DailyNewsKallar Syedan

Armed robbery at Chauk on Doberan Sehar road

دوبیرن سہر روڈ نزد قائم چوک میں ڈکیتی کی واردات

دوبیرن سہر روڈ نزد قائم چوک میں ڈکیتی کی واردات
تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات تقریباََ دس بجے مسلح ملزمان نے گاڑیوں کو روک کر ان سے نقدی اور دیگر اشیاء لوٹ لیں۔ڈرائیور محمد ظفران جو کہ کیری ڈبہ گاڑی نمبرAEH382 میں سوار تھے مسلح ملزمان نے گاڑی کی رجسٹریشن کاپی، ڈرائیونگ لائسنس اور نقد22ہزار روپے لوٹ لیے جبکہ ایک اور کیری ڈبہ ڈرائیور اور ایک رکشہ ڈرائیور سے بھی نقدی رقم ، موبائل فون اور دیگر سامان بھی لوٹ لیا گیا۔ اہلِ علاقہ نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے پولیس سے نوٹس لینے اور ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ 

Kallar Syedan; Armed gang stopped vehicles travelling on Doberan Sehar road near Chauk and robbed them of all their possessions.

Show More

Related Articles

Back to top button