DailyNewsKallar Syedan

Nisar Ali Raja Buried in his native village Dhok Bangyal, UC Choa Khalsa

برطانیہ میں مقیم نثار علی راجہ کو ڈھوک بنگیال چوآ خالصہ میں سپرد خاک کر دیا گیا

سابق پرنسپل آئیڈیل پبلک سکول چوآ خالصہ برطانیہ میں روزگار کے سلسلے میں مقیم ڈھوک بنگیال کے رہائشی نثار علی راجہ کی میت آج برطانیہ سے گاؤں پہنچنے کے بعد انہیں سپرد خاک کر دیا گیا،ساری زندگی علم کی شمع کو روشن کرتے ہوئے گذری،غموں میں گھیرے انسانوں کا ہمیشہ سہارا بنے،ذوالفقار علی راجہ یو کے،رخسار علی راجہ یو کے،غفار علی راجہ یو کے کے بھائی،اجمل راجہ یو کے،اکمل راجہ یو کے،عامر راجہ یو کے،مزمل راجہ یو کے،زاہد حسین راجہ کے بہنوئی،عبد الطیف راجہ یو کے،عبد الرؤف راجہ یو کے کے ماموں زاد ،حاجی محمدعارف چشتی کے بھتیجے،حاجی محمد اقبال کے بھانجے،ایس ایم محمد الیاس راجہ، ڈاکٹر ربنواز راجہ،محمد نواز راجہ یو کے،محمد ظفر اقبال راجہ کنیڈا ،وحید اقبال راجہ کے تایا زاد تھے،نماز جنازہ سہہ پہر تین بجے آبائی گاؤں میں ادا کی گئی،نماز جنازہ میں چےئرمین چوہدری صداقت حسین،چےئرمین چوہدری شفقت محمود،چےئرمین آغا سید راحت علی شاہ،وائس چےئرمین ٹھکیدار بشارت راجہ،جنرل کونسلر ٹھکیدار ظہیر،کرنل خوشید اکبر راجہ،مسلم لیگی رہنما محمد ظریف راجا،ملک محمد اشفاق،پرویز بھٹی،وقار بھٹی،راجہ طاہر ،چوہدری ایاز گجر،چوہدری وقاص گجر،چوہدری رمضان گجر ،سابق ہیڈ ماسٹر محمد رفیع ،پرنسپل آئیڈیل پبلک سکو ل چوآ خالصہ بمع اسٹاف ،عبد الصبور بھٹی ،راجہ محمد اسرار ایڈووکیٹ،چوہدری نوید سوغات بیکرزسمیت اساتذہ کرام اورمعززین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button