DailyNews

جاپان کا انوکھا تہوار ,تحریر۔ عبدالجبار خان دریشک

جاپان کا شمار دنیا کے ان ممالک میں ہوتا ہے ، جہاں صدیوں پرانی روایات برقرار ہیں ، جاپان میں ان روایات و رسوم کو زندہ رکھنے کے لیے ان کے لیے باقاعدہ تہوار منائے جاتے ہیں تاکہ ان کی یہ ثقافت زندہ رہے اور آنے والی نسلوں میں منتقل ہوتی رہے۔جاپان میں ایک ایسا تہوار منایا جاتا ہے جس کو مقامی زبان ابون کہتے ہیں یہ تہوار انڈونیشیا کے ماماسا نامی قبیلے کے لوگ کے تہوار سے ملتا جلتا ہے جو ستمبر کے ابتدائی ہفتے میں منایا جاتا ہے ماماسا قبیلے کے لوگ اپنے مردوں کو قبرستانوں سے نکال کر دوبارہ گھروں میں لاتے ہیں
خیر یہ قبیلے ماماسا کا تہوار ہے جاپان کا تہوار ابون اس سے تھوڑا مختلف ہے یہ تہوار سال 12 اگست سے 16 اگست تک منایا ہے جو عموماً چاول کی کاشت کے دنوں میں ہوتا ہے یہ چار سو سال پرانا تہوار ہے، پرانے زمانے میں یہ تہوار مختلف علاقوں میں مختلف دنوں میں منایا جاتا تھا لیکن اب اس تہوار کو پورے جاپان میں ایک ہی وقت یعنی اگست کے وسط میں منایا جاتا ہے۔جاپانی ان چار دنوں قبرستانوں کا رخ کرتے ہیں جہاں فبرستانوں میں تقریباً رش ہی رہتا ہے جاپانی اپنے پیاروں کی قبروں اور ان کے کتبوں پر جا کر پانی اور شراب انڈھیلتے ہیں۔ جن کتبوں پر پانی انڈھیلا جاتا ہے اس سے ان کا مقصد اس مردے کی اگلے جہان کی پیاس کا انتظام کرنا ہوتا ہے اب جاپانی اگلے جہان پر یقین کیسے اور کس طرح رکھتے ہیں اس کے بارے میں بتانے سے قاصر ہوں۔
مزید آگے چلتے ہیں جن کتبوں اور قبروں پر شراب ڈالی جاتی ہے یا پھر شراب شیشے کے گلاس میں بھر کر رکھ دی جاتی ہے اس سے ان کا مقصد یہ ہے شراب یا کہ پینے والی کوئی چیز جو اس مدفن مردے کو پسند تھی اس کی قبر پر رکھ دی جاتی ہے اس کے علاوہ شراب کے ساتھ کچھ فروٹ رکھ دیے جاتے ہیں۔ابون کی رسم جاپان میں مختلف علاقوں میں دو طرح سے منائی جاتی ہے لیکن ان دنوں رسوم میں اپنے فوت شدگان کی روحوں کو گھر پر بلایا جاتا ہے اور پورے چار دن جاپانیوں کے مطابق وہ ان روحوں کے ساتھ گزارتے ہیں۔ جاپانی اپنے مردے کی روحوں کو گھر پر بلانا کے لیے سواری کا بندوبست کرتے ہیں یہ سواری سبزیوں سے بنا کر ان کو لکٹری کی ٹانگیں لگا دیتے ہیں۔ اور ان سواریوں کو گھروں کے باہر یا گھر کے نزدیک سٹرک کے کنارے رکھ دیتے ہیں
سبزیوں سے بنی سواریاں جن میں بیگن سے بیل بنایا جاتا ہے اسی طرح کھیرا سے گھوڑا بنایا جاتا ہے ، اب گھوڑا اور بیل کا کیا تصور ہے اس رسم میں ، جس میں دلچسپ پہلو یہ ہے گھوڑا روح کو گھر میں لے آنے کے لیے ہے تاکہ روح جلد از جلد گھر پہنچ جائے اور بیل کی سواری روح کو واپس لے جانے کے لیے تاکہ روح گھر سے آہستہ آہستہ جائے۔ ابون کے تہوار کے چار دن خاندان کے لوگ گھروں میں ہی موجود رہتے ہیں ،جس سے خاندان کے افراد کو ایک دوسرے سے بات چیت کرنے اور ایک دوسرے کی خوشی و غموں کا ادراک ہوتا ہے ، جاپان میں گھر یا خاندان کے افراد کو خاندان کے ساتھ منسلک رکھنے کے لیے یہ ابون کی رسم بہت اہم سمجھی جاتی ہے، جاپان میں اس تہوار کے موقع پر سرکاری چھٹیاں ہوتی ہیں 

Show More

Related Articles

Back to top button