عیدالا ضحی کی آمد کے ساتھ ہی ملک کے دیگر حصوں کی طرح گزشتہ روز اسلامپورہ جبر میں ایک بڑی منڈی مویشیاں لگائی گئی جس میں کلر سیداں ،ڈڈیال ،آزاد کشمیر ،روات ،کنگر ،نوٹلہ و دیگر علاقوں سے جانور لائے گئے تاہم قربانی کے جانوروں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی تھی جس کے باعث خرید و فروخت ذیادہ نہ ہو سکی اور خریدار حضرات کافی پریشانی میں دکھائی دئیے قربانی کے جانوروں کے مالکان کا کہنا تھاکہ انہوں نے بہت محنت کر کے ان جانوروں کو پالا اور ان کے پر خرچ کیا ہے اور ہماری یہ کہیں سالوں کی محنت ہے جبکہ خریدار حضرات آئندہ ہفتے کو پھرمنڈی میں آنے کا سوچ کر خالی ہاتھوں واپس لوٹ گئے
محفل مجلس
رخہ16اگست بروز جمعرات دن دس بجے رہائشگاہ پنڈوری سیداں نزدیک اسلام پورہ جبر سید اضرار حسین شاہ نقوی ایک محفل مجلس ہذا منعقد ہو رہی ہے اور یہ محفل سید اضرار حسین شاہ نقوی کے والد و قبلہ والدہ صاحبہ کے برائے ایصال ثواب ہو گی جس میں خصوصی خطابات علامہ سخاوت حسین قمی گوجرانوالہ اور علامہ سید عابد حسین شیرازی ہوں گے اس پاکیزہ محفل میں ہر خاص و عام کو شرکت کی اپیل کی گئی ہے ۔