DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Islamabad police add the name of PPP protestors from Kallar Syedan

اسلام آباد پولیس نے,چوہدری ظہئیر محمود,کا نا م بھی شامل کر لیا

اسلام آباد پولیس نے الیکشن کمیشن کے باہر اپوزیشن احتجاج میں ریاستی اداروں کے خلاف نعرے بازی پر پیپلز پارٹی کے ضلعی عہدے داروں سمیت متعدد رہنماؤں کو بھی مقدمے میں شامل کر لیا ہے ۔باخبر ذرائع کے مطابق سیکرٹریٹ پولیس نے 8اگست کے واقعے میں زیر دفعات بجرم 228,148,149,505,7ATAکے تحت درج مقدمے میں ضمنیوں میں پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر اور کلر سیداں سے تعلق رکھنے والے ,چوہدری ظہئیر محمود, جنرل سیکرٹری توقیر عباسی، راجہ ظہیر،فیض جنجوعہ، عبدالرحمان توقلی کا نا م بھی شامل کر لیا ہے ۔رابطہ کے لیے ضلعی صدر چوہدری ظہیر محمود سے تصدیق چاہی گئی تو ان کے تمام نمبرز بند ملے ۔

Kallar Syedan; Islamabad police have added serval names of PPP leaders from Kallar Syedan, including the Distt and Kallar Syedan President Ch Zaheer Mahmood, He was contacted on phone to confirm but did not pick his phone.

گاؤں چک مرز اکے معروف سماجی رہنما راجہ نصیرافضال انتقال کر گئے یہ لندن کے نواحی علاقے سلاؤ میں مقیم راجہ محمد حنیف کے بڑے بھائی  تھے

گاؤں چک مرز اکے معروف سماجی رہنما راجہ نصیرافضال انتقال کر گئے یہ لندن کے نواحی علاقے سلاؤ میں مقیم راجہ محمد حنیف کے بڑے بھائی ،راجہ مہران زعفران کے تایا تھے ۔ نماز جنازہ چک مرزا میں ادا کی گئی جس میں چیئر مین پرویز اختر قادری، چیئر مین راجہ ندیم احمد، چیئر مین صفدر کیانی، راجہ طلال خلیل، چوہدری شاہد گجر، ٹھیکیدار محمد بشارت، شیخ حسن ریاض، پرویز اختر منہاس، چوہدری مشتاق، مسعود بھٹی،شیخ سلیمان شمسی، حافظ سہیل اشرف ملک،زین العابدین ،نعیم اعجاز بٹ، اکرام الحق قریشی، پرنس جاوید اقبال اور دیگر نے شرکت کی۔

کلر سیداں کے قریب ڈکیتی کی وارداتوں کا دوسرے روز بھی کوئی سراغ نہ ملا

کلر سیداں کے قریب ڈکیتی کی وارداتوں کا دوسرے روز بھی کوئی سراغ نہ ملا ،علاقے میں بدستور خوف ہراس کی فضا قائم۔لوگ راتیں جاگ کر بسر کر رہے ہیں پولیس نے بھی ملزمان کا سراغ لگانے کے لیے سائنسی بنیادوں پر کام شروع کر دیا ،ذرائع کے مطابق جیو فینسنگ کرا لی گئی مزید تفتیش جاری ہے ۔بزم مہریہ غوثیہ کلر سیداں کے سربراہ سردار حاجی صلاح الدین احمد نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے ڈکیتی کے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہی رات میں ڈکیتی کی کئی وارداتوں کا ہو جانا پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔

موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں سکول ٹیچر سمیت دو افراد زخمی

موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں سکول ٹیچر سمیت دو افراد زخمی ہو گئے جنہیں ڈسٹرکٹ ہسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا گیا۔ گورنمنٹ پرائمری سکول ڈریال میں تعینات معلم مجتبیٰ اپنے موٹر سائیکل پر راولپنڈی سے اپنی ڈیوٹی پر جا رہے تھے کہ موہڑہ بنی کے قریب مخالف سمت سے آنے والے موٹر سائیکل جسے عدیل نامی شخص چلا رہا تھا کے ساتھ تصادم کے نتیجے میں بری طرح زخمی ہوگئے جبکہ عدیل نامی موٹر سائیکل سوار کو بھی شدید چوٹیں آئیں جنہیں ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں ابتدائی طبی امداد کے بعد راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے۔

محکمہ پی ٹی سی ایل نے تھانہ کلر سیداں میں قائم فرنٹ ڈیسک میں نصب پی ٹی سی ایل فون کی نیٹ سروس معطل کر دی

محکمہ پی ٹی سی ایل نے تھانہ کلر سیداں میں قائم فرنٹ ڈیسک میں نصب پی ٹی سی ایل فون کی نیٹ سروس معطل کر دی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ محکمہ پولیس کی ذمے 36 ہزار روپے کی رقم واجب الادا تھی جس پر محکمہ پی ٹی سی ایل نے ابتدائی طور پر نیٹ سروس معطل کر دی جبکہ پے منٹ نہ ہونے کی صورت میں آئندہ چند دنوں میں پی ٹی سی ایل نمبر بھی منقطع کر دیا جائے گا۔ادھر بل کی عدم ادائیگی کے باعث فرنٹ ڈیسک کا آن لائن سسٹم بھی بند ہو گیا ہے جس کی وجہ سے مقدمات کے اندراج کے بعد ایف آئی آر ز کے حصول میں مشکلات آ گئی ہیں۔

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button