تحریک انصاف اور اپنے قائد عمران خان کے منشورکے مطابق کرپشن کا خاتمہ کریں گے گوجرخان میں سرکاری اداروں میں کرپشن اور کرپٹ سرکاری ملازمین کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا سب سے زیادہ شکایات گوجرخان کمپیوٹراراضی ریکارڈ سنٹر کی ہیں جہاں پر رشوت کی شکایات اور لوگوں کو صبح سے شام تک ذلیل وخوار کیا جاتا ہے یہ صورتحال ناقابل برداشت ہے ان خیالات کااظہار ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری جاوید کوثر نے بلدیہ گوجرخان میں پرچم کشائی کی تقریب کے بعد چیئرمین بلدیہ الحاج شاہد صراف کے دفتر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جاوید کوثر نے کہا کہ ہم کرپشن اور کرپٹ مافیا کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے گوجرخان میں سرکاری اداروں میں کرپشن اور سائلین سے ناانصافی ہرگز قابل معافی نہیں اراضی ریکارڈ سنٹر کا عملہ عوام سے مال بٹورنے کا سلسلہ بند کر دے میں خود کمپیوٹرسنٹر کا بھی وزٹ کروں گا سب سے زیادہ شکایات کمپیوٹرسنٹر کی ہے جہاں لوگوں کوخوار کیا جارہا ہے عوام نے جس اعتماد کاہم پر اظہار کیا ہے ہم انہیں مایوس نہیں کریں گے
راجہ محمد جواد اور امیر پی پی 9چوہدری عابد نے جے یو آئی یوتھ گوجرخان کے جشن آزادی کنونشن سے خطاب
نوجوانوں کی طاقت سے وطن عزیز کی حالت سدھاریں گے جشن آزادی کے پرمسرت موقع پر پرعزم نوجوان چمکتی پیشانیوں کے ساتھ عزم نو کیلئے موجود ہیں نوجوانوں کو ہلڑ بازی کی بجائے سنجیدہ اور پروقار تقریب کے ذریعے پیغام دیا ہے کہ گوجرخان شہر میں ہمیشہ مظلوم، کمزوراور پسے ہوئے طبقے کی آواز بنیں ان خیالات کااظہار جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی کے نائب امیر راجہ محمد جواد اور امیر پی پی 9چوہدری عابد نے جے یو آئی یوتھ گوجرخان کے جشن آزادی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ گوجرخان کی حالت بدلنے کیلئے پرعزم ہیں اور ہم نوجوانوں کو تعمیری سرگرمیوں کی طرف راغب کریں گے سیرت مصطفیؐ کا مطالعہ کرایا جائے گا کھیل کے میدان آباد کئے جائیں گے اس موقع پر معروف سیاسی سماجی شخصیت ریاض مغل نے تمام جماعتوں اوران کی حالت زار سے پریشان ہو کر جماعت اسلامی اوراس کی دعوت نصب العین پر مکمل اعتمادکرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کے قافلہ میں شامل ہو کر قرآن وسنت کی روشنی میں تبدیلی کا علمبردار بنوں گا اور معاشرتی سماجی خرابیوں کیخلاف جہاد کیلئے میرے پاس جماعت اسلامی سے بہتر کوئی آپشن نہ تھا اس موقع پر راجہ محمد عمیر، سہیل قریشی، خواجہ عادل، مصور حسین قریشی ودیگر نے بھی خطاب کیا
سپیشل ایجوکیشن سکول گوجرخان میں یوم آزادی کے حوالہ سے خصوصی تقریب
سپیشل ایجوکیشن سکول گوجرخان میں یوم آزادی کے حوالہ سے خصوصی تقریب منعقد کی گئی سپیشل بچوں نے آزادی کے حوالہ سے پروگرام پیش کئے پرنسپل جمال ناصر سماجی شخصیت چوہدری عامر اقبال رفاقت اظہر احتشام بھٹی عمر نے آزادی کیک کاٹا جبکہ اس موقع پر وطن عزیز کیلئے دعا کی گئی