیں اور مال بٹورا جاتا ہے ٹاؤٹ مافیا نے عملہ کے ساتھ لائن سیدھی کررکھی ہے میل ملاپ کے ذریعے سادہ لوح لوگوں کو لوٹا جا رہا ہے کمپیوٹر سنٹر سہولت کی بجائے مشکلات کا باعث بن چکا ہے متعدد شکایات ہیں لیکن کوئیا یکشن نہ ہونا سمج سے بالاتر ہے عوامی سماجی حلقوں نے ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر کے بیان کا خیر مقدم کیا ہے جس میں انہوں نے کمپیوٹر سنٹر کی آئے روز کرپشن کی شکایات اور عوام کو ذلیل وخوار کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر کو کمپیوٹر سنٹر کا وزٹ کرنے کا کہا ان حلقوں نے کہا کہ کرپٹ عملہ کو فی الفور تبدیل کیا جائے
یوم آزادی کے حوالے سے سرورشہید (نشان حیدر) گورنمنٹ ڈگری کالج میں نظریہ پاکستان سوسائٹی کے زیر اہتمام کے ایک پروقار تقریب
یوم آزادی کے حوالے سے سرورشہید (نشان حیدر) گورنمنٹ ڈگری کالج میں نظریہ پاکستان سوسائٹی کے زیر اہتمام کے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیاتقریب میں کالج ہذا کے سٹاف کے ساتھ ساتھ معززین شہر نے بھی خصوصی شرکت کی اس موقع پر کالج ہذا کے پرنسپل پروفیسر ساجد علی شاہ بخاری نے کہا کہ ہمیں ایک مثالی معاشرے کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے اپنے فرائض منصبی ایمانداری اور دیانتداری سے ادا کرنا ہوں گے انہوں نے کہا کہ کسی بھی قوم کی آبیاری کا سرچشمہ اس ملک یا خطے کے اساتذہ کے سر ہوتا ہے اس لیے ہمیں بطور استاد ہرممکن کوشش کرنی چاہیے کہ ہم اپنی آنے والی نسلوں کی ذہنی آبیاری کے سلسلے میں کلیدی اور مثبت کردار ادا کریں تقریب کے اختتام پرقومی ترانہ پیش کیاگیا اور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے دعائیں مانگی گئیںیوم آزادی کی پروقار تقریب کے شاندار انعقاد کے بعد کالج ہذا میں شجر کاری کی سالانہ مہم کا آغاز بھی کیا گیا جس میں اساتذہ اورچیئرمین بلدیہ الحاج محمد شاہد صراف،احمد نواز کھوکھر،راجہ سہیل کیانی،پروفیسر محمد صدیق،پروفیسر صابر حسین قریشی دیگر معززین شہر نے بھرپور شرکت کی اوراپنے اپنے حصے کا ایک ایک پودا لگایا