DailyNewsGujarKhan

Sales manger office inauguration ceremony held in Islam purra jabber

اسلام پورہ جبر میں اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کے سلیز منیجر آفس کا افتتاح

اسلام پورہ جبر میں اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کے سلیز منیجر آفس کا افتتاح 
گزشتہ روز اسلام پورہ جبر میں اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کے سلیز منیجر آفس کا افتتاح بدستِ سیکٹر ہیڈ محمد منیر راجہ۔ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ۔محمد اخلاق بھٹی ایریا منیجر کے ہوا۔تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا۔جبکہ نقابت کے فرائض سلیز منیجر ذوہیب الرحمن قریشی نے سر انجام دئیے۔شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سیکٹرہیڈ محمد منیر راجہ نے کہا کہ اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان ملک کا سب سے بڑا ادارہ ہے۔ملکی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتا ہے۔محمد منیر راجہ نے خصوصاً فلیڈ فورس کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔سلیز منیجر شاہد محمود مغل۔سلیز آفیسر محمد انجم ملک۔سلیز آفیسر وقاص الرحمن وارثی۔حافظ ولید۔ثاقب بٹ۔محمد شوکت۔مناظر علی نے تمام معزز مہمانوں کا انکی آمد شکریہ ادا کیا۔

محمد یونس مرحوم کے سالانہ ختم کی محفل وارثی آشیانہ بیول میں منعقد ہوئی ۔

بیول کی مشہورو معروف کاروباری شخصیات ٹھیکیدار چوہدری نورعالم مرحوم اور ٹھیکدار چوہدری فیض علی مرحوم کے بھائی محمد یونس مرحوم کےسالانہ ختم کی محفل وارثیآشیانہ بیول میں منعقدہوئی جس میں محمد یونس مرحوم کے عزیز و اقارب اور دوست احباب نے شرکت کی محفل کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اس کے بعد محمد یونس مرحوم کی بخشش کے خصوصی دعا حافظ قیصر صاحب نے کرائی ۔ محمد یونس مرحوم شہزاد علی، شیراز وارثی، وسیم عباس ، ایاز علی اور صحافی افتخار وارثی کے والد تھے ۔ مرحوم محمد یونس کا چودہ اگست 2004 کو انتقال ہوا آج ان کو اپنے بچوں سے بچھڑے چودہ سال ہوگئے ہیں ہر سال چودہ اگست کے دن ان کی بخشش کے لیے دعائیہ تقریب ان کی رہائش گاہ پر منعقد ہوتی ہے 

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button